Page 1 of 1

ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Thu Jan 20, 2011 7:20 pm
by asakpke
سٹارٹ پر کلک کر کے یہ لکھیں
record

پھر یہ متنخب کریں
Record steps to reproduce a problem

Image

ریکارڈ کے بٹن پر کلک کر کے کام شروع کریں اور جب کام ختم ہو جائے تو سٹاپ کے بٹن پر کلک کریں۔

Image

اسکے بعد یہ آپ کو فائل محفوظ کرنے کا کہے گا۔ یہ اسکی زپ فائل بنائے گا۔ آپ اسے با آسانی کسی کو بھیج سکتے ہیں

تفصیل کے لیے یہ ویڈیو چیک کریں۔

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Thu Jan 20, 2011 11:32 pm
by یاسر عمران مرزا
واہ جناب عامر شہزاد صاحب ،کیا زبردست شئرنگ کی ہے... اور اردو نامہ پر خوش آمدید بھی.........

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Thu Jan 20, 2011 11:33 pm
by چاند بابو
ارے واہ بہت خوب۔
کیا یہ ریکارڈنگ ویڈیو کی صورت میں ہو گی اور اگر ویڈیو کی صورت میں ہو گی تو فارمیٹ کیا ہو گا ؟
دراصل آجکل میرے پاس ونڈوز سیون ہے نہیں ورنہ خود تجربہ کرتا۔

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Thu Jan 20, 2011 11:35 pm
by چاند بابو
یاسر عمران مرزا wrote:واہ جناب عامر شہزاد صاحب ،کیا زبردست شئرنگ کی ہے... اور اردو نامہ پر خوش آمدید بھی.........
ارے واہ یاسر بھیا ایویں ہی خوش آمدید، یہ نئے نہیں کافی پرانے یوزر ہیں اردونامہ کے بس آتے کبھی کبھار ہیں۔

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Fri Jan 21, 2011 1:22 am
by asakpke
چاند بابو wrote:ارے واہ بہت خوب۔
کیا یہ ریکارڈنگ ویڈیو کی صورت میں ہو گی اور اگر ویڈیو کی صورت میں ہو گی تو فارمیٹ کیا ہو گا ؟
دراصل آجکل میرے پاس ونڈوز سیون ہے نہیں ورنہ خود تجربہ کرتا۔
یہ ریکارڈنگ تصویری اور تحریری صورت میں ہوگئ، ویسے ویڈیو بھی بہت سی تصویروں‌ سے ہی مل کر بنتی ہے :)

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Fri Jan 21, 2011 7:33 pm
by چاند بابو
جی بہت بہت شکریہ معلومات میں اضافے کا۔

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sat Jan 22, 2011 7:52 am
by علی خان
سلام .
میں نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی. لیکن ویڈیو بنانے کے بعد تو ویڈیو کو محفوظ کرنے کا نہیں کہا گیا.
اسکی ویڈیو کہاں پر سٹور ہو جاتی ہے.

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sat Jan 22, 2011 8:49 pm
by asakpke
اشفاق علی wrote:سلام .
میں نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی. لیکن ویڈیو بنانے کے بعد تو ویڈیو کو محفوظ کرنے کا نہیں کہا گیا.
اسکی ویڈیو کہاں پر سٹور ہو جاتی ہے.
تفصیل کے لیے یہ ویڈیو چیک کریں۔

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sat Sep 08, 2012 9:54 am
by بلال احمد
شیئرنگ کیلئے شکریہ،

اشفاق بھائی مجھ سے تو اس نے سیو کرنے کا پوچھا جو میں‌ نے لوکیشن دے کر سیو کرالیا،
آپ کی طرف کیوں نہیں‌ہوا؟؟؟ n;a;n;a

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sat Sep 08, 2012 2:41 pm
by میاں محمد اشفاق
یہاں میں بھی کچھ عرض کر دوں کہ اس کے لئے آپ کے کمپیوٹر میںwinrar انسٹال ہونا لازمی ہے ورنہ تصاویر شو نہیں ہوں گی۔۔۔۔

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sat Sep 08, 2012 3:01 pm
by عتیق
zub;ar zub;ar

انشاء اللہ چیک کیا جا

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sat Sep 08, 2012 11:11 pm
by محمد شعیب
ارے دوستو !
یہ ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کرتا. اس آپشن سے اسکرین کیپچر ہوتا ہے. اور ایچ ٹی ایم ایل فائل بن جاتی ہے جس میں کیپچرڈ تصاویر ایمبڈ ہوتی ہیں.
گویا یہ آپ کے اسکرین پر ہونی والی ہر تبدیلی کو کیپچر کر کے امیج فارمیٹ میں سیو کرتا ہے. پھر ریکارڈنگ سٹاپ کرتے ہی ایک ایچ ٹی ایم ایل فائل میں ایمبڈ کر کے زپ کر دیتا ہے.
عمدہ ٹپ کے لئے شکریہ ....

Re: ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

Posted: Sun Sep 09, 2012 5:07 am
by اضواء
بہترین معلوات ہر آپ کا شکریہ ...