بارکوڈ -انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

بارکوڈ -انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

کسی بڑے شاپنگ مال، سپر سٹور یادوکان وغیرہ میں موجود تمام پراڈکٹ کی تمام تفصیلات یعنی اس پراڈکٹ کی قیمت خرید، خرچہ اور موجودہ قیمت یاد رکھنا اور کسی بھی پراڈکٹ کا موجودہ سٹاک یاد رکھنا کہ فلاں شے کتنی تعداد میں موجود ہے اور ہر روز کی سیل میں سے منافع الگ کرنا ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ کام ہے. لیکن دورحاضر میں کمپیوٹر نے یہ سب ممکن بنا دیا. اس کام کے لئے کمپیوٹر کے مختلف سوفٹ وئر موجود ہیں. لیکن دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت پانے والے نظام بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system کہلاتا ہے. اس مکمل سسٹم کو سمجھنے کے لئے سب سے پہلے بارکوڈ Barcode کو سمجھنا ہو گا. کہ یہ بارکوڈ کیا ہوتا ہے ؟
بارکوڈ Barcode
بارکوڈ انسانوں کی جانب سے فرض کردہ ایسی لکیروں یا اشکال کا نام ہے جنہیں لیزر یا کیمرہ کی مدد سے پڑھا جا سکے.
Image
آپ نے مختلف مصنوعات پر ایسی لکیریں یا اشکال دیکھی ہونگی. انہیں بارکوڈ کہتے ہیں. یہ بارکوڈ دراصل ایک کمپیوٹر کوڈ کے ذریعے بنائی جاتی ہیں. لیکن اب یہ کام بہت آسان ہو چکا ہے. بارکوڈ بنانے کے لئے Barcode generator سوفٹ وئرز بن چکے ہیں. جو فری میں انٹرنیٹ پر میسر ہیں. آپ ایک ساتھ سیکڑوں بارکوڈز بنا سکتے ہیں.
یہ بارکوڈ دراصل آپ کی پراڈکٹ کو ایک فرضی نام دیتا ہے. پھر آپ کمپیوٹر میں کوئی بھی انونٹوری سوفٹ وئر انسٹال کر کے اپنی پراڈکٹ کی تمام تفصیلات (قیمت خرید، خرچہ، موجودہ قیمت، جس سے خریدا گیا وغیرہ) اس سوفٹ وئر میں ڈال دیں گے. جب گاہک آپ کی دوکان سے بہت سی اشیاء خریدے گا تو آپ بارکوڈ سکینر (اس مشین کا تعارف آگے آئے گا) سے بارکوڈ پر لیزر ڈالیں گے تو آپ کا سوفٹ وئر اس پراڈکٹ کی تمام تفصیلات سامنے لا دیگا.
یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ ان لکیروں میں آپ کی پروڈکٹ سے متعلق کوئی معلومات محفوظ نہیں ہوتی. بلکہ پراڈکٹ کی معلومات اس سوفٹ میں آپ خود محفوظ کرتے ہیں جو آپ انونٹوری سسٹم چلانے کے لئے استعمال کر ہے ہیں. یہ لکیریں محض آپ کی پروڈکٹ کا ایک فرضی نام ہے جسے لیزر یا کیمرہ پڑھ سکتا ہے.
اس تعارف کے بعد اب میں آپ کو بار کوڈ بنانے سے لیکر پروڈکٹ بیچنے اور منافع، کرنٹ سٹاک وغیرہ تک کی تفصیلات بتاؤں گا. لیکن یہ سب آپ حضرات کی دلچسپی پر ہے. اگر اس پوسٹ پر اچھے Reply آئے اور مجھے محسوس ہوا کہ میری پوسٹ مفید ہو گی تو میں مزید لکھوں گا. ورنہ اتنا ہی کافی ہے ;)
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by علی خان »

ارے واہ شعیب بھیا. ادھر میں نے کہا. کہ میں اپکے اس پوسٹ کا انتظار کرونگا. اور اُدھر آپ نے پھر پوسٹ لکھ کر یہاں پر شئیر بھی کردی.

