اردو محفل کا شکریہ

ان کا شکریہ جنہوں نے اس فورم کا وجود عمل میں لانے کے لئے مدد کی
Locked
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردو محفل کا شکریہ

Post by چاند بابو »

بہت دنوں سے خواہش تھی کہ اردو زونک کے لئے اردو میں فورم ہونا چاہیے لیکن کیا کرتے ہم تو ٹھہرے ان پڑھ جاہل۔ لیکن پھر ہمیں کچھ پڑھے لکھے افراد کا ساتھ میسر آیا۔ ہم تو سمجھے تھے کہ اردو کے فروغ کے لئے صرف ہم ہی کوشاں ہیں اور بہت بڑا تیر مار رہے ہیں لیکن کہاں بھیااردو محفل کی پوری ٹیم ہی اس کام میں لگی ہے۔ پتہ نہیں کیا کیا کر رہے ہیں اردو کے لئے۔انہیں دیکھ کر تو میں اپنی سائیٹ کا نام بھی نہ بتا سکا کہ سبکی ہو گی۔ خیر اللہ ان لوگوں کو بہت بہت خوشیاں عطا کرے جن کی وجہ سے میں آج اس فورم میں لکھ رہا ہوں۔ اس فورم کی ایک ایک چیز اردو محفل سے لئی گئی ہے۔ اور ان مہربانوں کی مہربانی دیکھئے کہ فورم بھی دیتے ہیں اور راہنمائی بھی اور وہ بھی بلا کسی لالچ کے۔
میں یہاں اردو محفل کی تمام انتظامیہ اور تمام ارکان کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نہ صرف میری مدد کی بالکہ میری ہمت افزائی بھی کی۔
تمام اردو محفل انتظامیہ اور ارکان کو میری طرف سے سلام۔
اس کے بعد میں مشکور ہوں اردونامہ کے بہت فعال رکن اور ایڈمنسٹریٹر محترم شازل بھیا کا جن کی وجہ سے اردونامہ آج ایک بالکل ہی نئے اندازے سے سامنے آیا ہے اوراردو فورمز میں سے ایک بہترین فورم کی شکل میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔
اردونامہ کی اس شکل کے لئے تمام تر کوششیں کاوشیں محترم شازل بھیا نے ہی کی ہیں اور یہ انہی کی محنتوں، محبتوں کا صلہ ہے کہ اردونامہ آج بہت بہترین حالت میں نظر آ رہا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

Post by شمشاد »

چاند بابو اردو ویب کے نبیل بھائی کو ایک دفعہ تو دعوت دینی تھی یہاں آنے کی۔ آپ دعوت دیں، مجھے یقین ہے وہ ایک دفعہ تو ضرور آئیں گے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

شمشاد بھائی نبیل بھائی سے میں ویسے تو درخواست کرچکا ہوں باقاعدہ شمولیت کی درخواست میں چاہتا تھا کہ فورم کے تمام مسائل درست ہونے کے بعد دیتا۔ اب آپ بتا دیں جیسے آپ کہیں گے میں کر دیتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو محفل کا شکریہ

Post by محمد شعیب »

یہ شمشاد صاحب اب اردو نامہ کو کیوں چھوڑ‌گئے ؟
یہ اردو محفل پر ٹاپ کے لکھاریوں میں سے ہیں ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو محفل کا شکریہ

Post by چاند بابو »

بڑے لوگوں کو چھوٹی چھوٹی چیزیں پسند نہیں آیا کرتی ہیں.
شعیب بھیا انتظامی رکن بننے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مقفل موضوعات میں بھی تانک جھانک شروع کر دیں.
یہ موضوع مقفل ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Locked

Return to “اظہارَ تشکر”