پاسپورٹ برائے فروخت

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

پاسپورٹ برائے فروخت

Post by مسلم »

Image
اکثر جاسوسی فلموں میں ایک گھسا پٹا منظر دکھایا جاتا ہے، جس میں کسی جاسوس یا مفرور کے پاس نوٹوں سے بھرا سوٹ کیس ہوتا ہے جس کی جیبوں میں مختلف ملکوں کے پاسپورٹ موجود ہوتے ہیں۔

لیکن اب جاسوس ہی نہیں بلکہ بہت سے ’اقتصادی شہری‘ بھی دوسرا پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ہینلی اینڈ پارٹنرز سے منسلک شہریت کے امور کے ماہر کرسچن کیلن اس سلسلے میں بہت سے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ان کا اندازہ ہے کہ ہر سال ہزاروں لوگ مجموعی طور پر تقریباً دو ارب ڈالر خرچ کر کے دوسرا اور کبھی کبھی تیسرا پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’جیسے آپ اپنی سرمایہ کاری میں مختلف ذرائع شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح آپ اپنے پاسپورٹوں میں بھی مختلف آپشنز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘ یہ راستہ نہ صرف چینی اور روسی شہریوں میں مقبول ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے عوام بھی اس کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔

اور اس بات کا ان ممالک نے بھی نوٹس لیا ہے جن کے پاس وسائل کم ہیں۔ گذشتہ ایک سال میں ہالینڈ، سپین، اینٹی گوا اور باربادوس، گرینیڈا اور مالٹا نے براہِ راست سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت دینے کی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔

تاہم ان پالیسیوں کے حوالے سے شفافیت اور احتساب کے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

جنوری میں یورپی کمیشن کی نائب صدر ویویئن ریڈنگ نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ ’شہریت برائے فروخت نہیں ہونی چاہیے۔‘

مگر فی الحال تو ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ دولت مند لوگ فائدے میں ہیں اور کم از کم چھ ایسے ممالک ہیں جو براہِ راست سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت دیتے ہیں اور وہاں رہنے کی کوئی بندش بھی نہیں ہے۔

دیکھا جائے تو حقیقی معنوں میں شہریت برائے فروخت ہی ہے۔
ڈومینیکا
Image
شہریت حاصل کرنے کے لیے سستی ترین آفر چھوٹا سا کیریبیئن جزیرہ ڈومینیکا دیتا ہے۔ ایک لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری، کچھ فیسوں اور انٹرویو کے ذریعے اس جزیرے کی شہریت خریدی جا سکتی ہے۔

تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ چونکہ انٹرویو کمیٹی کا اجلاس مہینے میں صرف ایک بار ہوتا ہے، اس لیے ڈومینیکن پاسپورٹ لینے میں پانچ سے 14 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔

ڈومینیکا دولتِ مشترکہ کا حصہ ہے، اس لیے اس کے شہریوں کو برطانیہ میں خصوصی مراعات مل سکتی ہیں اور وہ سوئٹزرلینڈ سمیت 50 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس

کیریبیئن جزیرے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں دنیا کا سب سے پرانا سرمایہ کاری سے شہریت حاصل کرنے کا پروگرام ہے جو 1984 میں شروع کیا گیا تھا۔

شہریت حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ان سے سستا طریقہ وہ ہے کہ جس کے تحت آپ سینٹ کٹس اینڈ نیوس شوگر انڈسٹری ڈائورسیفکیشن فاؤنڈیشن کو ڈھائی لاکھ ڈالر کا ناقابلِ واپسی عطیہ کریں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ چار لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدیں۔

امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی اس پروگرام پر تنقید کر چکا ہے۔ اسے خدشہ ہے کہ ایرانی باشندے یہاں سے پاسپورٹ حاصل کر کے امریکہ میں داخل ہو سکتے ہیں یا ایسی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جس سے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہو۔ سینٹ کٹس نے دسمبر 2011 میں اس پروگرام پر ایرانی شہریوں کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