بہت بہت شکریہ معلومات کو شئیر کرنے اور ہمیں اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے. r;o;s;e
اور اسکے علاوہ کون ہوگا. جو آپ اس پوسٹ کو نہیں پڑہنا چاہے گا. اور اگرکوئی نہیں تو کم از کم میرے لئے اور چاند بھیا کے لئے بار کوڈ بنانے سے لیکر پروڈکٹ بیچنے اور منافع، کرنٹ سٹاک وغیرہ تک کی مکمل تفصیلات واضح انداز اور باتصویر یہاں پر شئیر کردیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by علی خان »

اب اپکے اگلے پوسٹ کا انتظار ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ اشفاق علی صاحب.
انشاءاللہ آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی ...
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ انونٹری سسٹم میں سب سے اہم انونٹری سوفٹ وئر ہے. اگر آپ کے پاس اچھا سوفٹ وئر ہو تو آپ کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں. آپ سوفٹ میں اپنی تمام پراڈکٹس کو ایڈ کریں. اور پراڈکٹس کے ناموں کے ساتھ ان کا بارکوڈ ڈالیں.
یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ بارکوڈ دراصل پراڈکٹ کا ایک فرضی نام ہوتا ہے. مثلاآپ کی دکان میں کوئی پراڈکٹ مثلا شرٹ موجود ہے. جب گاہک یہ شرٹ خریدے گا تو اس وقت اس پراڈکٹ کو سوفٹ وئر میں تلاش کرنے کے لئے اس کے نام کی جگہ بارکوڈ سے تلاش کیا جائے گا. بالکل اس طرح جس طرح سکول یا کالج میں طلبہ کو رول نمبرز الاٹ کئیے جاتے ہیں. اور نتیجہ تلاش کرنے کے لئے صرف رولنمبر انٹر کیا جائے تو اس طالب علم کا نام، ولدیت اور نتیجہ سب ڈسپلے ہو جاتا ہے. اب یہ بارکوڈ آپ خود فرض کر لیں یا کسی بار کوڈ جنریٹنگ سوفٹ وئر کے ذریعے جنریٹ کریں، دونوں طرح سے ممکن ہے. خود اس طرح بنا سکتے ہیں کہ مثلا شرٹ کا کوڈ 101، پینٹ کا کوڈ102، کُرتا کا کوڈ 103 اس طرح ہر پراڈکٹ کا مختصر سا کوڈ بنا کر سوفٹ وئر میں ڈال دیں. جب پراڈکٹ سرچ کرنی ہو گی تو اس کا کوڈ انٹر کرنے سے وہ پراڈکٹ مل جائے گی.
لیکن کوڈ بنانے کا یہ کام اگر سوفٹ وئر کے ذریعے کرنا ہو تو مندرجہ ذیل سوفٹ وئرز اور ہارڈ وئرز ضرورت ہونگے.

1. بارکوڈ جنریٹنگ سوفٹ وئر Barcode generating software
2. پرنٹر (ویسے تو بارکوڈ لیبلز پرنٹ کرنے کا مخصوص پرنٹر بھی ہے لیکن وہ ضروری نہیں. کوئی بھی پرنٹر چل جائے گا)
3. بارکوڈ سکینر
4. انونٹوری سوفٹ وئر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

1. بارکوڈ جنریٹنگ سوفٹ وئر Barcode generating software
ویسے تو اس مقصد کے لئے بہت سے سوفٹ وئر موجود ہیں. بلکہ مائکروسوفٹ ورڈ، ایکسل وغیرہ کے ایسے "ایڈانز" بھی ہیں جو بار کوڈ لیبلز بنا سکتے ہیں. لیکن میں نے یہ سوفٹ وئر استعمال کیا ہے.
bytescout barcode generator
آپ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
[link]http://download.cnet.com/Bytescout-BarC ... 97277.html[/link]
اسے انسٹال کر کے بار کوڈ ٹائپ symbology سلیکٹ کریں. دراصل بارکوڈز کی مختلف اقسام ہیں جنہیں symbology کہتے ہیں. نیچے ان کا Preview بھی دیکھا جا سکتا ہے. اور سائیڈ پر Description بھی موجود ہے. مثلا آپ EAN-13 سلیکٹ کرتے ہیں جس کے لئے 12 اعداد ضرورت ہوتے ہیں. تو آپ ایکسل پر کوئی بھی 12 عدد مثلا 123456789012 ٹائپ کریں اور آٹو فل کے طریقے سے ڈریگ کر کے باقی نمبرز جنریٹ کر کے کاپی کریں. پھرbytescout barcode generator میں آ کر Batch generate from list کے بٹن پر جا کر پوری لسٹ پیسٹ کر دیں. پھر generate multiple barcodes پر کلک کر دیں. آپ سے لوکیشن پوچھی جائے گی. آپ کسی فولڈر میں انہیں سیو کر دیں. اب آپ کو تصویری شکل میں کئی بار کوڈ لیبلز مل گئے. اب مائیکروسوفٹ ورڈ کھول کر ان تصاویر کو امپورٹ کر کے ایک سٹیکر شیٹ پر پرنٹ کرلیں. اور پھر لیبلز کو کاٹ کر اپنی مصنوعات پر چسپاں کر دیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

