سعودی عدالت نے 25سال بعد رضاعی بہن بھائیوں کی طلاق کرادی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

سعودی عدالت نے 25سال بعد رضاعی بہن بھائیوں کی طلاق کرادی

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے شیرخواری کی عمر میں ایک ہی رضاعی ماں کا دودھ پینے والے میاں بیوی کا نکاح 25 سال بعد فسخ کر دیا ہے اور دونوں میں طلاق ہوگئی ، میاں بیوی کے ہاں سات بچے پیدا ہوئے تھے ۔سعودی گزٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان دونوں میاں بیوی لیکن درحقیقت رضاعی بہن بھائی کے کیس کا تین ماہ تک جائزہ لیا جاتا رہا ہے اور
قرآنی تعلیمات کے مطابق اگر دو مختلف ماؤں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک تیسری عورت کا دودھ پئیں تو وہ آپس میں رضاعی بہن بھائی ہوتے ہیں اور اس دودھ پلانے والی ماں کے اپنے حقیقی بچے بھی ان کے رضاعی بہن بھائی ہوں گے۔اس لیے اس رضاعت کی بنا پر ان کا آپس میں نکاح نہیں ہوسکتا ۔سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی اس کیس کا جائزہ لیا ہے اور انہوں نے ان دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سعودی عدالت نے 25سال بعد رضاعی بہن بھائیوں کی طلاق کرادی

Post by محمد شعیب »

رضاعت اور پھر رشتہ کرنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے. اتنی بڑی خفت سے اللہ بچائے.
عورتوں کو چاہئیے کہ رضاعت کا معاملہ سوچ سمجھ کر کریں.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سعودی عدالت نے 25سال بعد رضاعی بہن بھائیوں کی طلاق کرادی

Post by افتخار »

مفید معلومات فراہم کرنےکا بہت بہت شکریہ بھیا جی
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”