تاہم پروگرام کی تشکیل میں مدد کرنے والے ہینلی اینڈ پارٹنرز کے کرسچن کیلن کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس میں مسائل ہیں تاہم سینٹ کٹس خاصے اچھے انداز میں منظم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک اعتبار سے شاید سینٹ کٹس اس سلسلے میں ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیریبیئن پاسپورٹ ان ’عالمی شہریوں‘ کے لیے اچھے ہیں جو بعد میں دیگر سرمایہ کاری کے بدلے شہریت والے پروگراموں میں حصہ لینا چاہتے ہیں جیسے پرتگال یا سپین کے پروگرام۔
اینٹی گوا اور باربادوس
Image
اینٹی گوا اور باربادوس نے اپنا شہریت برائے سرمایہ کاری پروگرام 2013 کے آخر میں سینٹ کٹس کی طرز پر شروع کیا ہے یعنی چار لاکھ کی جائیداد خریدیے یا پھر کسی خیراتی ادارے کو دو لاکھ ڈالر عطیہ کیجیے۔

وزیراعظم بالڈون سپینسر نے اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک اپنے اقتصادی مسائل کی وجہ سے شہریت برائے سرمایہ کاری پروگرام متعارف کروا رہے ہیں۔

انھوں نے سینٹ کٹس اور امریکہ کی مثالیں دیں۔ 1990 سے امریکہ میں ای بی فائیو نامی اس پروگرام کے تحت 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عوض 29 ہزار ویزے دیے گئے ہیں۔

تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اینٹی گوا اور باربادوس کا شہریت برائے سرمایہ کاری پروگرام سب لوگوں کے لیے کھلی چھوٹ نہیں ہے۔
مالٹا
Image
مالٹا کی چھوٹی سی ریاست کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے امیر غیر ملکیوں کو بغیر رہائشی شرائط کے ساڑھے چھ لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کے عوض شہریت دینے کی پالیسی اختیار کی جو یورپی یونین میں سستی ترین شہریت تھی۔

وزیراعظم جوزف مسکات کا اندازہ تھا کہ پہلے سال 45 افراد اس پروگرام میں درخواست دیں گے جس سے تین کروڑ یورو جمع ہوں گے۔

تاہم یورپی یونین کے اہلکاروں کی جانب سے دباؤ کے بعد درخواست گزاروں پر ایک سال تک مالٹا میں رہائش رکھنے کی شرط عائد کر دی گئی اور سرمایہ کاری کی کم ترین سطح ساڑھے 11 لاکھ یورو کر دی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سارے تنازعے میں شہریت کی تعریف پر خوب بحث کی گئی ہے۔
قبرص
Image
قبرص ایک اور یورپی ملک ہے جو شہریت برائے سرمایہ کاری کا پروگرام متعارف کروا چکا ہے۔

مارچ میں شہریت کے لیے سرمایہ کاری کی حد کو 20 لاکھ یورو تک لایا گیا تھا جس کا مقصد ان روسی سرمایہ کاروں کو خوش کرنا تھا جنھیں اس وقت شدید نقصان ہوا تھا جب قبرص نے یورپی یونین سے مالی امداد لی تھی۔

20 لاکھ یورو کی حد صرف اس صورت میں لاگو ہوگی جب آپ ایک گروپ کے طور پر درخواست دیں جس کی کل مالیت سوا کروڑ ہو۔ انفرادی طور پر درخواست دینے کے لیے 50 لاکھ یورو کی حد ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by محمد شعیب »

مفید معلومات شئر کرنے کا شکریہ
ملائیشیا، دبئی اور سعودیہ کے شہریت دینے کے متعلق کیا قوانین ہیں ؟
کیا یہ معلومات مل سکتی ہیں ؟
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by مسلم »

اس بارے میں کوئی خاص معلومات تو میرے علم میں نہیں-مگر عرب ممالک شاید شہریت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی معلوم ہوتے ہیں-اور یہ کسی حد تک اچھا بھی ہے میرے خیال میں-
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by اضواء »

بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا بہت بہت شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by اضواء »

محمد شعیب wrote: ملائیشیا، دبئی اور سعودیہ کے شہریت دینے کے متعلق کیا قوانین ہیں ؟
کیا یہ معلومات مل سکتی ہیں ؟
ملائیشیاء کا تو پتا نہیں ..

