کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

Post by محمد شعیب »

Image
آپ یہ تو لازماً جانتے ہوں گے کہ ٹاسک منیجر کی مدد سے کیسے کسی پراسس کو ختم کیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ ایسا کمانڈ لائن سے کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کمانڈ لائن سے کسی بھی ٹاسک کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو اس ٹاسک کا نام معلوم ہونا چاہیے۔ نام معلوم کرنے کا سب سے آسان طریقہ تو یہی ہے کہ ٹاسک مینیجر کی Details ٹیب سے آپ پراسس کا نام دیکھ لیں۔

اس کے علاوہ کمانڈ پرامپٹ میں بھی ٹاسک لسٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے tasklist کی کمانڈ استعمال کی جاتی ہے۔

Image

ایک دفعہ آپ کو نام معلوم ہو گیا تو اس کے بعد آپ اپنا کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پراسس کا نام کروم ہے تو اسے ختم کے لیے لیے یہ کمانڈ دیں۔

tskill chrome

اگر آپ کمانڈ پرامپٹ کا پرانا ورژن PowerShell استعمال کر رہے ہیں تو اس سے تو پراسس ختم کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔
بس اس طرح کمانڈ دیں:

Get-Process | Where Name –Like “chrome*” | Stop-Process

وائلڈ کارڈ کے استعمال سے کروم کے تمام پراسس ختم ہو جائیں گے۔

لیں جی ہو گیا کام…!!

اس کے علاوہ آپ کمانڈ پرامپٹ سے کوئی پراسیس ذیل میں دی گئی کمانڈ سے تلاش بھی کر سکتے ہیں:

tasklist | find “notepad”

’’نوٹ پیڈ‘‘ کی جگہ اس پراسیس کا نام لکھیں جسے آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

Post by چاند بابو »

میرے خیال میں ٹاسک مینجر کے ہوتے ہوئے اس طریقہ کار کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے البتہ جب آپ کا ٹاسک مینجر کوئی وائرس وغیرہ ڈس ایبل کر دیتا ہے پھر یہ طریقہ پیاسے کو دریا مل جانے کے مترادف ثابت ہو سکتا ہے.
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ شعیب بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

Post by بلال احمد »

عمدہ ٹپ کے لیے شکریہ شعیب بھائی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کمانڈ لائن کی مدد سے چلتے ہوئے پراسس کو ختم کیجئے

Post by محمد شعیب »

آپ کا بھی شکریہ
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”