جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

Post by محمد شعیب »

جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

جہلم: تحصیل سوہاوہ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے دھمیک میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق غوری ایکس ون نامی اس کنویں میں یومیہ تیل کی پیداوار کا تخمینہ 5500 بیرل ہے جبکہ کنویں میں تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ذخیرے سے رواں ماہ کے آخر تک تیل کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by محمد اسفند »

کیا پاکستان اس سے مستفید ہو سکے گا؟؟؟؟؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by محمد شعیب »

انشاءاللہ ضرور
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by چاند بابو »

اللہ کرے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by بلال احمد »

اللہ رب العزت کا پاکستان پر بہت کرم ہے. بس ہمارے اپنے ہی اپنی کشتی میں چھید کرنے پر بضد ہیں ;( ;(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by افتخار »

خبر شئیر کرنےکا بہت شکریہ ،

ایک مفید معلومات تمام احباب کے ساتھ شئیر کرتاچلو،
میرا ایک دوست سعودی عرب میں تیل تلاش کرنے والی کمپنی میں کام کرتا ھے. اس کا کہنا تھاکہ دنیا کے نقشے کواگر تیل تلاش کرنے کے حساب سے دیکھا جائے تو
پاکستان ایک ایسا ملک ھے جس کا نقشہ ایک بوتل یا تیل ڈالنے والی نوزل (پیپ) کی طرح کا ھے جس میں جتنا زیادہ گہرا سوراخ کیا جائے اتنا ہی پوری دنیا کو تیل اس میں جمع ہو جائے گا اور اسکا اصل مقام پہاڑی علاقہ اور خاص طور پر وہ علاقے جن میں گرمی زیادہ ہوتی ھے،
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by یاسر عمران مرزا »

محمد اسفند wrote:کیا پاکستان اس سے مستفید ہو سکے گا؟؟؟؟؟
سوال یہ نہیں ہے
سوال یہ ہے کہ کیا عام پاکستانی اس سے مفید ہو سکیں گے.
عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ سیاستدان ہلکی شہرت والی + چور کمپنیوں کو ٹھیکے دے کر ان سے کمیشن لے لیتے ہیں
یہ کمپنیاں مجموعی پیداوار کا ایک بڑا حصہ چوری کر کے کم پیداوار دکھاتی ہیں جس سے ملک اور شہریوں کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، بس سیاستدان اور ان کی اولادوں کے پیٹ بھرے جاتے ہیں
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریا

Post by منور چودری »

جب تک یہ چور ڈاکو لٹیرے سیاستدان ہم پر مسلط ہیں تب تک سوچو وی نا کہ پاکستان کو کوئی فائدہ ہوگا
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”