لاہور میں پولیس اور منہاج القرآن والوں میں جھڑپیں

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

لاہور میں پولیس اور منہاج القرآن والوں میں جھڑپیں

Post by محمد شعیب »

Image

2 خواتین سمیت 8 ہلاک
طاہرالقادری کے گھر کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے پر جھگڑاشروع ہوا. پولیس اہلکاروں سمیت 80 سے زائد افراد زخمی
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تو عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پولیس کو رکاوٹیں ہٹانے سے روک دیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان رات بھر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا اور پھر مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے بھی پولیس پر فائرنگ کی گئی اور پٹرول بم بھی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں 2 پاکستان عوامی تحریک کی خواتین سمیت 8 کارکن جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 84 افراد زخمی ہو گئے۔ جھڑپ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لاہور میں پولیس اور منہاج القرآن والوں میں جھڑپیں

Post by محمد شعیب »

منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئےجا رہےتھے، رانا ثنااللہ
Image

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی، قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہےتھے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں کسی کے خوف سےنہ ڈرائے، ملکی سلامتی کے لیے جان بھی گئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی، لوگوں سے قرآن پاک پر ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئے جارہے تھے، سیکریٹریٹ کے مسلح افراد تعینات کرکے پولیس کا کنٹرول ختم کر دیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جوڈیشل انکوائری بھی ہوگی، قوم کو جلد بتائیں گے کہ منہاج القرآن میں کس تحریر پرحلف لئے جارہے تھے۔
اس سے قبل صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ایسی صورت حال میں طاہر القادری کسی نے حلف لے کر اور کسی کی مجبوریی سے فائدہ اٹھاکر پانے ساتھ لائیں گے، انھوں نے خود تو اپنے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کررکھے ہیں لیکن اگر ان کے تماشے میں شریک عام لوگوں کو کچھ ہوگیا تو اس کی ساری ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہی عائد ہوگی، اس لئے پنجاب حکومت نے کینیڈین مولوی کو بہت اچھے طریقے سے روکنے کا پورا بندوبست کرلیا ہے۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لاہور میں پولیس اور منہاج القرآن والوں میں جھڑپیں

Post by اضواء »

اللهم احفظ بلادي وجميع بلاد المسلمين من الضالين المخربين
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لاہور میں پولیس اور منہاج القرآن والوں میں جھڑپیں

Post by چاند بابو »

اللہ پاک رحم کرے یہ ایک نیا سلسلہ چل نکلا ہے.
بلاشبہ جو ہوا غلط ہوا. اس طرح طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہئے تھا خوامخواہ ایک سیاسی معاملے کو غلط رنگ دے دیا گیا.
بہرحال طاہرالقادری حکومت مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: لاہور میں پولیس اور منہاج القرآن والوں میں جھڑپیں

Post by محمد شعیب »

طاہرالقادری، چودھری برادران اور ایم کیو ایم مل کر مشرف کو ملک سے بھگانے کا پروگرام بنانے رہے ہیں. اور اس کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”