کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ

Post by مسلم »

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ کا آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
کراچی کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پانچ سے چھ مسلح افراد پرانے ٹرمینل سے ایئرپورٹ داخل ہوئے ہیں، اس دوران انہوں نے دستی بم کے دھماکے بھی کیے۔
اسی بارے میں
طالبان کا حکومت کے خلاف جوابی کارروائیاں کرنے کا اعلان
سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، دو افسران سمیت پانچ ہلاک
متعلقہ عنوانات
پاکستان, کراچی, دہشت گردی
یاد رہے کہ ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ اس وقت نقصان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، دہشت گروں کے ساتھ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا مقابلہ جاری ہے۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ آپریشن معطل کیا گیا۔
ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تصدیق کی ہے کہ فوج کے دستے بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔
ایئرپورٹ کے اندر کی حفاظت اے ایس ایف کی ذمے داری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز بھی مدد کے لیے پہنچ چکی ہے اور علاقے کا گھیرا کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کراچی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
پولیس نے جناح ٹرمینل سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، جس نے سرمئی رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور چہرے پر ہلکی داڑھی تھی۔
کراچی کے جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے شعبے کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’ہسپتال میں اب تک چار لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے جو ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کا اہلکار ہے۔جبکہ ایک زحمی شخص ہسپتال لایا گیا ہے۔‘
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ

Post by مسلم »

کراچی ایئرپورٹ پرمسلح ملزمان کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 4 اہلکار جاں بحق
Image
ایئرپورٹ سیل کرتے ہوئے رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی فوٹو: ایکسپریس نیوز
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس 5 سے زائد حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل سے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے بعد ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم اس دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 4 اے ایس ایف اہلکار جاں بحق جب کہ حملہ آوروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے اندرونی اور بیرون ملک جانے والی تمام پروزایں روک دی گئیں جبکہ ایئرپورٹ سیل کرتے ہوئے رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ

Post by علی خان »

