سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

امہات المومنین کے بارے میں معلوماتی مضامین
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اضواء »

سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها


سیدہ حلیمہ سعدیہ کے نام سے دنیا کا کوئی مسلمان ناواقف نہیں ۔ حضور نبی اکرم سے ان کی نسبت ان کی پہچان ہے ۔ حضور اکرم اپنے بچپن میں کچھ عرصہ حضرت حلیمہ کے پاس رہے ۔ یہ عرصہ کتنا تھا ؟ اس بارے میں روایات مختلف ہیں ۔
بہر حال کم و بیش چار پانچ سال آنحضور مکے سے دور بادیہ میں بنو سعد کے درمیان مقیم رہے ۔ کبھی کبھار اپنی والدہ ، داد ا اور دیگر اعزہ و اقارب سے ملنے کے لیے آپ کو مکہ لایا جاتا تھا ۔ حلیمہ سعدیہ کے گھر میں در یتیم کی آمد کے بعد جو برکات نازل ہوئیں ان کا تذکرہ تاریخ میں بڑے ایمان افروز انداز میں رقم ہے ۔
مکہ سے رخصتی کے وقت بھی حلیمہ کی کمزور اور سست رفتار سواری کے اندر بے پناہ قوت آ گئی ۔ وہ بنو سعد سے مکہ کی جانب سفر میں سب سواریوں سے پیچھے رہ گئی تھی مگر واپسی پر سب سے آگے نکل گئی ۔ حلیمہ کی گود میں وہ در شہسوار تھا جس کے قدموں کو چومنے کے لیے زمین تو کیا سات آسمان بھی بے قرار تھے ۔ نصف صدی بعد شب معراج میں انھیں قرار نصیب ہوا ۔

