Page 1 of 1

لینکس کمپیوٹرآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرناسیکھیں(اردومیں مکمل)

Posted: Thu Jun 30, 2011 10:07 pm
by asakpke
اسلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں لینکس انسٹال کرنا سیکھیں کے ساتھ حاضر ہوں۔

لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ابھی آپ کو نیچے ویڈیو میں لینکس کا ڈیسکٹاپ نظر آ رہا ہے۔ مائی کمپیوٹر، مائی ڈاکومنٹس اور ریسائیکل بن کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر، یوزرز ہوم اور ٹریش کے آئیکونز پر کلک کریں۔ سٹارٹ مینیو کو دیکھنے کے لیے نیچے زیڈ بٹن پر کلک کریں۔

کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ یہاں پر لینکس کی ایک آسان قسم زورن او ایس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔

یہاں پر ونڈوز 7 کے ساتھ لینکس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، یعنی ونڈوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ونڈوز ایکس پی پر بھی تقریبا قابل عمل ہو گا۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ڈاؤنلوڈ ایکسلیریٹر کا استعمال کریں، کیونکہ لائیٹ جانے یا کسی اور خرابی کی صورت میں آپ کا ڈاؤنلوڈ ضایع نہیں ہو گا۔

ویڈیوز دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ بہتر ہے کہ فل سکرین موڈ میں دیکھیں۔

پہلا حصہ

دوسرا حصہ

تیسرا اور آخری حصہ

ماخذ: میری اردو بلاگ

Re: لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں

Posted: Fri Jul 01, 2011 10:53 am
by محمد شعیب
ماشاءاللہ
بہت خوب. میں نے پہلی ویڈیو دیکھی. میرے ذہن میں ایک رائے آ رہی ہے.
آپ لینکس کا ٹیوٹورل بنا رہے ہیں تو صرف اسی کے بارے میں بتلانا چاہئے. آپ نے پہلے ڈاؤن لوڈ ایکسی لریٹر کی ڈاؤن لوڈنگ اور انسٹالیشن بتلائی. پھر بوٹ ایبل یو ایس بنانا وغیرہ. اس کی بجائے یہ سب کچھ زبانی کہ دینا کافی تھا. اور ان کاموں کو سکھانے کے لئے الگ ٹیوٹوریل بنائے جا سکتے تھے.
خیر کام بہت عمدہ ہے. شئر کرنے کا شکریہ

Re: لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں

Posted: Fri Jul 01, 2011 11:36 am
by عتیق
;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں

Posted: Sat Jul 02, 2011 8:26 am
by بلال احمد
سب سے پہلے عامر بھائی آپکا بصد شکریہ.

بعد ازاں شعیب بھائی میرے خیال کے مطابق یہ بھی ٹھیک ہے کہ جس کو نہیں‌معلوم وہ یہ سب چیزیں‌بھی سیکھ جائے گا. ہاں یہ ہے کہ ہر چیز کو الگ الگ کردیا جائے تاکہ جس نے جو دیکھنا ہو وہ ادھر سے شروع کرے.

میں چونکہ آفس میں ہوں اس لیے ویڈیوز کو نہیں دیکھا انشاءاللہ گھر جاکر دیکھوں گا.

Re: لینکس کمپیوٹرآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرناسیکھیں(اردومیں مکمل

Posted: Sat Jul 02, 2011 10:26 am
by asakpke
میں اصل میں اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ بنانا چاہ رہا تھا. اس لیے ساری کام کر کے بتائے جو عام طور پر کرنے پڑتے ہیں. ورنہ تو لینکس انسٹالیشن کی بہت سی ویڈیوز بنی پڑی ہیں.

Re: لینکس کمپیوٹرآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرناسیکھیں(اردومیں مکمل

Posted: Tue Jul 05, 2011 11:48 am
by یاسر عمران مرزا
جزاک اللہ خیر بھائی، ایک بہترین ٹیوٹوریل شئر کرنے کا شکریہ

Re: لینکس کمپیوٹرآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرناسیکھیں(اردومیں مکمل

Posted: Fri Oct 28, 2011 3:47 am
by asakpke
اب اوبنٹو لینکس کو انسٹال کیے بغیر اسکا ٹور لیں، ربط یہ ہے۔

Re: لینکس کمپیوٹرآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرناسیکھیں(اردومیں مکمل

Posted: Fri Oct 28, 2011 8:27 am
by چاند بابو
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ محترم عامر شہزاد بھیا

Re: لینکس کمپیوٹرآپریٹنگ سسٹم انسٹال کرناسیکھیں(اردومیں مکمل

Posted: Fri Oct 28, 2011 10:49 am
by بلال احمد
اضافہ کیلئے شکریہ عامر بھائی