کوئٹہ پھر لہو لہان 60 کے قریب افراد جاں بحق

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کوئٹہ پھر لہو لہان 60 کے قریب افراد جاں بحق

Post by محمد شعیب »

سول اسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر اس وقت خودکش حملہ ہوا جب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی ، اس موقع پر صحافیوں اور کیمرہ مین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
دھماکے میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان جاں بحق جب کہ دنیا نیوز سے تعلق رکھنے والے رپورٹر فرید اللہ اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود زخمی ہوگئے ہیں، موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کئی صحافی اور کیمرہ مین دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔

Image

Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کوئٹہ پھر لہو لہان 60 کے قریب افراد جاں بحق

Post by محمد شعیب »

سانحہ کوئٹہ کے شہداء
--------------------
وکیل حافظ الله مندوخیل
Image

ایڈوکیٹ باز محمد کاکڑ
Image

وکیل قیصر شیرانی
Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کوئٹہ پھر لہو لہان 60 کے قریب افراد جاں بحق

Post by محمد شعیب »

سانحہ کوئٹہ؛ آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کی کچھ دیر بعد روانگی
Image

اسلام آباد: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ کوئٹہ کے بعد اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں اور کچھ دیر بعد کوئٹہ روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے اور انہوں نے سول اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کوئٹہ پھر لہو لہان 60 کے قریب افراد جاں بحق

Post by چاند بابو »

اناللہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک شہدا کے درجات بلند کرے اور ان وطن دشمنوں‌کو واصلِ جہنم کرے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اجمل
کارکن
کارکن
Posts: 7
Joined: Thu Jul 21, 2016 10:56 pm
جنس:: مرد

Re: کوئٹہ پھر لہو لہان 60 کے قریب افراد جاں بحق

Post by اجمل »

امریکہ کے ایک 9/11 کے بعد ہمارے ملک میں کئی 9/11 ہوئے لیکن ہم ابھی تک غیر محفوظ ہیں اور امریکہ محفوظ ہو گیا.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”