گھریلو ٹوٹکے

روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والے مختصر اور مفید ٹوٹکوں پر محیط فورم
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

٭سالن میں غلطی سے زیادہ نمک ڈل جائے تو پریشان نہ ہوں اس میں صرف ایک چھلا ہوا آلو ڈال دیں وہ تمام اضافی نمک جذب کرلے گا۔
٭اگر آپ یہ تسلی کرنا چاہتی ہیںکہ انڈا خراب تو نہیں تو انڈے کو ٹھنڈے نمک ملے پانی میں ڈال دیں اگر وہ تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا خراب ہے اور اگر ڈوب جائے تو سمجھ لیں کہ انڈا ٹھیک ہے۔
٭سر درد کا بہتر علاج ایک لیموں لیں اور اسے کاٹیں پھر اس کو اپنی پیشانی پر ملیں سر درد ٹھیک ہوجائے گا۔
٭اگر آپ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے تکلیف دہ خارش کا شکار ہیں تو اس جگہ پر تھوڑا سا صابن لگائیں‘ خارش فوراً غائب ہوجائے گی۔
٭اگر آپ کے گھر میں چیونٹیاں اور کاکروچ بہت زیادہ ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فرش پر چاک سے لکیر لگادیں‘ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

٭انڈے کو ابالنے سے پہلے اگر پانی میں تھوڑا سا نمک ملالیں تو انڈے کا چھلکا پھٹتا نہیں۔
٭کھانے سے پہلے ہمیشہ تھوڑا سا نمک چکھنے کی عادت ڈالیں اس سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
٭اگر آپ کا لوہے کا فرنیچر زنگ آلود ہوگیا ہے تو تارپین کے تیل کو کپڑے پر لگا کر اسے صاف کرلیں۔
٭لیدر کے فرنیچر پر سیاہی کے سخت دھبے لگ جائیں تو نیل پالش ریموور سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔

٭اگر آپ کا چاندی کا زیور کالا ہوگیا ہے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح ملیں۔
٭اگر لیموں کا زیادہ رس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے اوون میں ہلکا سا گرم کرلیں یا پھر گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
٭گھر میں بچی ہوئی کافی کو ضائع کرنے کی بجائے لان میں پودوں میں ڈال دیں‘ یہ بہت اچھی کھاد کا کام کرتی ہے۔
٭فریج سے اگر سبزیوں اور پھلوں کی بو ختم کرنا ہوتو اس میں ایک لیموں کاٹ کر رکھ دیں یا پھر ایک عد دبجھا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
٭برسات کے موسم میں بستر اور گدوں وغیرہ کو نمی اور سیلن سے بچانے کے لیے ٹالکم پاؤڈر استعمال کریں اگر گدے پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک کر اوپر بیڈ شیٹ بچھائی جائے تو نمی سے محفوظ رہیں گے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by میاں محمد اشفاق »

ارے واہ دادی اماں کے ٹوٹکے آپکے پاس کیسے پہنچ گئے بھیا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

جناب ہم بھی تو دادی اماں کے نواسے ہیں. کچھ نہ کچھ تو ان سے مل ہی جاتا ہے. b:e:a:t
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by میاں محمد اشفاق »

اوہ یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by اضواء »

اشفاق علی بھیا بہت ہی بہترین اور مفید معلومات کی فراہمی پر آپ کا بیحد شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by چاند بابو »

ارے واہ اشفاق بھیا.
اس کا مطلب آپ بھی. :P :P :P :P
کیوں دوستو ٹوٹکے تو وہی جانتا ہے جو یہ کام کرتا رہتا ہے.
یا کرنا پڑتا ہے.
اور اشفاق بھیا بھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :P :P :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

ہاہاہاہاہا..

