پولیو کیسز میں اضافہ: پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پابندی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پولیو کیسز میں اضافہ: پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پابندی

Post by محمد شعیب »

دنیا میں پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پابندیاں عائد
جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کردیں ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کے زیر اہتمام دنیا میں پولیو کے بڑھتے مرض پر قابو پانے کے لئے جنیوا میں اجلاس ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بروس ایلوارڈ نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ برس افغانستان اور نائیجیریا سے بھی زیادہ پولیو کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس لئے مرض کو دنیا کے دیگر ملکوں میں دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کردی جائیں۔
ڈاکٹر بروس کا کہنا تھا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اب پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جن کے شہریوں کے لئےآبیرونِ ملک سفر سے کم از کم چار ہفتے اور زیادہ سے زیادہ ایک برس قبل انسدادِ پولیو کی ویکسین پینا لازمی ہوگا جبکہ ہنگامی حالات میں سفر کرنے والوں کو سفر کے آغاز پر یہ ویکسین پینا ہوگی۔ ان مسافروں کو ویکسین پلائے جانے کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ شام اور کیمرون کے شہریوں پر بھی اسی نوعیت کی پابندیاں ہوں گی۔ ابتدا میں یہ پابندیاں 3 ماہ کے لئے عائد کی گئی ہیں، مدت مکمل ہونے کے بعد صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا جس کی روشنی میں ان پابندیوں کے برقرار رکھنے یا ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے خصوصی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے اس کا دنیا کے کسی دوسرے ملک سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، 2014 میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی اکثریت کا تعلق جنوبی اور شمالی وزیرستان سے ہے۔ موجودہ حکومت نے پولیس پر قابو پانے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کیسوں کی تعداد میں اس سال اب تک 600 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2013 میں اپریل تک پاکستان میں پولیو کے8 کیس سامنے آئے تھے جبکہ اس سال 56 کیس منظرِعام پر آئے ہیں۔

[link]http://www.express.pk/story/251530/[/link]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پولیو کیسز میں اضافہ: پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پا

Post by افتخار »

پاکستانیوں کے لیے یہ اچھی خبر نہیں ھے
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: پولیو کیسز میں اضافہ: پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پا

Post by یاسر عمران مرزا »

اللہ تعالی پاکستان کےمسائل اپنے فضل اور کرم سے حل فرمائے، آمین
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”