خیبرپختونخوا میں علمائے کرام کی شہادت کے حوالے امارت اسلامیہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
سید وجیہہ عباسی
کارکن
کارکن
Posts: 5
Joined: Mon Aug 15, 2016 5:12 pm
جنس:: مرد

خیبرپختونخوا میں علمائے کرام کی شہادت کے حوالے امارت اسلامیہ

Post by سید وجیہہ عباسی »

:bismillah:; خیبرپختونخوا میں علمائے کرام کی شہادت کے حوالے امارت اسلامیہ کی تعزیت اور ردعمل

گذشتہ کئی دنوں سے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں معروف افغان علمائے کرام شیخ الحدیث مولوی غلام حضرت صاحب، مولوی محمد نسیم حنفی صاحب اور قاری سید مراد صاحب کو مسلسل طور پر شہید کر دیا گیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس وحشت ناک دہشت گردی اور بزدلانہ عمل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغان مہاجر علمائے کرام کی حفاظت پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے۔ اور ان کے قاتلوں کو عدالت کے کہٹرے میں لاکھڑا کرے۔
امارت اسلامیہ ایسی حالت میں کہ تینوں علمائے کرام کی شہادت کو عظیم سانحہ سمجھتی ہے اور ان کی شہادتوں کے پیچھے ان عناصر اور قوتوں کو کارفرما سمجھتی ہے، جو اس نوعیت کے مذموم اعمال انجام دے کر ملک میں فرقہ پرستی اور دشمنی کو جنم دینا چاہتے ہیں، لیکن انہیں سمجھنا چاہیے کہ تمام مسالک کے بااثر علمائے کرام اور مشائخ اس طرح کی سازشوں کی جانب بہتر طور پر متوجہ ہیں اور کبھی بھی اسلام دشمنوں کو اس بات کی مجال اور اجازت نہیں دیں گے، جو مذہبی طبقے کے درمیان فاصلے پیدا کریں اور دشمنی کو پروان چڑھائیں۔
اللہ تعالی شہید کیے جانے والے تینوں شہداء کی شہادت کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں اور ان کے خاندانوں، دوستوں اور ہمدردروں کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائیں۔ آمین
امارت اسلامیہ افغانستان
17/ ذی القعدہ 1437 ھ جمطابق 20 / اگست 2016ء
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: خیبرپختونخوا میں علمائے کرام کی شہادت کے حوالے امارت اسل

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

سید وجیہہ عباسی صاحب اپنا تعارف ضرور پیش کریں تاکہ مزید گفتگو میں آسانی رہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: خیبرپختونخوا میں علمائے کرام کی شہادت کے حوالے امارت اسل

Post by عبیداللہ عبید »

سید وجیہہ عباسی صاحب!

دنیا میں جہاں بھی علمائے کرام کی شہادت ہو ان پر ایک مسلمان کا دل غمگین ہوتا ہے لیکن میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کے اس خبر کا ماخذ کیا ہے
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”