میری ڈائری کا ایک ورق

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

میری ڈائری کا ایک ورق

Post by میاں محمد اشفاق »

میری ڈائری کا ایک ورق۔
یاد،
بس یہی تو مشکل ہے کہ بھول جانا انسان کے بس میں نہیں، جو حادثہ انسان کی زندگی سے گزر جائے وہ یاد بن کر بار بار تنگ کرتا ہے،
بھولنے کی کوشش ہی اسکو زندہ رکھتی ہے،
کیونکہ انسان ظالم کو تو معاف کر سکتا ہے مگر اسکے ظلم کو نہیں بھول سکتا، انسان کیسے بھول سکتا ہے جو چہرے اس نے بہت شوق سے دیکھےتھے اب وہ نظر نہیں آتے موسم گزر جاتے ہیں
لیکن یاد نہیں گزرتی
ماضی کی یاد انسان کے وجود کو ڈھانپ لیتی ہے، لباس کی طرح نہیں جلد کی طرح کھال کی طرح
انسان یاد کے پیراہن میں لپٹ جاتا ہے
اور کچھ بھولنے کا خیال بھی بھول جاتا ہے
پرانے چہرے نئے چہروں میں نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں
پرانے غم نئے غموں میں شامل ہو جاتے ہیں
پرانی یادیں نئی زندگی کے ساتھ چلتی ہیں
اور
تہہ در تہہ انسان کے گرد اور اسکے اند ہمیشہ موجود رہتی ہیں
آئینہ گرد آلود ہو جائے تو گرد کے زرات میں کئی آئنے نمودار ہو جاتے ہیں
اور پھر یاد سے نجات کو کوشش دلدل سے نجات کی کوشش کیطرح رائیگاں ہو جاتی ہے
انسان کے پاس اپنی لوح محفوظ ہے
قوت حافظہ انمول خزانہ آنسوں اور مسکراہٹوں کا خزینہ
انسان کبھی اس سے نجات نہیں پا سکتا
جو کبھی تھا
ابھی ہے
ہمیشہ رہے گا
یہی زندگی کا عروج ہے
اور یہی اسکا زوال بھی
اور آخر میں اختر انصاری صاحب کے اشعار جو پتہ نہیں کہاں پڑھے تھا بچپن میں مگر زہن میں ایسے ثبت ہوئے کہ آج تک نہیں بھول پایا
اور اس دوران کئی بار میری نظروں سے گزرے بھی۔
کہ
یاد کے تند و تیز جھونکے سے
آج ہر داغ جل اٹھا میرا
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

میاں محمد اشفاق
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: میری ڈائری کا ایک ورق

Post by ایم ابراہیم حسین »

عمدہ بہت عمدہ

Sent from my LenovoA3300-HV using Tapatalk
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: میری ڈائری کا ایک ورق

Post by اریبہ راؤ »

" اور پھر یاد سے نجات کی کوشش دلدل سے نجات کی کوشش کی طرح رائیگار ھو جاتی ھے " .....


Sent from my SM-G310HN using Tapatalk
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: میری ڈائری کا ایک ورق

Post by اریبہ راؤ »

بہترین ...!!

Sent from my SM-G310HN using Tapatalk
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”