بندر کے دماغ میں معلومات براہ راست داخل کرنے کا کامیاب تجربہ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

بندر کے دماغ میں معلومات براہ راست داخل کرنے کا کامیاب تجربہ

Post by محمد شعیب »


Image
نیویارک: سائنس دانوں نے بندر کے دماغ میں معلومات براہ راست داخل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں انسانی ذہن میں کسی بھی معلومات کو بآسانی منتقل کیا جاسکے گا۔
سائنسی جریدے جرنل نیورون کے مطابق نیویارک میں واقع یونیورسٹی آف روچسٹر کی ماہرین کی جانب سے دو بندروں پر یہ تجربہ کیا گیا جس میں انہیں چار سوئچ دیے گئے جن کے ذریعے لائٹس کھولنی اور بند کرنی تھیں، ابتدا میں بندروں نے غلط سوئچ کو استعمال کرنے کی کوشش کی، نیورو سائنسدانوں کی ٹیم نے ان بندروں کے دماغ میں نصب کردہ چپ کو سگنل اور معمولی کرنٹ دے کر درست بٹن کی معلومات اور احکامات منتقل کیے تو بندروں نے درست طریقہ اختیار کرتے ہوئے تمام لائٹس جلادیں۔

Image

یونیورسٹی آف روچسٹر کے فزیشن اور سینئر ریسرچر مارک ایچ شیبر نے بتایا کہ ماہرین ابتدائی طور پردماغ کے چند حصوں میں دلچسپی لے رہے ہیں جن میں پرائمری سینسری کورٹیکس (چھونے کی حس)، ویژول کورٹیکس(بصری حصہ)، آڈیوٹوری کورٹیکس( آواز سے متعلق حصہ) اور سوماٹو سینسری کورٹیکس شامل ہیں ان حصوں کے ذریعے دماغ معلومات حاصل کرتا ہے۔

Image

ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل کے ذریعے ایسے افراد کے علاج کا ایک نیا راستہ کھل سکتا ہے جن کے دماغ کے کچھ حصے کسی انجری یا فالج کی صورت میں کام کرنا چھوڑ چکے ہوں۔

Image

مارک ایچ شیبر نے بتایا کہ نتیجے سے ظاہر ہوا کہ معلومات کی منتقلی کے بعد ہی بندر اس قابل ہوئے کہ کون سی لائٹ کس بٹن سے جل سکتی ہے تاہم بندر یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے محسوسات کیا ہیں، اس تجربے کے بعد ہم ایسے افراد کے دماغ کے تباہ ہونے والے حصوں کو بائی پاس کرکے معلومات براہ راست منتقل کرسکتے ہیں جن کے دماغ کے حساس حصے فالج، حادثے یا کسی اور بیماری کی وجہ سے متاثر ہیں اور اب یہ تجربہ انسان پر بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس تحقیق کے مطابق آپ اپنی مطلوبہ معلومات کسی کے بھی دماغ میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، یہ بالکل اسی طرح کا آئیڈیا ہے جو کہ ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’’ دی میٹرکس‘‘ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگوں کے دماغ میں جوڈو، کراٹے سمیت لڑائی کے دیگر فنون کی معلومات داخل کردی جاتی ہیں اور وہ چند سیکنڈز بعد ہی ان فنون کا ماہر بن جاتا ہے جس طرح کمپیوٹر میں کوئی سافٹ ویئر انسٹال کردیا جائے۔


Express News
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بندر کے دماغ میں معلومات براہ راست داخل کرنے کا کامیاب تجربہ

Post by چاند بابو »

کمال ہے یار۔
مگر ایسی ٹیکنالوجی اکثر غلط مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
جیسا کہ پچھلے دنوں روس نے دعوی کیا تھا کہ وہ ایک ایسی فوج تیار کر رہا ہے جو انتہائی سفاک ہو گی اور اس کے سپاہیوں میں رحمدلی کا جذبہ ختم کر دیا گیا ہے۔
اب کل کلاں کوئی میرے دماغ میں یہ گھسا دے کہ شعیب بھائی ٹھیک بندے نہیں ہیں اور تمہیں انہیں تلاش کر کے ان کی اینٹ سے اینٹ بجادینی ہے تو آپ تو گئے کام سے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بندر کے دماغ میں معلومات براہ راست داخل کرنے کا کامیاب تجربہ

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:کمال ہے یار۔
مگر ایسی ٹیکنالوجی اکثر غلط مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
جیسا کہ پچھلے دنوں روس نے دعوی کیا تھا کہ وہ ایک ایسی فوج تیار کر رہا ہے جو انتہائی سفاک ہو گی اور اس کے سپاہیوں میں رحمدلی کا جذبہ ختم کر دیا گیا ہے۔
اب کل کلاں کوئی میرے دماغ میں یہ گھسا دے کہ شعیب بھائی ٹھیک بندے نہیں ہیں اور تمہیں انہیں تلاش کر کے ان کی اینٹ سے اینٹ بجادینی ہے تو آپ تو گئے کام سے۔
جی بالکل ماجد بھائی
کئی علوم کو انسان سے مخفی رکھنا بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی حکمت ہے۔ اگر اللہ رب العزت نے انسان پر تمام علوم کے دروازے کھول دیئے تو سب خدا بن بیٹھیں گیں اور خود کے ماسوا سب کو ختم کرنا شروع کر دینگے۔
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”