شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
tashfin28
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Tue Feb 14, 2012 8:36 pm
جنس:: مرد

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ

Post by tashfin28 »


شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ

ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہیوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو آج شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے دہشتگردحملے ميں جاں بحق ہوئے۔ ہم سیکورٹی فورسز پر ہونے والے اس دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ پاک فوج کے بہادر سپاہی فرض کی راہ ميں ان دہشتگردوں کے بہيمانہ حملوں ميں جانوں کا نذرانہ پيش کررہے ہیں۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان انتہاپسندوں کا حقيقی سیاہ چہرہ، پراگندہ ذہنیت، اور دہشتگردی سے پاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے ۔

Image


پاکستان بھر میں سيکورٹی فورسزز اور معصوم عوام کيخلاف باقاعدگی سے کيے جانی والی يہ دہشتگرد حملے واضح طور پر ان انتہاپسندوں کے فساد،قتل اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی عزائم کے حصول کے ایجنڈے کو ظاہر کرتے ہيں ۔ ہم ان درندوں کيخلاف پاکستانی بہادر افواج اور عوام کیطرف سے دی گئی قربانیوں کا دل سے احترام کرتے ہيں۔ يہ دہشتگرد انسانيت کی کوئی بھی قدر نہيں کرتے۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ امريکہ پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف جاری جدوجہد ميں ساتھ کھڑا ہے جو مذہب کے آڑ ميں جان بوجھ کر معصوم لوگوں اور سيکورٹی فورسزز کو بلاامتياز قتل کررہے ہيں۔
ہم ان انتہاپسندوں کےخلاف جاری جنگ ميں پاکستانی عوام اور سيکورٹی فورسز کے عزم کا دل سے احترام کرتے ہيں۔ پاکستانی عوام کے عزم اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سيکورٹی فورسزز کيساتھ انکی مسلسل حمايت اور يکجہتی اس حقيقت کی غماز ہے کہ عوام نےبڑے پيمانے پران عناصر کو اور انکےانتہاپسند نظريے کو مسترد کرديا ہے۔ کيونکہ يہ نظريہ ہی ملک ميں موجودہ تباہی اور بحران کا باعث ہے۔


ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://www.state.gov" onclick="window.open(this.href);return false;
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu" onclick="window.open(this.href);return false;
http://www.facebook.com/USDOTUrdu" onclick="window.open(this.href);return false;
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a
چور مچائے شور
چور ،چور ،چور

بھائی یہ سب امریکہ کا ہی تو کیا کرتا ہے. ایک امریکی ایجنٹ پاکستان فوج کے لئے ایسی جھوٹی ہمدردیاں نہ جتلائے تو اچھا ہے.
پہلے فواد یہ کام کر رہا تھا اور اب ایک اور تنخواہ دار ملازم آ گیا ہے.
یہ اسپیم آئی ڈی ہے. اسے بین کرنا چاہئیے ..
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ

Post by محمد اسفند »

محمد شعیب wrote: h.a.h.a
چور مچائے شور
چور ،چور ،چور

بھائی یہ سب امریکہ کا ہی تو کیا کرتا ہے. ایک امریکی ایجنٹ پاکستان فوج کے لئے ایسی جھوٹی ہمدردیاں نہ جتلائے تو اچھا ہے.
پہلے فواد یہ کام کر رہا تھا اور اب ایک اور تنخواہ دار ملازم آ گیا ہے.
یہ اسپیم آئی ڈی ہے. اسے بین کرنا چاہئیے ..
جی میں بھی آپ سے متفق ہوں
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”