انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالکان ک

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالکان ک

Post by میاں محمد اشفاق »

فیس بک اور گوگل کے ذمہ داروں سے اوباما کی ملاقات،سوشل میڈیا مالکان دو گھنٹے کی ملاقات کے بعد خاموش ،انٹرنیٹ صارفین کا اعتماد بحال کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی، اوباما :
Image
واشنگٹن:امریکی صدر باراک اوباما نے فیس بک، گوگل اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس کے ذمہ داروں سے ملاقات کی ہے تاکہ ان کے ساتھ جاسوسی سے متعلق امریکی پریکٹس اور پالیسی کے نئے خطوط پر ''فیڈ بیک'' لے سکیں کہ امریکی جاسوسی اداروں سے نجی زندگیاں کس حد تک متاثر ہوں گی۔ نیز سماجی رابطوں کیلئے عالمی سطح پر متحرک ویب سائٹس پر کیا اثر پڑے گا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے ذمہ دار امریکی جاسوسی پالیسی اور پریکٹس سے ان دنوں سخت نالاں ہیں۔ اسی وجہ سے صدر اوباما نے دنیا بھر میں ہمہ نوع تبدیلیوں کی راہ ہموار کرنے والے گوگل کے ایگزیکٹو چئیرمین ایرک سکیمت اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے ملاقات کی ہے۔فیس بک کے بانی زکر برگ نے ابھی پچھلے ہی ہفتے امریکی جاسوسی پالیسی کے سوشل میڈیا پر مرتب ہونے والے اثرات پر تاسف کا اظہار کیا تھا کہ امریکا وسیع پیمانے پر آن لائن جاسوسی کے اقدامات کر رہا ہے۔وائٹ ہاوس کے ایک ذمہ دار نے اس اہم ملاقات کے بعد بتایا کہ ملاقات کے موقع پر صدر اوباما کہنا تھا ''امریکی سلامتی کیلیے کیے جانے والے اقدامات کے دوران بھی امریکی انتظامیہ عام لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور اس تحفظ کے احساس کے حوالے سے ان کے اعتماد کے لیے پر عزم ہے۔''تاہم دو گھنٹے تک وائٹ ہاوس میں صدر اوباما کے ساتھ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا سے متعلق ادراوں میں سے کسی کے سربراہ نے بھی میڈیا کے ساتھ بات نہیں کی ہے۔امریکی قومی سلامتی کے ادارے کی جاسوسی کے حوالے سے پالیسی کے دائرے کو اس وقت نئے خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ جب بگھوڑے امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے اس ادارے کے بہت سے راز عالمی میڈیا کے سامنے واشگاف کر دئیے۔چند ماہ پہلے امریکی صدر نے قومی سلامتی ایجنسی کے ذمہ داران کے ساتھ دیگر تمام امریکی حساس ادراوں کے سربراہان کے ساتھ تفصیلی طور پر پالیسی میں ترامیم کا جائزہ لیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو ڈیل کرنے والوں کے درمیان اس وقت تشویش ابھری جب یہ الزامات سامنے آئے کہ امریکی قومی سلامتی ایجنسی '' فیس بک سرور'' کے ذریعے بھی جاسوسی کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس طریقے سے قومی سلمتی کا امریکی ادارہ دنیا بھر کے کروڑں کمپیوٹروں سے اپنی مرضی کا ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by محمد شعیب »

سب ملے ہوئے ہیں. یہ عوام کو دھوکہ سینے کے لئے ہاتھی کے دانت ہیں.
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by عمرفاروق »

فیس بک اتھارٹی تو باقاعدہ طور پر دنیا بھر میں جاسوسی کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ... اور تمام تر معلومات فراہم کرتی ہے..اور دنیا بھر کے ممالک میں ان کے دفاتر اور اہم مراکز قائم ہیں .. یہاں تک کے ہر صوبے میں ہیں..
پاکستان میں بڑے پیمانے میں یہ کام جاری ہے .. اور اس طرح کے کام کرنے والوں کو ہماری پیاری ایجنسی 12000 ماہانہ ادا کرتی ہے .
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by چاند بابو »

