اب گوگل ٹرانسلیٹر کو نئے اور جدید انداز میں استعمال کریں

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اب گوگل ٹرانسلیٹر کو نئے اور جدید انداز میں استعمال کریں

Post by محمد شعیب »

Image

گوگل کی ترجمہ سروس میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کی مدد سے اب اسمارٹ فون میں موجود کسی بھی ایپلی کیشن میں موجود کسی زبان میں لکھے گئے الفاظ کو اسی ایپ میں رہتے ہوئے دوسری زبان میں ترجمہ کیا جا سکے گا۔
گوگل کی ترجمہ سروس گوگل ٹرانسلیٹ سے کون واقف نہیں، اس کے ذریعے دنیا کی کئی بڑی زبانوں کو کسی دوسری زبان میں باآسانی ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ کو استعمال کرنے کے لیے متن کاپی کرکے اس میں پیسٹ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد یہ سروس اس متن کو آپ کی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر دیتی ہے لیکن اب گوگل ترجمہ سروس کو بالکل نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس میں گوگل ٹرانسلیٹر ایپلی کیشن انسٹال ہونے کی صورت میں اب آپ کسی ایپلی کیشن میں جب کسی بھی زبان میں لکھے الفاظ کو سلیکٹ کریں گے تو اوپر گوگل ٹرانسلیٹ کا آئی کن ظاہر ہو جائے گا جس کے ذریعے آپ ان الفاظ کو کسی دوسری زبان میں ترجمہ کر کے اس کا مطلب جان سکیں گے۔
مثلاً کسی انگریزی لفظ کا مطلب دیکھنے کے لیے بس اسے منتخب کریں اور گوگل ٹرانسلیٹ کے آئی کن کے ذریعے اس کا اردو میں ترجمہ دیکھ لیں۔ اگر آپ انگریزی میں ہی جواب دینا چاہتے ہیں تو اپنا جواب اردو میں لکھ کر اسے انگریزی میں ترجمہ کر کے بھیج سکیں گے۔ یہی نہیں بلکہ کسی بھی زبان میں لکھے گئے الفاظ کا درست تلفظ بھی سنا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اب اس سروس کو آف لائن رہتے ہوئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ یعنی الفاظ کے ترجمے کے لیے انٹرنیٹ کا موجود ہونا بھی ضروری نہیں۔ اس شاندار سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس گوگل ٹرانسلیٹ ایپلی کیشن کا تازہ ترین ورژن موجود ہونا

[link]http://www.express.pk/story/510708/[/link]

[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=4xtEp55MKRE[/utvid]
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: اب گوگل ٹرانسلیٹر کو نئے اور جدید انداز میں استعمال کریں

Post by عمرفاروق »

گوگل ٹرانسلیٹر تو بہت زبردست ہے لیکن میں اس میں کچھ خامیاں دیکھتا ہوں
جیساکہ اگر میں یہ جملہ "میں کچھ کرنا چاہتا ہوں " کی انگریزی میں ٹرانسلیشن کریں تو
گوگل اس کے الگ الگ لفظ کا ترجمہ کرکے دیتا ہے ..
اسی طرح کے بہت سے ارٹیکل جو کہ ترجمہ میں کافی تبدیلی کے ساتھ آتے ہیں کہ جملہ
درست سمجھ نہیں‌ آتا

کوئی دوسری سائٹ ہے جس میں جملہ کی مکمل ٹرانسلیشن ہوجائے
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اب گوگل ٹرانسلیٹر کو نئے اور جدید انداز میں استعمال کریں

Post by چاند بابو »

بہت خوب.

رہی بات خامیوں کی تو میں دے درجنوں ٹرانسلیٹر چیک کیجئے ہیں الفاظ کی حد تک تقریبا تمام ہی ٹھیک ہیں‌مگر فقرات خاص طور پر تھوڑے سے لمبے فقرات پر تمام کے تمام فیل ہو جاتے ہیں.
بہرحال گوگل ٹرانسلیٹر میں پہلے ہی نسبت بہت بہتری آئی ہے اور آنے والے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں‌مزید بہتری ہی آئے گی انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
touseef752
کارکن
کارکن
Posts: 10
Joined: Sun Aug 16, 2015 10:41 am
جنس:: مرد

Re: اب گوگل ٹرانسلیٹر کو نئے اور جدید انداز میں استعمال کریں

Post by touseef752 »

Bohat khoub

Sent from my rtd298x_tv038 using Tapatalk
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”