ماجد بھائی کرتے تو سب ہیں. ابھی آپ ماننے سے ڈرتے ہیں. تو اسمیں ہم کیا کہہ سکتے ہیں. be;a
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by چاند بابو »

ارے نہیں جناب ہم مکرتے ہی کہاں ہیں.
اچھا ذرا یہ بتائیں اس کی کیا سائنس ہے.
٭اگر آپ کے گھر میں چیونٹیاں اور کاکروچ بہت زیادہ ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فرش پر چاک سے لکیر لگادیں‘ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by میاں محمد اشفاق »

اسکی سائنس یہ ہی ہو سکتی ہے کہ ان کو وارننگ دی جاتی ہے کہ اس سے آگے بارڈر ایریا شروع ہو رہا ہے لہذا آگے جانا منع ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

ماجد بھائی اس چاک کا تو مجھے بھی صیحح سے نہیں معلوم مگر اتنا پتا ہے. کہ چیونٹی جہاں پر چاک سے لائن ہو. وہاں پر سے نہیں گزرتی ہے. مطلب میاں صاحب جو کہتے ہیں نہ کہ یہ وارننگ ہے. بس اسی طرح کی واننگ انکے گھر والی گزرگاہ کی چاروں طرف گھولائی میں کینچ لیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by چاند بابو »

اچھا ٹوٹکا ہے آزما کے دیکھوں گا پھر رزلٹ بتاؤں گا انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

آلو کی مٹھاس ختم کرنا

پنجاب میں موسم گرما میں اکثر آلو میٹھے ملتے ہیں۔ جس کے باعث سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔
اس کے لئے آلو کو کاٹ کر خوب نمک لہسن اور سرکہ لگا کر رکھ لیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد سالن بنا لیں۔ آلو میں مٹھاس ختم ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہو جائیں گے

میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

آٹے کوخمیر سے بچانا

گوندھے ہوئے آٹے پر گھی کی ہلکی سے تہہ چڑھا دیں تو آٹے سے خمیر نہیں اُٹھے گا۔ کیونکہ خمیر پیدا کرنے والے جراثیم چکنائی کی تہہ کی وجہ سے آٹے میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور آٹے سے خمیر بھی نہیں اُٹھے گا

میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

آٹے میں خمیر پیدا کرنا

آٹے میں خمیر پیدا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے لسی سے گوندھا جائے۔ جس سے بےحد نرم روٹی بنے گی۔ اور خمیر بھی اُٹھے گا۔ یہ روٹی بے حد مزیدار ہوگی اور دیر تک خشک بھی نہیں ہوگی

میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

ادرک تو تازہ رکھنے کا طریقہ اور حفاظت

ادرک کو اگر دیر تک تازہ رکھنا ہوتو کسی گملے میں اسے دبا دیں۔ ضرورت کے وقت ایک ٹکڑا نکال کر اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسے تازہ رکھنے کے لئے کسی فالتو برتن میں ریت ڈال کر اس میں دبا دیں۔ ریت کو ہر وقت نمدار رکھیں اور حسب ضرورت نکال کر استعمال کر لیں
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

ایئر فریشر

گھروں میں خو شبو اور تازگی بر قرار رکھنے کے لئے ایک بوتل میں تھوڑے سے چمبیلی کے پھول سرکہ میں بھگو کر ڈھکن بند کر دیں تین دن بعد چنبیلی کے پھول نکال کر ضائع کر دیں اور سرکے کو تین چار چھوٹے گلدان یا پیالوں میں ڈال کر کمرے کے کونوں میں رکھ دیں کئ دن تک خوشبو آئے گی یوں یہ ایر فریشر کا کام کریں گے

میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

خالص شہد کا پتہ لگانا

روئی کو شہد میں بھگو کر جلائیں اگر شہد اصلی ہو گا تو سارا جل جائے گا۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

[center]ٹوٹے گلدان اور چینی کے بر تن جوڑنا[/center]
ٹوٹے گلدان اور چینی کے برتن جوزنے کے لئیے انڈے کی سفیدی میں ان بجھا چونا ملا کر آمیزہ تیار کر لیں اور برتن جوڑ کر رکھ لیں تھڑی دیر سوکھنے کے بعد چیک کرکے ایسا لگے گا کہ برتن کبھی نہیں ٹوٹا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by میاں محمد اشفاق »

ماسٹر جی یہ ان بجھا چونا کیا ہوتا ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: گھریلو ٹوٹکے

Post by علی خان »

میاں محمد اشفاق wrote:ماسٹر جی یہ ان بجھا چونا کیا ہوتا ہے
وہ چونا جو بازار سے لایا جائے اور وہ اُسی حالت میں ہوں. مطلب اُس پر پانی وغیرہ کا چڑکاو نہ ہوا ہو.

جسکو میرے خیال میں گرم چونا کہتے ہیں. جو پانی میں ڈالتے ہی پانی اُبلنا شروع ہو جاتا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “ٹوٹکے”