سچ میں؟؟
مجھے بھی 12000 دلوا دے کوئی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by عمرفاروق »

یہ بات حقیقت ہے اس وجہ سے کہ میرے ایک دوست نے حال ہی میں یہ نوکری 6 ماہ کرنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر آگیا ہے ... وجہ تو بتایا نہیں ...
یہ بات اس نے بتائی تھی کہ پاکستان میں‌فیس بک پر سرکاری سطہ پر نگرانی ہورہی ہے .. اور فیس بک اتھارٹی نے کچھ فیچرز دئے ہیں ..جس پر کام کرکے فیس بک سے کسی بھی یوزر کی لوکیشن معلوم کی جاسکتی ہے .اور اس کے ذاتی معلومات حال کی جاسکتی ہے .
پاکستانی کے ساتھ. ایران ،ازبکستان ترکی اور اردن کی انٹیلی جنس شراکت میں کام کررہی ہے .
باقی وللہ اعلم



آپ کیوں یہ نوکری کرنا چاہتے ہیں ... لوگ ایجنسی سے دور بھاگ تے ہیں اور آپ .............. بہتر مشورہ تو میرا یہی ہے .. باقی کسی آرمی کے جان پہچان والے سے معلومات کرو کہ یہ نوکری کس طرح حاصل ہوسکتی ہے ..
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by چاند بابو »

ارے بھیا میں مذاق کر رہا تھا مجھے یہ نوکری نہیں چاہئے.

دراصل فیس بک اور اس طرح کی دیگر سوشل میڈیا سائیٹس کا حکومتوں سے معاہدہ ہے کہ وہ ان کے ملک میں سروسز ان کی کچھ شرائط پر دیں گی.
فیس بک حکومت پاکستان کی درخواست پر کسی بھی نیشنل رسک کے موضوع پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کی پابند ہے.
حکومت پاکستان واضح وجوہات دے کر فیس بک سے کچھ بھی فرد کا پرسنل ڈیٹا طلب کر سکتی ہے. فیس بک انتظامیہ اس درخواست پر غور کرے گی اور اگر اس درخواست کو اس قابل سمجھے گی کہ اس کے ڈیٹا نہ دینے پر نیشنل سیکورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں تو وہ اس درخواست کے مطابق حکومت کو ڈیٹا دے دیتی ہے.
لیکن ایسی بہت ساری درخواستیں فیس بک انتظامیہ مسترد بھی کردیتی ہے.
نیچے موجود ڈیٹا حکومتِ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی فیس بک درخواستوں کی تعداد اور جتنا ڈیٹا مہیا کیا گیا اس کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے.

[center]Image[/center]

البتہ جون 2015 کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے ایسی درخواستوں میں‌کافی تیزی آئی ہے جس کی وجہ شاید نیشنل ایکشن پلان بھی ہو.
دوسرے ہاف میں پاکستان کی طرف سے 471 درخواستیں فیس بک کو موصول ہوئیں جن میں سے تقریبا ستاسٹھ فیصد درخواستوں پر فیس بک کی طرف سے کسی نہ کسی حد تک ڈیٹا مہیا کر دیا گیا.

مجموعی طور پر حکومتوں کی طرف سے دوسرے ہاف میں 46763 درخواستیں فیس بک کو موصول ہوئیں جو پچھلے ہاف سے 13 فیصد زیادہ تھیں، اس کے علاوہ 55827 ایسی پوسٹیں حذف کی گئیں جو ان ممالک کے لوکل قوانین کے منافی تھیں ایسی پوسٹیں پچھلے ہاف میں 20568 تھیں.
البتہ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان درخواستوں پر ہی عمل کرتی ہے جو کریمینل لاز کے تحت پوری اترتی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by عمرفاروق »

اللہ دور ہی رکھے ایسی نوکری سے
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر لوگوں کی جاسوسی اوبامہ اور سوشل میڈیا کے مالک

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا
:P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”