موت کا خوف ہر ایک پر طاری ہوتا ہے

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

موت کا خوف ہر ایک پر طاری ہوتا ہے

Post by شازل »

فیصل آباد (سٹی بیورو) عینی شاہدین کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکائے جانے سے دہشت پھیلانے والے دہشت گرد زبیراحمد، راشد عرف ٹیپو، غلام سرور اور اخلاص عرف روسی اپنے جرائم پر معافیاں مانگتے رہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق جب مجرمان کو پھانسی گھاٹ پر لیجایا گیا تو بے گناہ مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے تھر تھر کانپ رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں نے اپنے آخری لمحات میں مسلمانوں کا ناحق خون بہانے کے جرائم پر معافی کی فریادیں بھی کیں۔ پھانسی سے قبل دہشت گرد خوف میں مبتلا تھے ، ان کی ٹانگیں موت کے خوف سے کانپ رہی تھیں اور وہ انتظامیہ سے معافیاں مانگتے رہے ، جیل کے اطراف کرفیو کا سماں ، سیکیورٹی انتہائی سخت رہی ، جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کےلئے بند کردیا گیاتھا ، ان چاروں دہشت گردوں کو تارہ مسیح کے پوتے صابر مسیح نے تختہ دار پر لٹکایا ، واضح رہے کہ تارہ مسیح نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی تھی ۔ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں دہشت گردوں کے سر گرم ساتھیوں کی پھانسیوں کے بعد سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی پھانسیوں کا بدلہ لینے کےلئے خودکش حملوں سمیت کوئی بھی کارروائی کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشت گردوں کی ایک ٹیلیفون کال ٹریس کی ہے جس میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں سفاکانہ کارروائی کا کہا گیا تھا، ٹیلیفون کال اور دیگر ذرائع کی اطلاعات کے بعد حساس اداروں نے فیصل آباد میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن، ڈسٹرکٹ و سنٹرل جیل، پولیس افسران کے دفاتر، یونیورسٹیوں، اہم سیاسی و مذہبی شخصیات، مذہبی عبادت گاہوں سمیت اہم مقامات اور فیصل آباد میں حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کے خدشات ظاہر کئے ہیں۔ ان رپورٹس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے فیصل آباد کے اعلیٰ حکام کو سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ فیصل آباد (یونس چوہدری سے) عقیل عرف ڈاکٹر عثمان، ارشد مہربان، زبیر احمد، غلام سرور، راشد ٹیپو اور اخلاق عرف روسی کی پھانسیوں کے بعد فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں مزید چار دہشت گرد اپنی پھانسی کے منتظر، جو کہ اپنی زندگی کے منٹ اور گھنٹے گننے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کہ مزید پھانسی کی سزا پانےوالے چار دہشت گردوں غلام نبی، مشتاق، عبدالمالک عرف مسلم اور نوازش علی کے ڈیتھ وارنٹ پر آرمی چیف کسی بھی وقت دستخط کر سکتے ہیں اور جیل حکامکو ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے پر کسی بھی وقت پھانسی دے دی جائے گی۔ جس کا ذرائع نے 24گھنٹوں کا دعویٰ کیا ہے ذرائع کے مطابق کہ چاروں پھانسی کے منتظر دہشت گرد غلام نبی، مشتاق، عبدالمالک اور نوازش دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چاروں دہشت گردوں کو بھی سخت سکیورٹی میں سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی کے پھندے پر لٹکنے والے دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں ک کم عمری میں بچوں کو شر پسند عناصر سے محفوظ رکھنے کی وصیت، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی کی سزاکے بعد پھندے پر لٹکنے سے قبل دہشتگرد زبیر احمد، غلام سرور، راشد ٹیپو اور اخلاق احمد نے کہا کہ ہم نے چھوٹی عمر میں شرپسند عناصر کے ہتھے چڑھ کر غلط تربیت حاصل کی جو کہ انتہائی غلط تھا جس پر شرمندہ ہیں یہ نہیں ہونا چاہتے تھا کیونکہ کوئی بھی مذہب ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا دہشتگردوں نے وصیت میں شہریوں سے کہا ہے کہ اپنے کم عمر بچوں پر خصوصی نگاہ رکھیں تاکہ ہماری نئی نسل شرپسند عناصر کے ہاتھوں سے محفوظ رہ سکے تختہ دار پر لٹکنے سے قبل چاروں دہشتگرد خوفزدہ اورزارو قطار روتے ہوئے معافیاں مانگتے رہے۔سنٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف جیلوں سے45سے زائد اہلکاروں کو تبدیل کرکے سنٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جیل میں فوج، رینجرز، ضلع پولیس، ایلیٹ فورس اور جیل اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)سابق صدر پرویز مشرف اور ملتان میں حساس ادارے پر حملے میں ملوث پھانسی پانے والے چاروں دہشتگردوں نے اپنی آخری وصیت میں کہا کہ وہ بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں لینے پر اپنے اللہ اور قوم سے شرمندہ ہیں، ہمارے خاندانوں میں سے کوئی فرد آئندہ کسی ایسی منفی اور ملک دشمن سرگرمی یا اقدام میں ملوث نہ ہو، ہماری تمام دہشت گرد تنظیموں سے التجا ہے کہ وہ دہشت گردی ختم کرکے ملک میں امن اور ترقی کےلئے کام کریں، پھانسی پانے والے چاروں مجرم اپنی موت سامنے دیکھ کر گھبرائے ہوئے تھے، تختہ دار پر پہنچتے ہی انکی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، ندامت کا اظہار کرتے ہوئے وہ اپنی بخشش کی دعائیں مانگتے رہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف پر حملہ اور ملتان میں حساس ادارہ پر حملہ میں ملوث پھانسی پانے والے اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو جب پھانسی گھاٹ پر پہنچے تو احساس ندامت اور گھبراہٹ کا شکار تھے۔ذرائع کے مطابق مجرمان نے اپنے اہلخانہ سے گفتگو میں کہا کہ پشاور سانحہ کا علم انہیں جیل میں ہوا جس پر شدید غم ہے معصوم بچوں کو شہید کرنے والے یقینا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف حملے کے مرکزی مجرم اخلاص احمد عرف روسی نے آخری بار بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے اور جس پاک فوج میں وہ ملکی حفاظت کا حلف اٹھا کر بھرتی ہوا تھا اس ملک کی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانا اس کی زندگی کی سب سے بڑی بھول تھی
بشکریہ خبریں اردو نیوز پیپر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: موت کا خوف ہر ایک پر طاری ہوتا ہے

Post by رضی الدین قاضی »

موت سے ہے کسی کو ڈر لگتا ہے.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”