دہلی کا جیب کترا

روزمرہ زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات جو آپ کے چہرے پر تبسم بکھیر دیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

دہلی کا جیب کترا

Post by میاں محمد اشفاق »

دہلی میں‌ایک جیب کترا تھا جن کا انگوٹھا قینچی کے پھل کی طرح‌ دودھارا تھا اور کلمے کی انگلی پتھر پر گھس گھس کر شیشے کی مانند سخت کرلی تھی۔ بس جہاں ان اس کی انگلی لگ جاتی تو قینچی کو پیچھے چھوڑ دیتی تھی۔ایک صاحب کوئی باہر کے، خواجہ حسن نظامی کے ہاں آئے اور شکایت کی۔

“دہلی کے جیب کترے کی بڑی دھوم سنی تھی۔آج ہمیں دہلی کے بازاروں میں پھرتے چار دن ہو گئے ہیں لیکن کسی کو مجال نہیں‌ہوئی کہ ہماری جیب کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ لیں۔“

خواجہ صاحب نے اس چٹکی باز کو بلوایا اور ان صاحب سے اس چٹکی باز کا آمنا سامنا کرایا۔اس ہنر مند نے مسکرا کر کہا،

“خواجہ صاحب! میرے شاگردوں نے ان صاحب کا حلیہ بتایا تھا۔چار دن سے انگرکھے کی اندر کی جیب میں‌پیتل کی آٹھ ماشیاں (آٹھ ماشا وزن کے سکے) ڈالے گھوم رہے ہیں اور وہ بھی گنتی کے چار۔اب آپ ہی بتایئے کہ کون جعلی سکوں پر اپنی نیت خراب کرے گا۔“

(اخلاق احمد دہلوی کی کتاب “پھر وہی بیان اپنا“ سے اقتباس)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: دہلی کا جیب کترا

Post by محمد اسفند »

کیا بات ہے اس کے ہنر کی n;a;n;a n;a;n;a
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دہلی کا جیب کترا

Post by رضی الدین قاضی »

واہ کیا بات ہے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دہلی کا جیب کترا

Post by اضواء »

آپ ہی بتایئے کہ کون جعلی سکوں پر اپنی نیت خراب کرے گا۔“ :clap: :clap:

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دہلی کا جیب کترا

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
واقعی ہی جیب کترے ایسی ہی مہارت رکھتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “لطائف”