اب موبائل ہارڈوئر بھی اپڈیٹ ہونگے

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اب موبائل ہارڈوئر بھی اپڈیٹ ہونگے

Post by محمد شعیب »

گوگل کا ایک انقلابی منصوبہ
Image
جب میرے اسمارٹ فون کے ہارڈویئر میں کوئی ایسی خرابی ہوجائے تو عام مرمت سے ٹھیک نہ ہوسکتی ہو تو میں وہ ڈیوائس ایک طرف پھینک کر نئی خرید لیتا ہوں۔ اس کے مقابلے میں جب میرے کمپیوٹر کے ہارڈویئر میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو میں اس کی شناخت کرکے خراب پرزے کو تبدیل کردیتا ہو اس طرح نئے سسٹم کو خریدنے کا خرچ بچ جاتا ہے۔

مگر گوگل کے پراجیکٹ آرا کی آمد کے بعد اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آنے والا ہے۔

فروری 2015 میں ممکنہ طور پر ریلیز کیا جانے گوگل کا یہ موڈیولر فون موٹرولا کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز اور پراجیکٹ ٹیم کا خیال تھا، جو موٹرولا کی خریدنے کے بعد فروخت کرکے بھی گوگل نے اپنے پاس رکھا کیونکہ اس میں اسے بہت زیادہ مواقعے نظر آرہے تھے۔
گوگل پہلے ہی اسمارٹ فونز میں سافٹ ویئر کے حوالے سے اپنے انڈرائیڈ سافٹ ویئر کی بدولت انقلاب برپا کرچکا ہے اور اب وہ یہ موبائل ہارڈویئر میں بھی ایسا ہی کرنے والا ہے۔

پراجیکٹ آرا میں گوگل کی جانب سے تین مختلف سائز کی ڈیوائسز کے فریم فراہم کیے جائیں گے جن کی موڈیولنگ تھرڈ پارٹی کرے گی۔
Image
ان انوکھے موبائلز کو گوگل اسٹور میں بغیر کسی مشکل پابندیوں کے فروخت کیا جائے گا اور خریداروں پر پابندی نہیں ہوگی کہ وہ وہ ان موبائل کو جوڑنے کے لیے گوگل کے باضابطہ چینیلز کی مدد لیں تاہم باہر سے موبائل کو شکل دینے پر گوگل کی مہر سے محروم ہونا پڑے گا۔

Image
صارفین کے لیے اس منصوبے کی اصل خوبصورتی یہ ہے کہ فون کے مختلف اجزاءکو جڑنے کے لیے کسی قسم کی پیچیدہ مکینیکل مہارت درکار نہیں ہوتی درحقیقت یہ اتنا ہی آسان کام ہوگا جتنا کسی لیگو برکس کے حصوں کو جوڑنا۔

اچھی بات یہ ہے کہ گوگل نے اس منصوبے میں خوبصورتی کا خیال بھی رکھا ہے اور اس کی آزمائشی ڈیوائسز ہر اعتبار سے ایک اچھے اسمارٹ فون کی طرح نظر آتی ہیں۔

گوگل کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فریمز میں ایک پاور سوئچ اور ایک پاور بس بھی ہوگا جن کی مدد سے مختلف پرزوں کو بجلی کی سپلائی، استعمال اور ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی یعنی آپ کو فون میں بیٹری اتنی طاقتور مل سکے گی کہ اسے ہفتوں بغیر چارج کیے بھی گزارا ہوسکے گا۔

اور صرف بیٹری کے اجزا ہی واحد حصے نہیں جنھیں صارفین نکال اور بدل سکیں گے، بلکہ وہ چاہیں گے تو اسکرینز، کیمرے، سنسرز اور دیگر تمام حصے وہ اپنی مرضی کے مطابق بدل سکیں گے اور ان تمام موڈیول کو گوگل کے فراہم کردہ ہر سائز کے فریم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کے پراجیکٹ آرا کے ڈائریکٹر پال اریمینکو کا کہنا ہے " آپ کسی فون کا انتخاب کیمرہ کی بنیاد پر کیوں کرتے ہیں جبکہ آپ اپنے فون کے لیے ایک کیمرہ خود پسند کرکے لگاسکتے ہیں؟ لوگ کیوں نہ اپنے قیمتی سنسر یا اجزا اپنے دوستوں، خاندان یا پورے گاﺅں کے ساتھ شیئر کریں؟ پراجیکٹ آراکے بارے میں سوچے جو ہمہ گیر کمپیوٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے"۔

اگر پراجیکٹ آرا کا آغاز ہوجاتا ہے تو آئندہ چند سال بعد ہوسکتا ہے کہ آپ ایک نیا فون نہ خریدیں بلکہ اسے اپ ڈیٹ کردیں اور پرانے پرزے کسی اور کو دے دیں۔ واضح فوائد کو ایک جانب بھی کردیا جائے تو بھی پراجیکٹ آرا سے ماحولیاتی آلودگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں کیونکہ الیکٹرونک فضلہ کم ہوجائے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اب موبائل ہارڈوئر بھی اپڈیٹ ہونگے

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اب موبائل ہارڈوئر بھی اپڈیٹ ہونگے

Post by رضی الدین قاضی »

v;g

شیئرنگ کے لیئے شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اب موبائل ہارڈوئر بھی اپڈیٹ ہونگے

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”