IP Address کی تحقیق

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:ہاہاہاہا
بھائیو!
ڈرو مت. میں کوئی ایسا ویسا کام نہیں کر رہا. میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ سائبر کرائم پاکستان میں بہت زیاد ہے. اور حکومت اس کے خلاف کچھ بھی نہیں کرتی. کیا سائبر کرائم کرنے والے خود کو آسانی سے چھپا لیتے ہیں ؟ اور حکومت انہیں تلاش نہیں کر سکتی ؟
اور کیا پاکستان کی ایجنسیز کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے یا نہیں ؟
میری ناقص معلومات کے مطابق سائیبر کرائم سے نمٹنے کے لئے پاکستانی ایجنسیز کے پاس بہترین ٹیکنالوجی موجود ہے مگر پاکستانی قوانین اس ضمن میں آڑے آتے ہیں اور بہت مزے کی بات ہے کہ ابھی چند ماہ پہلے تک پاکستان میں سائیبر کرائم کے مطعلق کوئی واضح قوانین ہی موجود نہیں تھے.
اب حکومت نے کچھ قوانین بنائے ہیں مگر ان کے مطالعے سے صرف ایک بات ہی اخذ ہوتی ہے کہ جو حکومت کے خلاف بات کرے گا اسے اٹھا لیا جائے گا اور کچھ نہیں.
دوسری بات یہ کہ قوانین تو جیسے تیسے بن ہی گئے ہیں‌ مگر ان سب پر عمل درآمد کے لئے کوئی اچھا ادارہ موجود نہیں ہے پاکستان میں اس وقت سائیبر کرائم کے حوالے سے ایف آئی اے کا ایک سیکشن کام کر رہا ہے مگر نا تو ہر شخص کی ان تک رسائی ہے اور نا ہی وہ ہر کیس کو دیکھ سکتے ہیں وہ صرف انہی کیسوں پر کام کر رہے ہیں جن کا تعلق قومی سیکورٹی سے ہے یا پھر کوئی ایسا معاملہ جو میڈیا میں بہت اچھالا جائے تو وہ ان کی مجبوری بن جاتا ہے.
آج بھی روزانہ سینکڑوں لوگ فون اور انٹرنیٹ پر موجود فراڈیوں کے ہتھے چڑھ رہے ہیں اور ان سے لاکھوں کے فراڈ کے ساتھ ساتھ ایسے ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں جن کی وجہ سے بعض اوقات قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں اور بہت سوں کی عزتیں بھی اچھالی جا چکی ہیں. اور تو اور چند خود ساختہ گروہ یا اشخاص ویب سائیٹس ہیکنگ کا کام کررہے ہیں اور اس دھڑلے سے کر رہے ہیں کہ یا تو ویب سائیٹ کے مالک سے اس کی ویب بحال کرنے کے عوض رقم کا تقاضہ کیا جاتا ہے یا پھر کسی اور ملک کے صاحب اٹھتے ہیں اور دوسرے ملک کی کوئی بھی عام سی ویب سائیٹ ہیک کر کے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ ہم نے فلاں معاملے کا بدلہ لینے کے لئے یہ ویب سائیٹ ہیک کر لی ہے یوں اپنے ملک کی شہرت عالمی سطح پر بدنامی کی طرف لے جانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں.
دعا کی جا سکتی ہے کہ اس معاملے میں سخت رویہ اپنایا جائے اور ایسے قوانین بنائے جائیں جو سخت ہوں اور ایسے تمام کیسز پر بہترین طریقے سے کام کر کے ان عناصر کو پکڑا جائے اور قوانین کے مطابق سزائیں دی جائیں تاکہ دوسرے لوگ عبرت حاصل کریں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد اسفند »

محمد شعیب صاحب کچھ کرنے سے پہلے سوچ لینا پاکستانی اجیسینوں کا اٹھایا ہوا بندا کھبی نہی ملتا n;a;n;a
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

بھائی میں کوئی کریمنل نہیں ہوں. لیکن اس بارے میں تحقیق کا شوق رہتا ہے ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by چاند بابو »

جی رکھئے گا بھی بس شوق تک عملی اقدام مہنگا پڑ سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

آپ بے فکر رہیں چاند بابو
میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کرونگا. صرف معلومات جمع کر رہا ہوں..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: IP Address کی تحقیق

Post by چاند بابو »

جی بھیا بہت بہتر ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”