جب آنحضور کو پانچ سال بعد ان کی والدہ اور داد اکے سپرد کرنے کے لیے حلیمہ سعدیہ گھر سے چلیں تو حلیمہ کا پورا گھرانہ بلکہ قبیلہ بنو سعد کا پورا علاقہ اداس اور ویران ہو گیا۔ ادھر جب مکے کے عظیم فرزند ، عبدالمطلب کے دلبند ، آمنہ کے نور نظر ، شاہ عرب و عجم واپس لوٹے تو مکہ اپنی خوش بختی پہ شاداں و فرحاں ہو گیا ۔ مکے میں آپ کو اپنی والدہ کے قرب اور دادا حضور کے زیر سایہ لطف اندوز ہونے کے لیے زیادہ عرصہ نہ مل سکا ۔یہ دونوں مشفق ہستیاں آپ کے بچپن ہی میں اللہ کو پیاری ہو گئیں ۔
حضور پاک کو اللہ نے خَلق اور خُلق ہر لحاظ سے بے مثال پیدا کیا ۔آپ جیسا پوری بنی نوع آدم میں کوئی دوسرا نہیں ۔ آپ اللہ کے بعد بزرگ ترین ہستی ہیں ۔ آپ جس قوم میں پیدا ہوئے وہ دنیا کی امام بنی ، جس گھر میں آنکھ کھولی وہ قیامت تک کے لیے مرکز عقیدت بن گیا ۔ آپ کے والد آپ کی پیدائش سے قبل دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔ والدہ بھی آپ کے بچپن میں داغ مفارقت دے گئیں ۔ پھر دادا جان کا سایہ بھی آٹھ سال کی عمر میں آپ کے سر سے اٹھ گیا ۔ آپ نے یتیمی کے زخم ایک بار نہیں بار بار برداشت کیے ۔
حضور نے تحدیث نعمت کے طور پر کئی باتیں فرمائی ہیں ۔ ان میں سے ایک فرمان یہ ہے کہ ” میں تمام عربوں میں سب سے زیادہ فصیح و بلیغ ہوں ۔“ ایک دوسرے فرمان میں آپ نے کہا” مجھے جامع ترین کلمات سے نواز ا گیا ہے ۔“یوں تو یہ سب کچھ خالصتاً اللہ کی عطا تھی مگر کئی امور اللہ نے اپنی مشیت و حکمت سے یوں طے فرمائے تھے کہ اس دور میں اگرچہ ان کی تہ تک پہنچنا مشکل تھا لیکن بعد میں تاریخ میں یہ روز روشن کی طرح عیاں ہو گئے ۔
آپ کی ابتدائی تربیت عرب کے ریگستانی و بدوی قبیلے بنو سعد کے ایک شریف گھرانے میں ہوئی ۔بنو سعد اپنی زبان دانی و حکمت کی وجہ سے سارے عرب میں معروف تھے ۔ حارث بن عبدالعزیٰ کے گھرانے کو در یتیم کی پرورش کا اعزاز ملا ۔ حلیمہ سعدیہ حارث کی اہلیہ تھیں جو آنحضور کی رضاعی ماں ہیں ۔ آپ نے فرمایا تھا کہ آپ کی تربیت بنو سعد میں ہوئی تھی اس لیے آپ کی زبان بالکل بے عیب ہے ۔
حضرت حلیمہ نے جس محبت اور اپنائیت سے محمد عربی کو پالا پوسا وہ یاد گار اور تاریخی حقیقت ہے ۔ یہ بھی ایک مسلّمہ امر ہے کہ نبی رحمت کے وجود ِمسعود سے اس خاندان کی قسمت ہی بدل گئی ۔ بنو سعد میں قیام کے دوران آپ کا سینہ چیر کر فرشتوں نے جنت کے پانی اور برف سے اسے دھویا تھا اور پھر اسے بند کر دیا تھا ۔ اس واقعہ کو سیرت کی کتب میں’ ’شق صدر “کہا جاتاہے ۔ شق قمر نبوت کے دور سعید کا معجزہ ہے تو شق صدر آپ کے بچپن کی یاد گار تاریخی حقیقت ہے ۔
حضور کے قیام بنی سعد کے دوران پورے علاقے اور قبیلے میں اس سعادت مند بچے کا تذکرہ زبان زد عام ہو گیا کیونکہ برکات و انعامات کی بارش نے سبھی کو نہال کر دیا تھا ۔ آپ کے اپنے خاندان میں واپس چلے جانے کے بعد بھی قبیلے اور بالخصوص حلیمہ سعدیہ کے گھر میں آپ کا تذکرہ ہوتا رہتاتھا ۔ ۔ وقت گزرتے دیر نہیں لگتی ۔ آنحضور جوان ہوئے ، قوم کی آنکھوں کا تارا بنے ، صادق و امین کے القاب سے نوازے گئے ۔ پھر نبوت کا تاج آپ کے سر پر رکھنے کا وقت آیا تو حالات بدل گئے ۔ باطل قوتوں نے حق کاراستہ روکنے کی ٹھانی۔ جدوجہد کا طویل دور بیتا ۔ ہجرت ، مصائب ، مشکلات اور پھر جنگیں !
ہر ابتلا سے گزر کر آپ فاتحانہ مکے میں داخل ہوئے ۔ اب عرب کا در یتیم عرب و عجم کا حکمران تھا ۔ مورخین نے بیان کیاہے کہ اس دور میں ایک بوڑھی عورت آپ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں ۔ غربت و افلاس سے ان کا حال دگر گوں تھا ۔ آپ نے فوراً پہچان لیا اور وفور شوق و محبت سے پکارتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے ” میری پیاری امی ، میری محترم ماں ، آئیے ،تشریف لائیے ۔“ پھر آپ نے چادر بچھا کر عزت و تکریم سے ان کو اس پر بٹھایا ۔ یہ حلیمہ سعدیہ تھیں ۔ حضرت حلیمہ کی بیٹی سیدہ شیما کے بھی آنحضور کی خدمت حاضر ہونے کا واقعہ تاریخ میں ملتاہے ۔ وہ آنحضور کی رضاعی بہن تھیں ۔ آپ نے ان کا بھی بہت اکرام کیا تھا ۔
سیدہ حلیمہ کے بارے میں یہ روایت بھی تاریخ میں منقول ہے کہ وہ آنحضور کے دور جوانی میں ،
سیدہ خدیجہ کی موجودگی میں مکے حاضر ہوئی تھیں ۔ حضرت خدیجہ نے ان کی خدمت میں کئی اونٹ اور اونٹنیاں پیش کی تھیں ۔ مدینہ منورہ میں حاضری کے وقت نبی پاک نے بکریوں کا ایک ریوڑ اور سازو سامان سے لدی ایک ناقہ ان کی خدمت میں پیش کی ۔ وہ ان تحائف سے زیادہ اس بات پر شاداں و فرحاں تھیں کہ ان کے رضاعی بیٹے کو اللہ نے اس سے بھی بلند مقام عطا فرمایا تھا جس کی دعائیں اور تمنائیں بھی وہ کرتی تھیں اور جس کی امیدیں بھی اللہ کی ذات سے انہوں نے قائم کر رکھی تھیں ۔ حلیمہ کا عظیم مقام ہے ۔ وہ آنحضور کی والدہ ہیں !
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by بلال احمد »

عمدہ مضمون شیئر کرنے کا شکریہ :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by چاند بابو »

یہاں میں ایک نعت شئیر کرنا چاہوں گا جو میں نے کل ہی سنی ہے، اور موضوع کی مناسبت سے بہت خوبصورت ہے.

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=K_xq-NYVyyY[/utvid][/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by بلال احمد »

سبحان اللہ. چاند بھائی کیا خوبصورت موقعہ دیکھ کر نعت لگائی ہے. سچ میں بہت مزا آیا سن کر.

اللہ پاک آپکو اس کی جزائے خیر عطا کرے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:عمدہ مضمون شیئر کرنے کا شکریہ :inlove:
الله يجزاك خير و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اضواء »

الله يجزاك خير چاند بھائی وفقك الله لما فيه الخير و الصلاح !!!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اعجازالحسینی »

عمدہ شیئرنگ کا شکریہ :inlove: :inlove: :inlove: :inlove:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:عمدہ شیئرنگ کا شکریہ :inlove: :inlove: :inlove: :inlove:

الله يجزاك خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by مدرس »

جزاک اللہ خیرا عمدہ شئیرنگ کیلئے
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اضواء »

مدرس wrote:جزاک اللہ خیرا عمدہ شئیرنگ کیلئے
يجزينا و يجزيك كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضى الله عنها

Post by اضواء »

علی عامر wrote:جزاک اللہ.
الله يجزاك خير
و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “امہات المومنین”