ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
tashfin28
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Tue Feb 14, 2012 8:36 pm
جنس:: مرد

ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

Post by tashfin28 »


ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان ايک ہفتے سے زائد جاری رہنے والا حاليہ خونی تصادم جس کے نتيجے ميں 40 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، ايک مرتبہ پھر مجرموں کے ان گروہوں کی اصل خصلت، مقاصد اور سوچ کا پردہ چاک کر گيا جو بدستور اجتماعی سطح پر انسانيت کی بھلائ کے لیے اپنی نام نہاد مقدس جنگ کے ضمن ميں بلند وبانگ دعوے تو کر رہے ہيں ليکن ادنی سے ذاتی مفادات کے ليے ايک دوسرے پر بھی چڑھ دوڑنے سے نہيں چوکتے۔
ستم ظريفی ديکھيں کہ حاليہ جھڑپيں جو مختلف مسلح گروہوں کے مابين طاقت کے حصول کا شاخسانہ تھيں، اس وقت وقوع پذير ہوئيں جب حکومت پاکستان ٹی ٹی پی کے ساتھ امن معاہدے کے ليے مذاکرات کی کاوش کر رہی ہے اور تمام فريقين کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کی شنيد بھی دے دی گئ تھی۔

Image
http://s30.postimg.org/lyt9tteup/Zara_s ... pdated.jpg" onclick="window.open(this.href);return false;

اپنے تمام تر مذہبی دعوؤں کے برعکس، ان خونی مجرموں کے نظريات، ان کی سوچ اور مقاصد جو بالآخر ان کے جرائم پر منتہج ہوتے ہيں اس وقت سب پر آشکار ہو جاتے ہيں جب سياسی برتری، اپنی وقعت کو تسليم کروانے کی خواہش اور مالی فوائد کے ليے ہونے والی ان کی آپس کی لڑائياں توقعات کے عين مطابق اندرونی خون خرابے ميں تبديل ہو جاتی ہيں۔
طالبان کے مختلف گروہوں کے مابين حاليہ تنازعات اور ان کے قائدين اور ان کی حمايت پر بضد خير خواہوں کی جانب سے ان گروہوں کے مابين موجود مستقل کشيدہ تعلقات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کاوشيں ان افراد کی آنکھيں کھولنے کے ليے کافی ہونی چاہيے جو ان کی ہر بہيمانہ کاروائ کے ليے نا صرف يہ کہ جواز بھی تراش ليتے ہيں بلکہ اب بھی مذہب کے لبادے میں ان کے جرائم کو کسی مقدس جدوجہد سے تعبير کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔

Image
http://s10.postimg.org/fwmc2azex/Zara_s ... pdated.jpg" onclick="window.open(this.href);return false;

زيادہ اہم نقطہ يہ ہے کہ مختلف دہشت گردگروہوں کے مابين تلخ اختلافات، تناؤ اوراندرونی خلفشارکے نتيجے ميں خون خرابے اور بڑے پيمانے پر افراتفری کے ضمن ميں يہ کوئ پہلی مثال نہيں ہے۔ القائدہ کے وجود کے آغاز ہی سے اس تنظيم سے وابستہ بے شمار گروہ جنھوں نے خود ساختہ مذہبی پاکيزگی کے لبادے ميں قتل و خون ريزی کا راستہ اختيار کيا ان کی تاريخ اندرونی خونی لڑائيوں سےعبارت رہی ہے اور بار بار اس حقيقت کو آشکار کرتی ہے کہ جو افراد تشدد کے ليے اپنے آپ کو وقف کر چکے ہوں وہ اپنے ذاتی اختلافات کے حل کے ليے بھی تشدد کا راستہ ہی اختيار کرتے ہيں۔ سال 2009 ميں ملا عمر کی جانب سے عيد کے موقع پر عوامی سطح پر تشہير کردہ بيان ميں بالآخراس حقيقت کو تسليم کيا گيا کہ مختلف طالبان گروہوں کی آپس کی لڑائ کے نتيجے ميں شہريوں کی ہلاکت باعث تشويش اور بدنظمی کو اجاگر کر رہی ہے۔
اور اب شام ميں بھی القائدہ کے مختلف گروہوں کے مابين قصبوں پر سياسی تسلط اور تيل کے کنوؤں سے حاصل کردہ آمدنی کے ليے جاری خونی لڑائياں سب کے سامنے ہيں۔

خود پسندی اور اپنے تئیں پاکيزگی اور نفس صالح کی بلند ترين سطح پر براجمان مجرموں اور خودساختہ روحانی قائدين کا يہ گروہ جو عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے اور انسانيت کی اجتماعی بہتری کے ليے قربانيوں کے دعوے تو کرتا ہے ليکن درحقيقت يہ خود ايک دوسرے کے ہی دست وگربيان ہيں۔

Image
http://s21.postimg.org/5p4t9fjtz/Zara_s ... ated_a.jpg" onclick="window.open(this.href);return false;

