مائیکروسافٹ کا وٹس ایپ کی طرز کی ایپ لانے کا اعلان

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مائیکروسافٹ کا وٹس ایپ کی طرز کی ایپ لانے کا اعلان

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اور اس کی ایپلی کیشنز کے حوالے سے گوگل اور ایپل ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، پھر مائیکروسافٹ نے بھی اپنا موبائل فون آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا کر دونوں کمپنیوں کو چیلنج کیا لیکن اس میں خاطرخواہ کامیاب نہ ہو سکی تھی۔اب لگتا ہے کہ مائیکروسافٹ فیس بک اور واٹس ایپ سے مقابلے کے لیے پر تول رہی ہے کیونکہ مائیکروسافٹ نے ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس سے صارفین ای میل ایڈریس کے بغیر میسجنگ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی یہ ایپلی کیشن فیس بک اور واٹس ایپ کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو گی۔ ابتدائی طور پر Send نامی یہ ایپلی کیشن صرف آئی فونز کے لیے دستیاب ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ ڈائریکٹ چیٹنگ کے دیگر پلیٹ فارمز مائیکروسافٹ کے اس اقدام کی پیروی کریں گے جو کمپنی کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ بعض اوقات صارفین کو اپنے دوستوں اور آفس فیلوز کو ایک فوری میسج بھیجنا ہوتا ہے،اسی مقصد کے تحت ہم نے یہ ایپلی کیشن بنائی ہے۔ ایپلی کیشن فی الحال امریکہ اور کینیڈا میں آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن اس سال کے آخر تک ونڈوز اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے ہماری یہ ایپلی کیشن ٹیکسٹ میسجنگ کی طرح بالکل آسان اور سادہ طریقے سے کام کرے گی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ کا وٹس ایپ کی طرز کی ایپ لانے کا اعلان

Post by محمد شعیب »

اس مقابلے بازی میں عوام کو فائدہ ہوتا ہے.
شئرنگ کا شکریہ
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”