سیاسی گیڈر سنگی

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
احمر اکبر
کارکن
کارکن
Posts: 28
Joined: Sat Sep 10, 2016 9:08 am
جنس:: مرد

سیاسی گیڈر سنگی

Post by احمر اکبر »

عنوان .سیاسی گیڈر سنگی
کالم نگار ۔۔۔احمر اکبر بورےوالہ

گیڈر سنگی کیا ہے یہ تو آج تک حتمی طور پر معلوم نہیں کیا جا سکا البتہ دنیا کے عجائبات میں سے ایک ہے اس کی تاریخ بہت پرانی ہے مگر آج میں آپ کو اس کی اقسام کے بارے میں بتاتا ہوں
1.دولت کی گیڈر سنگی......گیڈر سنگی کی یہ قسم جس کے پاس ہو دولت اس کے گھر کا طواف کرتی ہے پیسہ اس پر عاشق رہتا ہے وہ کچھ کرے یا نہ کرے اس کو اس کا حصہ مل ہی جاتا ہے ایسی گیڈر سنگیاں ہمارے بہت سے سیاست دانوں کے پاس موجود ہیں جیسا کہ میاں نواز شریف صاحب جناب آصف علی زرداری صاحب اور ہماری
کرکٹ ٹیم اکثر کھلاڑیوں کے پاس بھی یہی گیڈر سنگییاں موجود ہیں
2.عزت و احترام والی گیڈر سنگی.
جیسا کے نام سے ظاہر ہے یہ گیڈر سنگی عزت واحترام سے منسلک ہے مطلب اس کا تعلق ہمارے سیاستدانوں سے قطعی طور پر نہیں ہو سکتا ہے جس کے پاس یہ موجود ہو وہ ہر میدان ہر جگہ سے عزت کماتا ہے ہر کوئی ان کا احترام دل سے کرتا ہے اور دلی طور پر لوگ اس سے خوش ہوتے ہیں ایسی گیڈر سنگی بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے مگر جنرل راحیل صاحب کے پاس یہ والی موجود ہے تبھی تو سیاست دانوں کے علاوہ پوری دنیا میں ان کا احترام ہے لوگ اپنے بچوں کے نام ان کے نام پر رکھ رہے ہیں ایسی ہی ایک گیڈر سنگی مولانا طاہر القادری صاحب کے پاس بھی ہوا کرتی تھی مگر 2014کے دھرنوں کے بعد وہ ان سے کہیں گم ہو گئی ہے تبھی ان کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے
3 .غرور و تکبر والی گیڈر سنگی.
یہ گیڈر سنگی جس شخص کے پاس ہو اس میں اور کچھ ہو نہ ہو غرور اور تکبر ضرور ہوتا ہےیہ پاکستان میں بہت عام پائی جاتی ہے ہمارے اکثر وزراء کے پاس یہی گیڈر سنگی ہے تبھی تو وہ ہر انسان کو اپنے سے حقیر جانتے ہیں ہر کسی پر رعب جھاڑتے ہیں کرپشن پر جواب دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں یہ گیڈر سنگی اخلاقی طور پر ان کی عزت ختم کروا دیتی ہے مگر وہ میڈیا پر آکر کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے نہ صرف پارٹی کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ ملک پر بھی لوگوں کو بات کرنے کا موقع مل جاتا ہے
4.ذلالت اور بدنامی والی گیڈر سنگی۔
یہ گیڈر سنگی بہت کم ملتی ہے اس کی خوبی یہ ہے کہ جس کے پاس ہو وہ پوری دنیا میں نہ صرف ذلیل و خوار ہوتا ہے بلکہ نامراد بھی ہو جاتا ہے عدالتوں سے ان کے حق میں فیصلے آنا کوئی اہم بات نہیں ہے ایسی گیڈر سنگی لندن میں الطاف حسین صاحب کے پاس موجود ہے وہ اکثر شراب پی کر پاکستان کے خلاف بولتے رہتے ہیں یہی گیڈر سنگی اکثر ماڈل گرلز کے پاس بھی ہے جو ایک کے بعد دوسرا سکینڈل منظر عام پر لانا اپنا فرض سمجھتی ہیں ماڈل آیان علی اداکار میراں اور فلم انڈسری کے اکثر لوگوں کے پاس یہ موجود ہے
5.کشش اور جادوئی گیڈر سنگی۔
نام سے آپ کو اندازہ ہو چکا ہو گا کہ اس گیڈر سنگی کے کیا کمالات ہیں جس کے پاس موجود ہو وہ بے حد کشش اور جنسی وجاہت کے مالک ہوتے ہیں ان کی ایک سے زیادہ شادیاں ہوتی ہیں اور زدی قسم کے لوگ تصور کیے جاتے ہیں ایسی گیڈر سنگی عمران خان صاحب کے پاس موجود ہے اس لیے وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ وہ شادی کر سکیں ایسی گیڈر سنگی بہت سے علماء کے پاس بھی موجود ہے ان کی مردانہ وجاہت اور چار یا پانچ بیویوں کے قیصے اکثر سننے کو ملتے ہیں
6.خاموش گیڈر سنگی۔
یہ گیڈر سنگی بہت نایاب ہے پورے ملک میں ایک آدھ انسان کے پاس ہی موجود ہوتی ہے اس کی خوبی یہ ہے کہ جس کے پاس ہو وہ ہمیشہ خاموش ہی رہتا ہے ماشااللہ ہم بہت خوش قسمت ہیں ہمارے ملک کے صدر صاحب کے پاس یہ گیڈر سنگی موجود ہے ملک کے حالات کیسے بھی ہوں ان کی خاموشی سے صاف ظاہر ہے کی ان کے پاس خاموش گیڈر سنگی موجود ہے
7خبری گیڈر سنگی۔
یہ گیڈر سنگی عام طور پر محلے کی ماسی کے پاس ہوتی تھی مگر آج کل یہ صحافی بھائیوں کے پاس ہے یہ اندر کی خبر ایک منٹ میں اپنے مالک کو دیتی ہے خبر کیسی بھی ہو گیڈر سنگی کو کوئی فرق نہیں پڑتا وہ صرف اپنا فرض نبھاتی ہے
8.بیگم گیڈر سنگی۔
یہ گیڈر سنگی عموما اچھی شہرت کے حامل مردوں کی بیگمات کے پاس ہوتی ہے مرد کا عہدہ کوئی بھی ہو اس گھر میں عورت کی ہی چلتی ہے آج کل اس کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہو چکا ہے
9 سازشی گیڈر سنگی۔
یہ گیڈر سنگی جس کے پاس موجود ہو اس کا کام صرف سازشیں کرنا ہوتا ہے یہ سازش کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے یہ گیڈر سنگی انڈین صدر نریندر مودی کے پاس موجود ہے تبھی تو وہ پاکستان کے خلاف روز نئی سازش کرتا ہے
اور بھی بہت سی قسمیں ہیں مگر ان کا ذکر پھر کبھی کیا جاے گا یہ سب گیڈر سنگیاں میری اپنی سوچ اور سمجھ کے مطابق ہیں میری سوچ غلط بھی ہو سکتی ہے مگر میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا یا طنز کرنا نہیں ہے میں تو اپنی گیڈر سنگی کو پرموٹ کر رہا ہوں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سیاسی گیڈر سنگی

Post by چاند بابو »

کیا بات ہے۔
گیدڑ سنگی کی اس سے اچھی تشریح پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اردو کالم”