جو راۓ دہندگان ان دہشت گردوں کے جاری مظالم کو نظرانداز کرنے پر ہی بضد ہيں کيا وہ ايک ناقابل ترديد سچ کو پس پشت ڈال کر ايک بے بنياد جذباتی گردان پر ہی تکيہ نہيں کيے ہوۓ ہيں؟

کيا يہ راہزن جو تواتر کے ساتھ ملک کے مستحکم سياسی اداروں اور معاشرے ميں رائج قوانين کو ماننے سے ہی انکاری ہيں اور جو خود ايک دوسرے کے خلاف بھی پرتشدد کاروائيوں کے ضمن ميں پس وپيش سے کام نہيں ليتے، ان سے يہ توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ اجتماعی سطح پر راہنما بن سکيں جو اپنے بنيادی تعريف کے مطابق خود اپنے کردار کو مثال بنا کر اور قربانی کے ذريعے مشعل راہ بنتا ہے؟

ذرا سوچيے!!!

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
http://www.state.gov" onclick="window.open(this.href);return false;
http://www.facebook.com/USDOTUrdu" onclick="window.open(this.href);return false;
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

Post by چاند بابو »

کمال ہے کہ اب امریکہ کو اس بات کی اتنی فکر کیوں ہونے لگی.
محترم تاشفین صاحب معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ آپ کی بات چاہے درست ہو چاہے غلط مگر اردونامہ کے دروازے امریکی ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ وغیرہ کے سٹاف کے لئے قطعی طور پر بند ہیں اس لئے آپ یہاں کا رخ نام بدل بدل کر نا ہی کریں تو بہتر ہے.
اس کی وجہ ماضی میں اسی ٹیم کے ممبرز کا یہاں‌پر اپنایا گیا غلط رویہ ہے جس میں انہوں نے ہمیشہ کوئے کو سفید ثابت کرنے یعنی امریکہ کو ہر حال میں درست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے.
میں مانتا ہوں کہ اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق امریکہ ہمیشہ صحیح ہی کرتا ہے مگر افسوس یہ خارجہ پالیسی ہمارے مفادات میں‌کبھی بھی نہیں بنائی گئی. آج تک جو کچھ بھی امریکی امداد یا امریکی اداروں کی طرف سے پاکستان میں کیا گیا اس کے پس منظر میں ہمیشہ امریکی مفادات ہی موجود تھے اور ہر منصوبہ پاکستان کو تنزلی کی طرف ہی لے کر گیا ہے. اس لئے افسوس کہ اردونامہ انتظامیہ امریکی حکومت کو اپنی فضول قسم کی تشہیر کے لئے اردونامہ نہیں دے سکتی ہے. اس کام کے لئے بہت بہتر ہو گا کہ آپ لوگ کوئی اور بکاؤ قسم کا فورم تلاش کریں جہاں آپ کو سنا بھی جائے اور آپ سے پیسے وصول کر کے آپ کی ہاں میں ہاں بھی ملائی جائے.
افسوس میں آپ کے اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے لگا ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

Post by محمد شعیب »

میری بھی یہی رائے ہے. یہ ہاتھی کے دانت دکھانے والے کہیں اور جائیں ..
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

Post by سید انور محمود »

پورا مضمون اورتصاویر دیکھ ایسا لگتا ہے کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ، مگر ایسا ہے نہیں، طالبان کی بربادی سراسر امریکہ کی بربادی ہے لہذا امریکن لابی میں کھلبلی مچنا ایک لازمی بات ہے.اللہ تعالی پاکستان کو امریکہ اور طالبان دونوں کے شرمحفوظ رکھے، آمین.
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

Post by محمد اسفند »

ان لوگوں کو ٹی ٹی پی کی فکر کیوں ہونے لگی وجہ یہ ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جوتے پڑ رہے ہیں‌ اور پاکستان میں امن کی بحالی دیکھی نہی جاتی
سید انور محمود آپ کڑوا سچ لکھتے ہیں‌تو یہ بھی لکھیں کہ سب سے جاہل گنوار اور بیوقوف لوگ امریکہ کے ہیں بقول ان کے وہ دنیا میں امن قائم کر رہے ہیں
سید انور محمود
کارکن
کارکن
Posts: 180
Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
جنس:: مرد

Re: ذرا سوچھيۓ - طالبان کے مخالف دھڑوں کے درميان جاری لڑائی

Post by سید انور محمود »

محمد اسفند wrote:ان لوگوں کو ٹی ٹی پی کی فکر کیوں ہونے لگی وجہ یہ ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جوتے پڑ رہے ہیں‌ اور پاکستان میں امن کی بحالی دیکھی نہی جاتی
سید انور محمود آپ کڑوا سچ لکھتے ہیں‌تو یہ بھی لکھیں کہ سب سے جاہل گنوار اور بیوقوف لوگ امریکہ کے ہیں بقول ان کے وہ دنیا میں امن قائم کر رہے ہیں
میرے دوست کڑوا سچ یہ ہے کہ بیوقوف ہم ہیں جو 1979 سے امریکہ کے ہاتھوں بیوقوف بن رہے ہیں.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”