مفت میں ڈیٹا شئیر کی سہولت دینے والی کمپنیاں

مختلف ویب سائیٹس جو آپ کو پسند ہیں,ایک جہان نو،ایک جدت،ایک کمال.
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مفت میں ڈیٹا شئیر کی سہولت دینے والی کمپنیاں

Post by میاں محمد اشفاق »

پہلے زمانے میں لوگوں کو ایک دوسرے کو تصاویر یا دیگر مواد بھیجنے کے لئے دنوں یا ہفتوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا ۔ جس کی کوفت مواد وصول کرنے والے اور بھیجنے والے دونوں کو اٹھانی پڑتی تھی مگر اب جدید ٹیکنالوجی نے یہ دوریاں ختم کر دی ہیں جہاں انٹرنیٹ کے دیگر کئی فائدے ہیں وہیں فائلز، و دیگر مواد کو شئیر کرنے کے لئے بھی آسانی ہو گئی ہے۔
یہاں میں ایسی ہی کچھ سروسز کے بارے میں بتاوں گا جو کہ ہمیں مواد دوسروں تک پہنچانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
فائلز شئیرنگ سروسز کی کئی بڑی کمپنیاں ہیں جو کہ مفت میں محدود اور خریدے گئے اکاونٹ میں لا محدود ڈیٹا کی سٹوریج اپنے صارفین کو فراہم کرتی ہیں
آیئے ان میں سے چند ایک کے بارے میں جانتے ہیں ۔

میڈیا فائز
میڈیا فائر ایک بہت بڑی فائل شئیرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ اپنے صارفین کو ویب سے اپ لوڈ اور ڈاونلوڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر میں ایک سافٹ وئیر اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپ لوڈ اور ڈاونلوڈ کی سروس فراہم کرنے کی سہولت دیتے ہیں ۔ میڈیا فائر اپنی بہترین سروسز کی وجہ سے بیک اپ مارکیٹ میں بڑا نام پیدا کر چکی ہے میڈیا فائر کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ ماہانہ انکے 150 ملین یوزر ہیں جو کہ میڈیا فائر کی سروسز استعمال کرتے ہیں
میڈیا فائر کو دوسری دیگر بڑی کمپنیوں کے مد مقابل سمجھا جاتا ہے فلحال ان کے تین پیکج صارفین کے لئے موجود ہیں۔
1: بیسک پلان۔
بیسک پلان دراصل ان صارفین کے لئے ہے جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بنا پیسے ادا کئے وہ ان سروسز کو استعمال کر سکیں انہیں کچھ اسطرح سے میڈیا فائر کمپنی اپنی سروس فراہم کرتی ہے۔ انکو شروع میں 10 گیگا بائٹ تک کی فائلز اپ لوڈ کی سہولت دی جاتی ہیں جیسے اپنے دوستوں کو ریفر کر کے کہ وہ میڈیا فائر پر اپنا اکاونٹ بنائیں سے بڑھایا جا سکتا ہے اسکے علاوہ دیگر کئی طریقے انہیں دیئے گئے ہیں جس سے وہ اپنے ڈیٹا سٹوریج کے سائز میں 50 گیگا بائٹ تک اضافہ کر سکتے ہیں۔
اس میں آپ جو بھی فائلز اپ لوڈ کریں وہ 200 میگا بائٹ تک ہونی چاہیئے اس سے زیادہ بڑی فائل کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت بیسک پلان استعمال کرنے والوں کے لئے فلحال دستیاب نہیں ہے۔
بیسک پلان استعمال کرنے والوں کو کئی بار کیپچا اور اشتہارات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیسک پلان کو استعمال کرنے والوں کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔
2: پرو پلان
پرو پلان میں ڈیٹا اپ لوڈ کا سائز 1 ٹیرا بائٹ سے شروع ہوتا ہے۔
اس میں ڈانلوڈ کرنے والے صارف اور اپ لوڈ کرنے والے صارف کو کسی بھی قسم کے اشتہارات نہیں دیکھائے جاتے۔
پرو پلان میں صارف کو 20 گیگا بائٹ تک کی فائل کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر ہے۔
پرو پلان کے صارف کو ملٹی فائلز ڈاونلوڈ کرنے کی سہولت ہے۔
پرو پلان کے صارفین کو کسی بھی قسم کے کیپچا کو حل کرنے کا نہیں کہا جاتا۔
پرو پلان کے صارفین کو مکمل آن لائن سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔
پرو پلان حاصل کرنے کے لئے اگر ماہانہ کی بنیاد پر حاصل کریں تو اسکے لئے آپ کو 4.99 ڈالر ہر مہینے ادا کرنا ہوں گے اور اگر یہ ہی پیکج سالانہ کے حساب سے خریدیں تو اسکے لئے آپ کو 3.79 ڈالر سالانہ ادا کرنا ہوں گے
پرو پلان کو استعمال کرنے والوں کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔
3: بزنس پلان
بزنس پلان میں صارف کو 100 ٹیرا بائٹ سے زائد کا اپ لوڈ سائز دیا جاتا ہے ۔
اس میں ڈانلوڈ کرنے والے صارف اور اپ لوڈ کرنے والے صارف کو کسی بھی قسم کے اشتہارات نہیں دیکھائے جاتے۔
بزنس پلان میں صارف کو 20 گیگا بائٹ تک کی فائل کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر ہے۔
بزنس پلان میں ایک وقت میں ایک سے زائد فائلز یا فولڈر کو اکٹھا ڈاونلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
بزنس پلان کے صارفین کو کسی بھی قسم کے کیپچا کو حل کرنے کا نہیں کہا جاتا۔
اس پلان کو حاصل کرنے والا 100 سے زائد یوزر کو اسکو استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
ڈاونلوڈ اور اپ لوڈ ہونے والی فائلز کی تفصیل لاگ کی صورت میں اکاونٹ کا ایڈمنسٹر حاصل کر سکتا ہے۔
بزنس پلان میں میڈیا فائر کی ٹیم سے کسی بھی وقت مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
بزنس پلان کو استعمال کرنے والوں کے لئے بھی رجسٹریشن لازمی ہے۔