پر دبئی میں پانچ سال رہنے پر وہ بھی صرف "" خلیج ممالک "" سعودیہ ' عمان ' قطر' کویت 'بحرین ' کے شہریوں کو شہریت مل سکتی ہے
'' اور ویسے بھی ہم لوگ آپس میں بغیر پاسپورٹ کے سفر کرتے ہے اپنے پڑوسی ملک کیلئے ... :P

اور رہی بات المملکہ العربیہ السعودیہ کی تو ناممکن ہے ...
ایک صورت میں کے آپ اچھے اور 'فٹ بال کھلاڑی'Soccer player بن جائے :lol:
یا سعودی لڑکی سے شادی کر لے .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by محمد شعیب »

یا سعودی لڑکی سے شادی کر لے ....
یہ بات تو دل کو لگی :lol:

اچھا یہ جو آپ نے فرمایا
پر دبئی میں پانچ سال رہنے پر وہ بھی صرف "" خلیج ممالک "" سعودیہ ' عمان ' قطر' کویت 'بحرین ' کے شہریوں کو شہریت مل سکتی ہے
اس کی کیا تفصیلات ہیں ؟ کیا اس میں سرمایہ کار کے طور پر رہنا ضروری ہے یا لیبر ویزہ والے کو بھی 5 سال بعد شہریت مل جائے گی ؟ اگر سرمایہ کاری ضروری ہے تو کتنی ؟
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by اضواء »

محمد شعیب wrote:
یا سعودی لڑکی سے شادی کر لے ....
یہ بات تو دل کو لگی :lol:

اچھا یہ جو آپ نے فرمایا
پر دبئی میں پانچ سال رہنے پر وہ بھی صرف "" خلیج ممالک "" سعودیہ ' عمان ' قطر' کویت 'بحرین ' کے شہریوں کو شہریت مل سکتی ہے
اس کی کیا تفصیلات ہیں ؟ کیا اس میں سرمایہ کار کے طور پر رہنا ضروری ہے یا لیبر ویزہ والے کو بھی 5 سال بعد شہریت مل جائے گی ؟ اگر سرمایہ کاری ضروری ہے تو کتنی ؟
کونسے ملک کی بات کر رہےہو """ سعودیہ "" یا "" دبئی ""!!!!!

سعودیہ کے بارے میں میرا وہ ہی اپر والا جواب ہے :P
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by محمد شعیب »

اوہ میں نے اب غور کیا تو سمجھ آیا کہ دبئی والے صرف خلیجی ممالک کے لوگوں کو پانچ سال دبئی میں رہنے پر شہریت دیتے ہیں.
اس کا مطلب ہے پاکستانیوں کا کوئی چانس نہیں ؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by بلال احمد »

محمد شعیب wrote:اوہ میں نے اب غور کیا تو سمجھ آیا کہ دبئی والے صرف خلیجی ممالک کے لوگوں کو پانچ سال دبئی میں رہنے پر شہریت دیتے ہیں.
اس کا مطلب ہے پاکستانیوں کا کوئی چانس نہیں ؟
شعیب بھائی آپ کا پروگرام بن رہا ہے کیا ؟؟؟ :o :o :o
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاسپورٹ برائے فروخت

Post by محمد شعیب »

اگر ملائیشیا کی طرح کا سیکنڈ ہوم ویزہ ملتا ہے تو ٹرائی کرتے ہیں.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”