ایم کیو ایم کا گرفتار کارکن 120 قتل میں ملوث: رینجرز

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ایم کیو ایم کا گرفتار کارکن 120 قتل میں ملوث: رینجرز

Post by محمد شعیب »

کیا اسے دہشت گرد کہا جا سکتا ہے یا نہیں ؟
کیا اس نے بھی کسی مدرسے سے تربیت حاصل کی ؟
Image
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے علاقائی عہدیدارعمیرصدیقی کو 90 روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دے دیا۔

ہفتے کو سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے عمیر صدیقی کو ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ابتدائی تفتیش کے دوران 120 افراد کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مزکورہ ملزم نے کراچی تنظیمی کمیٹی (کے ٹی سی) کے ممبر حماد صدیقی کے حکم پر ایک ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دی، جس میں ایم کیو ایم کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے 23 ٹارگٹ کلرز کو شامل کیا گیا۔

رینجرز کے مطابق اس ٹارگٹ کلنگ ٹیم نے تقریباً 120 متحدہ مخالفین کو قتل کیا، جن کے احکامات اسے کے ٹی سی کے انچارج حماد صدیقی سے ملتے تھے۔

عمیر صدیقی نے انکشاف کیا کہ اس کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم نے رینجرز کے لانس نائیک شوکت کے ساتھ ساتھ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے گارڈ شاہد حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے بھتیجے صبیح اللہ کو بھی قتل کیا۔

رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم نہ صرف متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین بلکہ اپنے کارکنوں کو قتل کرنے کا کام بھی سر انجام دیتی تھی، جبکہ متحدہ کارکن طاہرعرف ندیم ایس پی کا قتل بھی اسی ٹیم نے کیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ بھی بلدیہ کے سیکٹر انچارج رحمان بھولا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لگائی۔

رینجرز کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ کے ایک ڈیلر کے ذریعے متحدہ میں موجود عسکری ونگ کے لیے اسلحے کی خریداری میں بھی ملوث رہا ہے، جس کے تحت 40 کلاشنکوف، 8 ایل ایم جی، ایک راکٹ لانچر، 6 جی تھری، 5 چائنا رائفل اور 3 ایم جی کی کھیپ خریدی گئی۔

عمیر صدیقی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فروی 2015 میں تمام سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز کا اضافی اسلحہ چھاپوں کے دوران برآمدگی سے بچنے کے لیے نائن زیرو پر جمع کرائیں۔ یہ اسلحہ ایمبولینسز کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔
[link]http://www.dawnnews.tv/news/1018349/[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ایم کیو ایم کا گرفتار کارکن 120 قتل میں ملوث: رینجرز

Post by محمد شعیب »

صولت مرزا کے بعد اس کا نمبر آنے والا ہے. ایم کیو ایم نے اس سے بھی نظریں پھیر لیں.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”