انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

اگر آپ بے روزگار ہیں یا اپنی پہلی نوکری سے اچھی کسی نوکری کی تلاش میں ہیں تو یہاں دیکھئے
Post Reply
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by muhammad_ijaz »

"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم - السلام علیکم -
آج کل انٹرنیٹ کیفے کھولنے کا کاروبار پھیلتا جا رہا ہے - نوجوان نسل اس کاروبار میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے - اس میں پانچ ، سات کیبن بنا لئے جاتے ہیں - ان میں کمپیوٹر لگا لئے جاتے ہیں - پندرہ ، بیس روپے فی گھنٹہ ریٹ رکھا جاتا ہے -

کاروبار کے فائدے
نمبر ایک - انٹرنیٹ آج کل ہر پڑھے لکھے انسان کی ضرورت ہے - ہر شہری اپنا کمپیوٹر نہیں لے سکتا - ایسے لوگ کیفے سے اپنی ضرورت پوری کر سکتے ہیں -
نمبر دو - انٹرنیٹ ہر طرح کے علم کا سمندر ہے - جیسے اسلامی ، سائینسی وغیرہ
نمبرتین - یہ رابطے کا سستا ذریعہ ہے - جیسے ای میل ، میسنجر کی سہولت -
نمبر چار - بہت زیادہ کاروبار انٹرنیٹ کے ذریعے ہو رہے ہیں -

کاروبار کی خرابی
نمبر ایک - اس کا سب سے بڑا نقصان ننگی فلمیں ہیں - کیفے والوں نے کمپیوٹر میں ننگی فلمیں رکھی ہوتی ہیں - لوگ اسے دیکھتے ہیں - اور بےشرمی والی عادتوں میں پڑ جاتے ہیں - قرآن کی سورہ النور میں ہے کہ وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلے ، ان کے لئے درد ناک عذاب ہے ، دنیا اور آخرت میں - اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے -
نمبر دو - اس کا دوسرا بڑا نقصان ننگی ویب سائٹس ہیں - یہ اور ننگی فلمیں ہماری نوجوان نسل کو بہت تباہ کر رہے ہیں -
نمبر تین - اس کاروبار میں برکت بہت کم ہے - جس کی بڑی وجہ اس کا بے حیائی کا پہلو ہے - اپنے گیارہ سال کے تجربے میں میں نے کئی نیٹ کیفے کھلتے دیکھے ہیں - جو تھوڑا عرصہ چلے پھر بند ہو گئے - نبی علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا کہ نہ ہوئی بے حیائی کسی چیز میں مگر خراب کر دیا اس کو اور نہ ہوئی حیا کسی چیز میں مگر زینت دے دی اس کو - ( ترمذی - سند حسن - ابواب البر و الصلہ )

نوٹ - کئی دفعہ ناواقف لوگ کیفے میں آ جاتے ہیں - وہ کمپیوٹر میں الٹے سیدھے تجربے کرتے ہیں - جس سے کمپیوٹر خراب ہو جاتے ہیں - اس لئے جب بھی کوئی کسٹمر اٹھے تو اس کے سامنے کمپیوٹر کو ایک نظر دیکھ لینا چاہئے کہ چل رہا ہے یا نہیں - اگر نہ چل رہا ہو تو استعمال کرنے والے سے خرابی کی قیمت لینی چاہئے -

فائنل سفارش
نمبر ایک - اس کاروبار کو بے حیائی کے پہلو سے ہر ممکن حد تک بچانا چاہئے - تاکہ اللہ کی طرف سے برکت مل سکے - اس کے لئے بند کیبن کی بجائے کھلے میز پر کسٹمرز کے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے - جس میں صاف نظر آئے کہ بیٹھنے والے کیا کر رہے ہیں - اس طرح امید ہے کہ یہ کام چل سکے گا - ان شاء للہ - ورنہ کتنی بڑی بے وقوفی ہے کہ انسان ایسا کاروبار شروع کرے جس نے تھوڑے عرصے بعد بند ہو جانا ہے -
نمبر دو - پاکستان کا نظام ایسا ہے کہ ہر کام کی طرح اس کام میں بھی انسان تھوڑی بہت برائی سے مکمل طور پر نہیں بچ سکتا - چاہے جتنی مرضی کوشش کر لے - اس لئے صبح کیفے کھولتے وقت اور شام کو بند کرتے وقت اللہ سے غلطیوں کی معافی مانگنی چاہئے -
اللہ ہمیں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنے کاروبار کرنے کی توفیق دے - آمین
مخلص - محمد اعجاز"
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by شازل »

