نوابشاہ زلزلہ:دو افراد جاں بحق، 70 زخمی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

نوابشاہ زلزلہ:دو افراد جاں بحق، 70 زخمی

Post by محمد شعیب »

نوابشاہ زلزلہ:دو افراد جاں بحق، 70 زخمی، تعلیمی ادارے بند،امتحانات ملتوی
Image
نواب شاہ …نواب شاہ شہر اور گردونواح میں زلزلے سے کئی مکانوں کی دیواریں گرگئیں،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ستر سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواب شاہ میں صبح سویرے زلزلے نے شہریوں کی نیندیں اڑادیں۔ دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 70افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع بھر میں آج اسکول بند ہیں۔صبح 3 بج کر 55 منٹ پرنواب شاہ اور گردونواح کے علاقے لرز اٹھے۔لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے جن میں ایسی خواتین بھی شامل تھیں جو بچوں کو گود میں لئے ہوئے تھیں۔4.3 شدت کے زلزلے نے کئی گھروں کو نقصان پہنچایا،مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زلزلے کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلے کا مرکز نوابشاہ سے 27 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر رکارڈ کی گئی۔ زخمیوں کو اسپتال لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نوابشاہ زلزلہ:دو افراد جاں بحق، 70 زخمی

Post by افتخار »

اللہ پاک ھم سب پر رحم کرے

آمین
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نوابشاہ زلزلہ:دو افراد جاں بحق، 70 زخمی

Post by اضواء »

اللھم آمین یارب العالمین .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”