کم نسب، رذیل، کینہ پرور!

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کم نسب، رذیل، کینہ پرور!

Post by محمد شعیب »

کم نسب، رذیل، کینہ پرور!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام طور پر خاندانوں میں یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی کے گھر فوتگی ہوگئی تو ایسے رشتے دار بھی تعزیت کے لیے پہنچ گئے جن سے پچھلے دس سال سے ملنا جلنا، آنا جانا، بات چیت سب بند تھی. ان کے اس قابل ستائش اقدام پر میت کے ورثا ماضی کی ساری رنجشیں بھول جاتے ہیں. یہ عام طور پر ان خاندانوں میں ہوتا ہے جو عالی نسب، پڑھے لکھے، سلجھے اور با اخلاق ہوتے ہیں. اس کے برعکس اگر میت کے ورثا کم نسب، رذیل، کینہ پرور اور بد اخلاق ہوں تو تعزیت کے لیے آنے والوں کو دھکے دے کر نکال دیتے ہیں.
گزشتہ روز ہونے والے سانحے پر پاکستان کا تمام دینی و اسلام پسند طبقہ قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے. ہر سطح پر اس گھناؤنے کام کی مذمت کررہا ہے، لیکن اس کے باوجود وطن عزیز پاکستان کے لبرلز اور قوم پرست ہمارے دینی اور اسلام پسند طبقے کے خلاف جو زبان استعمال کررہے ہیں، اس سے لبرلز اور قوم پرستوں کے نسب، تعلیم و تربیت، کینہ پروری اور اخلاقی اقدار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے. کیا یہ لوگ اس قابل ہیں کہ کوئی شریف انسان کسی معاملے میں ان کا ساتھ دے سکے؟
از: تمیم داری
Post Reply

Return to “اردو کالم”