اعجاز بھائی آپ نے بالکل درست فرمایا ہے اور ان برائیوں کی بھی نشاندہی کی جس کے بارے میں‌لوگ بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں
پی ٹی سی ایل نے کچھ عرصہ پہلے بہت سی ویب سائیٹس کو بین کررکھا تھا جو کہ فحش مواد پر مشتمل تھیں لیکن ڈی ایس ایل کی کی سروس میں یہ سائیٹس اوپن ہیں اور کسی قسم کی پابندی نہیں،
کیا آپ کی نظر میں کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے جو فحش ویب سائیٹس کو کسی حد تک روک سکے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا
محترم بھائی کے اس مضمون سے مجھے اپنے ایک دوست کی بات یاد آ گئی جو اس نے مجھے سنائی۔

میرے دوست نے بھی ایک انٹرنیٹ کیفے بنایا تھا جو اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔

تو واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن اس کے پاس کوئی دس بارہ سال عمر کے دو بچے آئے جن کے پاس ایک سی ڈی تھی کسی انڈین فلم کی اور گلے میں بستے جیسے کسی سکول سے واپس آ رہے ہیں۔
انہوں نے بڑی معصومیت سے میرے دوست سے فی گھنٹہ وقت طے کیا کہ ہم نے صرف سی ڈی دیکھنی ہے۔
دوست نے انہیں ایک کیبن میں سسٹم پر بٹھا دیا انہوں نے بڑی معصومیت سے کہا کہ انکل ہمیں سی ڈی لگانی نہیں آتی ہے آپ لگا دیں پلیز۔

تین گھنٹے بعد وہ طے شدہ کرایہ دے کر روانہ ہو گئے۔ بعد میں اگلے کسٹمر نے آ کر شکایت کی کہ سسٹم چل نہیں رہا ہے۔ دیکھنے پر پتہ چلا کہ بچے موصوف جنہیں کمپیوٹر پر سی ڈی تک چلانا نہیں آتی تھی ان کے سسٹم کی ایک ایک چیز حتی کہ پاور سپلائی تک اتار کر اپنے بستوں میں ڈال کر چلتے بنے ہیں اور خالی کور وہاں پڑا اس کا منہ چڑا رہا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by شازل »

اسے کہتے ہیں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by muhammad_ijaz »

شازل بھائی – بلکل ایسا سوفٹ وئیر میری نظروں سے گزرا تھا جس کے ذریعے ناپسندیدہ سائیٹس کنٹرول کی جا سکتی ہیں – لیکن میں نے اسے نوٹ نہیں کیا تھا – آپ اپنے طور پر انٹرنیٹ پر سرچ کر سکتے ہیں – نہیں تو جیسے ہی مجھے موقع ملا میں سرچ کر کے شئیر کروں گا – ان شاء للہ – یہ شاید فری سوفٹ وئیر کی سائیٹس میں مل سکے
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by فرحان دانش »

اعجازبھائی –ایک سوفٹ وئیر میرے پاس ہے جس سے میں آفس کے ورک گروپ اورآفس کے ورکروں پر نظر رکھتا ہوں کہ وہ کیا کر رہے ہیں.
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by شازل »

اعجاز بھائی
مجھے ضرور بتانا کیونکہ میرے ایک دوست کو اس کی سخت ضرورت ہے
فرحان بھائی ایسا کونسا سافٹ ویئر ہے جس سے آپ سب پر نظر رکھتے ہیں مم میرا مطلب ہے کہ سب کے پی سی پر نظر رکھتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by چاند بابو »

اس کام کے لئے تو netop School سوفٹ وئیر بہترین ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by اسداللہ شاہ »

جزاک اللہ
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
kaivrizvi
کارکن
کارکن
Posts: 23
Joined: Wed Sep 21, 2011 12:38 pm
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by kaivrizvi »

اعجاز بھائی آپ نے بالکل درست فرمایا ہے اور ان برائیوں کی بھی نشاندہی کی جس کے بارے میں‌لوگ بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں
پی ٹی سی ایل نے کچھ عرصہ پہلے بہت سی ویب سائیٹس کو بین کررکھا تھا جو کہ فحش مواد پر مشتمل تھیں لیکن ڈی ایس ایل کی کی سروس میں یہ سائیٹس اوپن ہیں اور کسی قسم کی پابندی نہیں،
کیا آپ کی نظر میں کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے جو فحش ویب سائیٹس کو کسی حد تک روک سکے.
kaivrizvi
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by چاند بابو »

جی بالکل علی حیدر بھیا آپ اعجاز صاحب کی اوپر موجود پوسٹ دیکھیں وہاں چند ایک سافٹ وئیرز کا ربط دیا گیا ہے۔
وہاں سے کوئی سا سافٹ وئیر بھی ڈاونلوڈ کر لیں انشااللہ آفاقہ ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ارم
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Wed Jan 23, 2013 9:58 am
جنس:: عورت

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by ارم »

muhammad_ijaz wrote:"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم - السلام علیکم -
آج کل انٹرنیٹ کیفے کھولنے کا کاروبار پھیلتا جا رہا ہے - نوجوان نسل اس کاروبار میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے - اس میں پانچ ، سات کیبن بنا لئے جاتے ہیں - ان میں کمپیوٹر لگا لئے جاتے ہیں - پندرہ ، بیس روپے فی گھنٹہ ریٹ رکھا جاتا ہے -

