میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
شہیر
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Sun Apr 14, 2013 1:17 pm
جنس:: مرد
Location: Tabuk. KSA
Contact:

میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

Post by شہیر »

سرد رات ۔۔۔ ٹھنڈی ٹھنڈی سرسراتی ہوائیں ۔۔ جو کانوں کی لو کو جما رہی تھیں ۔۔۔ ہاتھ برف ہوئےے جا رہے تھے ۔۔۔۔۔ ناک اور آنکھیں ۔۔۔ اپنے وجود پر مسکرارہی تھیں ۔۔۔ جو گالوں کو اپنے ہونے کا احساس دلا نے پر مصر تھے ۔۔۔۔ گردن اکڑتی جا رہی تھی ۔۔۔ پیر منجمد تھے ۔۔۔ میرے سینے میں کچھ دھڑک سا رہا تھا ۔۔۔ اور میرا پیٹ ؟ ۔۔۔ وہ تو مجھ سے روٹھا ہوا تھا ۔۔۔ کتنے دن ہوئے ۔۔۔ وہ مجھ سے لڑ رہا تھا ۔۔۔ اور میں ٹھٹھر رہا تھا ۔۔۔ بلک رہا تھا ۔۔ لیکن چہرہ فق تھا ۔۔۔ سپاٹ تھا ۔۔۔ امی بتا رہی تھیں ۔۔۔ کہ میرے بہت سارے بھائی بہنوں کو ۔۔۔ایک اسکول میں کچھ درندوں نے شہید کرڈالا تھا ۔۔ جنہیں طالبان کہتے ہیں ۔۔ بہت برے تھے وہ لوگ ۔۔
آج صبح میری چھوٹی بہن نے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ۔۔ مری امی کی گود میں جان دے دی تھی ۔۔ میری ماں کتنی روئی ۔۔ لیکن اس کے چہرے پر ایک قطرہ آنسو کا نہیں تھا ۔۔۔ وہ تڑپ رہی تھی ۔۔ بلک رہی تھی ۔۔۔ میرا سر بھی اس کی گود میں رکھا ہے ۔۔۔ اس کی آہ و فغاں میرے کانوں کی لو کو گرما رہی ہے ۔۔۔ ٹھنڈ کچھ کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے ۔۔۔۔ لیکن اب وہ میری صورت پھر کبھی نہیں دیکھ سکے گی ۔۔۔ میں تو منوں مٹی تلے چلا جاوں گا ۔۔۔ کیا مجھے بھی شہادت کا رتبہ ملے گا ؟ ۔۔ شاید کچھ دنوں بعد امی بھی مجھ سے آن ملے ۔۔۔۔۔ ہم ماں بیٹے بیٹی ۔۔ دائمی دنیا میں بغلگیر ہونگے ۔۔۔ اور کہیں ذکر تک نہ ہوگا ۔۔

شہیر
تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

Post by محمد شعیب »

شہیر صاحب نے اردو نامہ 2 سال سے جوائن کیا ہوا ہے. لیکن پہلی پوسٹ آج کی ہے.

تاریخ شمولیت:: اتوار اپریل 14, 2013 1:17 pm
مراسلات کی تعداد: 1

اب یہ سلسلہ جاری رکھیں.
شئرنگ کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

Post by چاند بابو »

بہت خوبصورت طرز تحریر ہے۔
شہیر صاحب کیا آپ کہیں لکھتے بھی رہےہیں یا لکھ رہے ہیں
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

Post by اضواء »

جی ہاں ہمیں انتظار رہیگا آپ کی تحریروں کا ....


شئیرنگ پر آ پکا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شہیر
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Sun Apr 14, 2013 1:17 pm
جنس:: مرد
Location: Tabuk. KSA
Contact:

Re: میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

Post by شہیر »

پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں ............ وقت کی کمی کی وجہ سے فورمز میں آنے کا وقت کم ہی ملتا ہے ... ان شاء اللہ کوشش کرونگا کہ اب جو بھی وقت میسرت آئے آپ سب کے ساتھ گزاروں ... بہت شکریہ
تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میں تھر کا بیٹا ۔۔۔

Post by محمد شعیب »

دوبارہ آمد کا شکریہ
سانحہ پشاور یقینا ایک دلخراش واقعہ ہے.لیکن تھر میں ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی بھی بہت بڑا جرم ہے..
Post Reply

Return to “اردو کالم”