واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

Post by محمد شعیب »

Image

نیویارک: صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پیغام بھیجنے والی سروس ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی بات چیت کو اِنکرپٹ کرنا شروع کردیا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس نظام میں میسج بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف اِنکرپشن کی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ بھیجنے والے کا پیغام گڈمڈ ہو گا اور یہ موصول ہونے والے کو صرف اسی وقت سمجھ آئے گا جب وہ اس پیغام کو ڈی کرپٹ کرے گا جب کہ اگر اس پیغام کو کوئی اور پڑھنے کی کوشش کرے گا مثلاً کوئی مجرم یا کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ، تو وہ نہیں پڑھ پائے گا۔ واٹس ایپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی فائل ٹرانسفرز اور کالز بھی اِنکرپٹڈ ہوں گی کیوں کہ ذاتی روابط کی حفاظت ان کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق انکرپشن پراس وقت توجہ مرکوز ہوئی جب امریکی ادارے ایف بی آئی نے ایپل کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح شخص کے آئی فون کو کو کھولنے میں مدد دے لیکن ایپل نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جن صارفین کے پاس اس ایپ کا بالکل نیا ورژن موجود ہے ان کے پاس اس سروس نے کام شروع کردیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ آزادیِ اظہار کی فتح ہے، خاص طور پر ان سرگرم کارکنوں اور صحافیوں کے لیے جن کے کام کا انحصار قابل اعتماد ذرائع ابلاغ پر ہے۔ اب وہ اپنی زندگیاں داؤ پر لگائے بغیر کام کر سکیں گے۔

[link]http://www.express.pk/story/486998/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

Post by چاند بابو »

یہ ایک اچھی پیش رفت ہے مگر اس سے مجرمانہ سرگرمیوں‌سے تعلق رکھنے والے لوگوں‌کو بھی فائدہ پہنچے گا.
میرے پاس ویسے یہ سہولت فعال ہو چکی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

واٹس ایپ صارفین اب اپنے دوستوں کو نئے انداز میں پیغامات بھیج

Post by محمد شعیب »

واٹس ایپ صارفین اب اپنے دوستوں کو صرف سادرہ انداز میں نہیں بلکہ مختلف اور نئے انداز میں بھی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں ایک بڑی خامی ٹیکسٹ فارمیٹنگ کا نہ ہونا تھی، لیکن صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہ سہولت بھی واٹس ایپ میں شامل کر دی گئی ہے۔ اب آپ پیغامات بھیجتے ہوئے ان کی فارمیٹنگ بھی بدل سکتے ہیں یعنی ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹیلک اور سٹرائیک تھرو کیا جا سکتا ہے۔

Image
ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ بدلنے کے لیے اس کا مخصوص نشان ٹیکسٹ کے آغاز اور اختتام پر شامل کرنا ہوگا۔ مثلاً کسی ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کے لیے اس شروع میں اسٹار اور اسی طرح اختتام پر بھی اسٹار ڈالنا ہو گا اس طرح واٹس ایپ اس ٹیکسٹ کو بولڈ کر دے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہونا چاہیے۔ اکثر لوگوں کے پاس فی الحال یہ فیچر کام نہیں کر رہا لیکن اگلے چند دنوں میں اس تبدیلی کو سب کے لیے فراہم کر دیا جائے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

Post by چاند بابو »

یہ خبر میں‌نے دو دن پہلے پڑھی تھی مگر ابھی تک میرے پاس تو یہ سہولت کارگر نہیں ہوئی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
Ali Imran
کارکن
کارکن
Posts: 26
Joined: Tue Jun 09, 2015 8:06 pm
جنس:: مرد

Re: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

Post by Ali Imran »

بہت اچھا اقدام ہے-

Sent from my Genius_tab_G6 using Tapatalk
User avatar
Ali Imran
کارکن
کارکن
Posts: 26
Joined: Tue Jun 09, 2015 8:06 pm
جنس:: مرد

Re: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

Post by Ali Imran »

لیکن ابھی تک کام نہیں کر رہا میرے پاس -

Sent from my Genius_tab_G6 using Tapatalk
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کیلئے ’’ویڈیو کالنگ‘‘ کی سہولت متعا

Post by محمد شعیب »

ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ بھرپور طریقے سے نئے فیچرز متعارف کرانے میں شدید مصروف ہے کیونکہ آئے روز اس میں کسی نہ کسی فیچر کا اضافہ ہورہا ہے اور اب وائس میل، کال بیک اور شپ فائل شیئرنگ کے بعد واٹس ایپ میں ’’ویڈیو کالنگ‘‘ کی سہولت جلد متعارف کرائے جائے گی۔
یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اس فیچر کی وٹس ایپ میں شدید کمی تھی۔ واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن ہے لیکن اس میں صرف وڈیوکالنگ کی کمی تھی جو کہ اب پوری ہونے کو ہے۔ اس فیچر کے بعد دیگر مسیجنگ ایپلی کیشنز جیسے کہ ایمو، وائبر اور اسکائپ وغیرہ کو شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں کیونکہ وڈیو کالنگ کے لیے صارفین واٹس ایپ کی بجائے دیگر ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں لیکن اگر یہی فیچر اب واٹس ایپ میں موجود ہو گا تو صارفین کسی دوسری ایپلی کیشن کی طرف جانا پسند نہیں کریں گے۔

Image

اس فیچر کی فی الحال واٹس ایپ انتظامیہ نے تصدیق نہیں کی لیکن اس کا ایک اسکرین شاٹ شائع کیا ہے جس میں یہ نیا فیچر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لیے امید ہے کہ جلد یہ نیا فیچر بھی واٹس ایپ میں دیکھنے کو ملے گا۔ یہی نہیں واٹس بلکہ ایپ کا ونڈوز اور میک کے لیے سافٹ ویئر بھی تیاری کے مراحل میں ہے یعنی مستقبل میں واٹس ایپ کو پی سی اور میک پر بھی باآسانی استعمال کیا جا سکے گا۔

[link]http://www.express.pk/story/504106/[/link]
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے پیغامات کو مزید محفوظ بنا دیا

Post by عمرفاروق »

یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ واتساپ اب کتنا محفوظ ہے ... کیوں کہ
انٹیجنس ادارے اپنی مفاد کے خلاف چلنے والے اداروں کو ہرگز بداشت نہیں کرتی
ممکن ہو کہ
عوام کو ایک جانب سہولتیات اور تحفظات فراہم کی جارہی ہو جبکہ دوسری جانب ان کا خفیہ
کام کارآمد رہے .. جس کے تحت یہ صارف کے گفتگو سے لیکر موبائیل کے اندرتک رسائی حاصل کرلیں ..
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”