میڈیا فائر کے صارفین کو اپ لوڈ تصاویر کو میڈیا فائر پر ہی انکو دیکھنے کی سہولت موجود ہے اسکے ساتھ ساتھ اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو کو بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اپ لوڈ فائلز کا سکرین شارٹ لینے کی سہولت بھی میسر ہے۔

تحریر : میاں محمد اشفاق
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مفت میں ڈیٹا شئیر کی سہولت دینے والی کمپنیاں

Post by محمد شعیب »

شئرنگ کا شکریہ
میں کافی عرصہ سے میڈیا فائر استعمال کر رہا ہوں. اور اس پر میرا کافی ڈیٹا ہے. بس یہ ڈر لگا رہتا ہے کہیں یہ سروس بند نہ ہوجائے.
طارق راحیل
دوست
Posts: 282
Joined: Thu Nov 06, 2008 9:19 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

Re: مفت میں ڈیٹا شئیر کی سہولت دینے والی کمپنیاں

Post by طارق راحیل »

کیا یہاں فائل ہمیشہ کے لئے محفوظ رہتی ہے
یعنی جب تلک ہم ختم نہ کریں یا کمپنی بند نہ ہو
یا وقتی کچھ ماہ کے لئے؟
محمّد طارق راحیل
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مفت میں ڈیٹا شئیر کی سہولت دینے والی کمپنیاں

Post by چاند بابو »

طارق راحیل صاحب یہ اس سروس پر منحصر ہے جس پر آپ نے فائل ہوسٹ کی ہے۔
کچھ اچھی کمپنیز ہمیشہ کے لئے آپ کی فائل اپنے سرور پر برداشت کرتی ہیں چاہے آپ فری یوزر ہی کیوں نہ ہو۔
اور کچھ مخصوص وقت کے لئے، اور اکثر کمپنیز کی یہ شرط ہوتی ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ میں ایک مخصوص عرصہ کے دوران ضرور لاگ ان ہوں یا آپ کی ہوسٹ کردہ فائل تک لوگ کچھ عرصہ تک ضرور رسائی حاصل کریں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ویب سائیٹس”