بچے کا قاتل حجام نکلا

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

بچے کا قاتل حجام نکلا

Post by محمد شعیب »

تحریر: فیض اللہ خان
=============
ظاهر سی بات هیکہ معاملہ تها هی اتنا لرزہ خیز اور بهیانک کے سب هی دهل کر رہ گئے تهے ، مسجد میں معصوم بچے کی پهندہ لگی لاش ملے اور پهر اسکے ساته زیادتی بهی هوئی هو تو دکه فطری تها ،لیکن لبرلرز کے من میں یوں بهی لڈو پهوٹ رهے تهے کہ سارا معاملہ مسجد میں هوا تها لہذا سب اس پہ متفق تهے مجرم کوئی مولوی هی هوگا کیونکہ مسجد کا ٹهیکہ جو اسکے پاس هوتا هے ! سیکیولر حضرات ویسے بهی میڈیا و سوشل میڈیا پر فرنٹ فرٹ پہ کهیل رهے هیں سول سوسائٹی المعروف موم بتی مافیا کا منجن بهی خوب خوب بک رها هے سو سبهی نے مساجد و مولویوں کو نشانہ پر رکه لیا خوب لتے لئے گئے اور انہیں درندے جانور اور نجانے کیا کیا القابات دیکر دلوں میں چهپے بغض کو نکالا گیا یہاں تک سب ٹهیک هی تها کہ اچانک کہیں دور پار سے خبر آئی کہ بچے کا قاتل گرفتار هوگیا هے اور ڈی این اے سے ثابت بهی هوچکا کہ یہی مجرم هے میسر معلومات کیمطابق مجرم محلے کا نائی هے ، یہاں لاهور پولیس کو داد نا دینا سراسر زیادتی هوگی جس نے اس اهم معاملے میں نہ صرف پهرتی دکهائی بلکہ اصل مجرم کو بے نقاب کرکے بہت سوں کی امیدوں پر پانی بهی پهیر دیا آخری بات
ان تمام دوستوں سے گزارش هیکہ جنہوں نے اس ایشو پر لکها اور بعض نے مسجد و مولوی کی عزت افزائی کی وہ تمام اصل قاتل و مجرم کی گرفتاری پر بهی لکهیں تاکہ کسی حد تک ان الزامات کا کفارہ هوسکے جو ابتدائی خبر کے بعد جذباتی انداز میں لگائے گئے دوسرا یہ کہ پیشہ ورانہ دیانت کہتی هیکہ میڈیا اصلی قاتل کی گرفتاری کی خبر بهی اسی طرح کی رنجیدہ دهنوں کیساته نشر کرے جیسا کہ بچے کی لاش ملنے پر نقلی قاتل کیخلاف چلائی گئیں تهیں
Post Reply

Return to “اردو کالم”