بارکوڈ سکینر
Image
یہ ایک لیزر ڈیوائس ہے جو مارکیٹ میں 6000 سے 30000 روپے تک کی مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں. آپ اپنی ضرورت کے حساب سے کوئی بھی خرید لیں.
ویسے بارکوڈ کو android کی ایک اپلی کیشن کے ذریعے موبائل کیمرہ سے بھی سکین کیا جا سکتا ہے. لیکن کیمرہ بہت سست رفتاری سے سکین کرتا ہے. اور دوکان میں گاہکوں کی رش کی وجہ سے یہ طریقہ صحیح نہیں. البتہ اگر آپ کے پاس android آپریٹنگ سسٹم کا کوئی موبائل وغیرہ ہے تو آپ اس اپلی کیشن کے ذریعہ کسی دوکان میں موجود انٹرنیشنل پراڈکٹ پر لگے بارکوڈ لیبل سے اس پراڈکٹ کی قیمت معلوم کر سکتے ہیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

انونٹوری سوفٹ وئر
یہ سب سے اہم چیز ہے. اپنے تمام حسابات کو maintain رکھنے اور تمام مصنوعات کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کے لئے آپ کو ایک اچھے سوفٹ وئر کی ضرورت ہو گی. یہ سوفٹ وئر آپ کسی سوفٹ وئر ہاؤس سے آرڈر پر بھی بنوا سکتے ہیں اور بنا بنایا خرید بھی سکتے ہیں. بہتر یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود بنے ہوئے سوفٹ وئرز میں سے کوئی ایک منتخب کریں. کیونکہ وہ مجرب ہوتے ہیں. میں نے اپنے شاپنگ مال کے لئے inflow inventory کا انتخاب کیا ہے. اس کا فری ورژن 100 پراڈکٹس ایڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے. اور پریمیم ورژن لامحدود پراڈکٹس انٹری کی سہولت دیتا ہے. میں نے اس کے فری ورژن کو کریک کر کے پریمیم حاصل کر لیا. اس سوفٹ وئر کی بہت سی خوبیاں ہیں.
اس سوفٹ وئرکا مکمل ویڈیو ٹیوٹویل موجود ہے. اس لئے اسے سیکھنے کے لئے کسی کی ہیلپ کی ضرورت نہیں.
یہ سوفٹ وئر آپ کو کسی بھی لمحے آپ کی مکمل سیل، منافع، کرنٹ سٹاک اور بہت کچھ بتلاتا رہتا ہے.
آپ اس پر مختلف قسم کی رپورٹس حاصل کر سکتے ہیں.
یہ سوفٹ وئر بارکوڈ سسٹم کے ساتھ چلتا ہے.
اگر کسی کو اس سوفٹ وئر کے لئے ہیلپ چاہئیے ہو تو رابطہ کرے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by میاں محمد اشفاق »

ماشااللہ شعیب بھائی بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا آپ نے میرا ایسا کوئی بزنس تو نہیں ہے مگر آپ کی تحریر پڑھ کر دلچسپی بڑھ گئی انشااللہ میں بھی اسے سیکھنا چاہوں گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by علی خان »

یہ سافٹوئیر مجھے ذاتی پیغام میں لنک کردیں تاکہ اسکو ڈاون لوڈ کرکے چیک کیا جا سکے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بارکوڈ انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:میں نے اس کے فری ورژن کو کریک کر کے پریمیم حاصل کر لیا.
ہاہاہاہا پاکستانی جگاڑی. ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بارکوڈ -انونٹوری سسٹم Barcode inventory system

Post by محمد شعیب »

سب کا بہت بہت شکریہ
سوفٹ وئر کا لنک یہ ہے.
[link]http://www.inflowinventory.com/[/link]
اس پیج پر ڈاؤن لوڈ میں جاکر ڈاؤن لوڈ کریں. یہ فری ورژن ہے. اس کا پریمیم بہت مہنگا ہے. اس لئے میں نے کریک کیا..
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”