پاکستان کے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان پانچ گھنٹے جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں کے بعد اب خاموشی چھا گئی ہے۔
ہوائی اڈے پر حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب کیا گیا جس میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں سمیت کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے فوج نے بھی رینجرز اور سکیورٹی فورسز کی مدد کی۔
کراچی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق اب تک 10 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم باجوہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’ علاقہ کلیئر، ہوائی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تصاویر وں میں نظر آنے والی آگ جہاز کی نہیں بلکہ عمارت کی تھی، جسے اب بجھا دیا گیا ہے، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں۔‘
وزیر قائم علی شاہ کے مطابق ’آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس، رینجرز، ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز اور ہوائی اڈے کے عملے کے 13 ارکان ہلاک ہوئے۔‘
اس سے قبل کراچی کے جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے شعبے کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ اب تک حملہ کے دوران 14 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں جن میں 5 حملہ آور، 7 اے ایس ایف کے اہلکار جبکہ باقی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہلکار تھے۔‘
ہوائی اڈے پر مزاحمت رکنے بعد محتاط تلاشی کا کام جاری ہے تاہم حکام روشنی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ جامع تلاشی لی جا سکے
تاہم کراچی کے اے آئی جی غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی۔ ان کا کہنا تھا کے سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے قبضے سے 4 ایس ایم جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد کیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ اس وقت نقصان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ہر طرح کا ایئرپورٹ آپریشن معطل کیا گیا۔
حملے کے دوران ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ حملہ آور اولڈ ایئر پورٹ کی جانب سے اندر داخل ہوئے۔
ائیر پورٹ کے احاطے میں موجود انجینیئرنگ کی دو منزلہ عمارت کے اندر حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کافی دیر مقابلہ جاری رہا۔ یہی وہ عمارت ہے جہاں سے حملہ آور ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوئے۔
سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اس جگہ کم سے کم تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔ ایک حملہ آور کی لاش عمارت کے باہر پڑی ہے جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی گولی لگنے کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کارروائی کے دوران ہی پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ عاصم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی آپریشنل کمانڈر سے بات ہوئی ہے جنھوں نے بتایا ہے کہ ’دہشت گرد ایک مخصوص علاقے میں موجود ہیں جہاں ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ جناح ٹرمینل محفوظ ہے اور کسی جہاز کو آگ نہیں لگی۔‘
پی آئی اے کے اہلکاروں نے فورسز کو بتایا ہے کہ یہ حملہ آور دو گروہوں کی صورت آئے تھے اور ایک دوسرے مقام سے بھی نکل کر فائرنگ کرتے رہے۔ اے ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس راکٹ بھی ہیں۔
عاصم باجوہ کے مطابق جہازوں میں موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سماجی سابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈی جی ائی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا کہ ’کراچی کے ہوائی اڈے کے اندر سے براہِ راست نشریات بند ہونی چاہیئں کیونکہ یہ کارروائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ اس کی مدد سے فوجیوں کی موجودگی اور اہم مقامات کی نشاندہی ہو رہی ہے جو دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہے۔‘
کراچی کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ پانچ سے چھ مسلح افراد پرانے ٹرمینل سے ایئرپورٹ داخل ہوئے اور اس دوران انہوں نے دستی بم کے دھماکے بھی کیے۔
حملے کانشانہ بننے والے حصے میں ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو بھی جو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تصدیق کی ہے کہ فوج کے دستے بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے بھیجے گئے۔
پی آئی اے کے اہلکاروں نے فورسز کو بتایا ہے کہ یہ حملہ آور دو گروہوں کی صورت آئے تھے اور ایک دوسرے مقام سے بھی نکل کر فائرنگ کرتے رہے
ایئرپورٹ کے اندر کی حفاظت اے ایس ایف کی ذمے داری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز بھی مدد کے لیے پہنچی اور علاقے کو گھیر لیا گیا۔
کراچی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
پولیس نے جناح ٹرمینل سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جس نے سرمئی رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور چہرے پر ہلکی داڑھی تھی۔
حساس تنصیبات پر ہونے والے چند بڑے حملے
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے ڈی جی رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر پھنس جانے والے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دہشت گردوں کو جلد از جلد شکست دی جائے۔‘
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوج بھی اس کارروائی میں مدد دینے کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی نے بی بی سی کو بتایا کہ کسی جہاز کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹ کے ایک حصے میں چند ناکارہ طیارے کھڑے تھے جن میں سے ایک کو گولیاں لگی ہیں اور اس مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آور فوکر گیٹ سے اندر آئے جہاں اے ایس ایف کے اہلکاروں کے ساتھ ان کا مقابلہ ہوا، انھوں نے بتایا کہ اڈے کے احاطے میں کھڑے ایک نئے طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔
ایک شخص نے بتایا کے حملہ آور ایک وین میں آئے تھے جو انہیں اتار کر آگے چلی گئی۔
نامہ نگار حسن کاظمی سے بات کرتے ہوئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس ممتاز میمن نے بتایا کہ اس پوری کارروائی کے دوران ابھی تک نہ تو کسی مسافر طیارے کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی کسی مسافر کو کوئی گزند آئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صرف ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں آگ لگی ہے۔ انہوں بعض پاکستانی چینلز پر چلنے والی اس خبر کی بھی تردید کی کہ ایئرپورٹ کے تیل ڈپو کو آگ لگ گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ چھ سے آٹھ حملہ آوروں کو ان کی فورس نے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور وہ حتمی کاروائی کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ ائیر پورٹ پر جہاں حملہ کیا گیا ہے یہاں سے چند کلومیٹر دور پاکستانی بحریہ کی مہران بیس موجود ہے جس پر ماضی میں ایک بڑا دہشتگرد حملہ ہو چکا ہے۔ 22 مئی 2011 کو بحریہ کے بیس پی این ایس مہران پر حملے میں دس اہلکار اور حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں سے تین ہلاک ہوئے۔
اس وقت پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد چار سے چھ تھی جو حفاظتی باڑ کاٹ کر سیڑھیوں کی مدد سے فوجی اڈے میں داخل ہوئے اور آتے ہی رن وے پر کھڑے جہازوں کو نشانہ بنایا جس سے دو جہاز تباہ ہوگئے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے بحریہ کے بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا تھا کہ یہ حملہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا انتقام تھا۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ

Post by بلال احمد »

خبر کے اشتراک کے لیے شکریہ،

اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین ثم آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ

Post by محمد شعیب »

آج ائیر پورٹ کو پروزوں کے لئے کھول دیا گیا.
لیکن اس واقعے سے پاکستان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا.
ائر پورٹ بہت حساس مقامات ہیں. یہ بھی محفوظ نہ رہے.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”