ویب واٹس ایپ سے کمپیوٹر کو ہیک کرنے کا انکشاف

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ویب واٹس ایپ سے کمپیوٹر کو ہیک کرنے کا انکشاف

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں سیکیورٹی کی سنگین خامی کا انکشاف، ہیکرز باآسانی کمپیوٹر ہیک کر سکتے ہیں
دنیا بھر میں مشہور اور کثرت سے استعمال ہونیوالی ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کے ویب ورژن میں ایسی خامی کا انکشاف ہوا ہے جو ہیکرز کیلئے صارفین کے کمپیوٹرز ہیک کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔
انٹرنیٹ سیکیورٹی فرم ’چیک پوائنٹ‘ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں سافٹ ویئر کی کمزوری سامنے آئی ہے جو سمارٹ فون کے صارفین کو ہیکرز کیلئے آسان ہدف بنا دیتی ہے اور ہیکرز محض صارفین کے موبائل نمبرز سے ان کے کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔سیکیورٹی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہیکرز اس کمزوری کے باعث مختلف اقسام کے malware (وائرس) اور نقصان دہ کوڈز کمپیوٹرز میں داخل کرکے ان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں اور کسی فرد کو ہدف بنانے کیلئے ہیکرز کو صرف متعلقہ شخص کے فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ سیکیورٹی کمپنی کے مطابق ہیکرز مطلوبہ شخص کو صرف ایک ”وی کارڈ“ ( سمارٹ فونز پر نمبرز کی معلومات شیئر کرنے کا طریقہ) بھیجا جاتا ہے جس میں نقصان دہ کوڈ ہوتا ہے اور جیسے ہی اس کوڈ کو اوپن کیا جاتا ہے تو وائرس کمپیوٹر میں ڈاﺅن لوڈ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
واٹس ایپ نے بھی اس سیکیورٹی مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے دنیا بھر میں ویب ورژن کے صارفین کیلئے گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک نیا ورژن متعارف کرانا شروع کر دیا ہے جو جلد ہی پوری دنیا کے صارفین کیلئے دستیاب ہو جائے گا اور اگر آپ بھی ہیکرز کا نشانہ نہیں بننا چاہتے تو ویب ورژن کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں ورنہ فی الحال اس کا استعمال ترک کر دیں اور اس کے ساتھ ہی اپنی تمام تر انٹرنیٹ براﺅزنگ ہسٹری کو بھی کلیئر کر لیں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ویب واٹس ایپ سے کمپیوٹر کو ہیک کرنے کا انکشاف

Post by بلال احمد »

معلومات کے لیے شکریہ میاں صاحب
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”