کاروبار کے فائدے
نمبر ایک - انٹرنیٹ آج کل ہر پڑھے لکھے انسان کی ضرورت ہے - ہر شہری اپنا کمپیوٹر نہیں لے سکتا - ایسے لوگ کیفے سے اپنی ضرورت پوری کر سکتے ہیں -
نمبر دو - انٹرنیٹ ہر طرح کے علم کا سمندر ہے - جیسے اسلامی ، سائینسی وغیرہ
نمبرتین - یہ رابطے کا سستا ذریعہ ہے - جیسے ای میل ، میسنجر کی سہولت -
نمبر چار - بہت زیادہ کاروبار انٹرنیٹ کے ذریعے ہو رہے ہیں -

کاروبار کی خرابی
نمبر ایک - اس کا سب سے بڑا نقصان ننگی فلمیں ہیں - کیفے والوں نے کمپیوٹر میں ننگی فلمیں رکھی ہوتی ہیں - لوگ اسے دیکھتے ہیں - اور بےشرمی والی عادتوں میں پڑ جاتے ہیں - قرآن کی سورہ النور میں ہے کہ وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلے ، ان کے لئے درد ناک عذاب ہے ، دنیا اور آخرت میں - اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے -
نمبر دو - اس کا دوسرا بڑا نقصان ننگی ویب سائٹس ہیں - یہ اور ننگی فلمیں ہماری نوجوان نسل کو بہت تباہ کر رہے ہیں -
نمبر تین - اس کاروبار میں برکت بہت کم ہے - جس کی بڑی وجہ اس کا بے حیائی کا پہلو ہے - اپنے گیارہ سال کے تجربے میں میں نے کئی نیٹ کیفے کھلتے دیکھے ہیں - جو تھوڑا عرصہ چلے پھر بند ہو گئے - نبی علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا کہ نہ ہوئی بے حیائی کسی چیز میں مگر خراب کر دیا اس کو اور نہ ہوئی حیا کسی چیز میں مگر زینت دے دی اس کو - ( ترمذی - سند حسن - ابواب البر و الصلہ )

نوٹ - کئی دفعہ ناواقف لوگ کیفے میں آ جاتے ہیں - وہ کمپیوٹر میں الٹے سیدھے تجربے کرتے ہیں - جس سے کمپیوٹر خراب ہو جاتے ہیں - اس لئے جب بھی کوئی کسٹمر اٹھے تو اس کے سامنے کمپیوٹر کو ایک نظر دیکھ لینا چاہئے کہ چل رہا ہے یا نہیں - اگر نہ چل رہا ہو تو استعمال کرنے والے سے خرابی کی قیمت لینی چاہئے -

فائنل سفارش
نمبر ایک - اس کاروبار کو بے حیائی کے پہلو سے ہر ممکن حد تک بچانا چاہئے - تاکہ اللہ کی طرف سے برکت مل سکے - اس کے لئے بند کیبن کی بجائے کھلے میز پر کسٹمرز کے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے - جس میں صاف نظر آئے کہ بیٹھنے والے کیا کر رہے ہیں - اس طرح امید ہے کہ یہ کام چل سکے گا - ان شاء للہ - ورنہ کتنی بڑی بے وقوفی ہے کہ انسان ایسا کاروبار شروع کرے جس نے تھوڑے عرصے بعد بند ہو جانا ہے -
نمبر دو - پاکستان کا نظام ایسا ہے کہ ہر کام کی طرح اس کام میں بھی انسان تھوڑی بہت برائی سے مکمل طور پر نہیں بچ سکتا - چاہے جتنی مرضی کوشش کر لے - اس لئے صبح کیفے کھولتے وقت اور شام کو بند کرتے وقت اللہ سے غلطیوں کی معافی مانگنی چاہئے -
اللہ ہمیں اسلامی اصولوں کے مطابق اپنے کاروبار کرنے کی توفیق دے - آمین
مخلص - محمد اعجاز"
اب کیفے کا کام نہیں چلتا کیونکہ انٹرنیٹ گھروں میں بہت عام ہو چکا ہے اپ نے اسلامی دائرے میں رہتے ہوے اس کام کی نشاندہی کافی اچھے انداز میں بیان کی ہے اللہ پاک اپکو اسکا اجر دے آمین
[center]لوگوں کو اتنی جلدی معاف کر دیا کرو
جتنی جلدی اللہ سے معافی کی اُمید کرتے ہو[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by بلال احمد »

ثم آمین
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کیفے کا کاروبار

Post by چاند بابو »

ارے واہ بہت عرصے بعد یہ موضوع پھر سے فعال ہو چکا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “نوکری نامہ”