ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

ورڈپریس تھیم بہت سے چھوٹے سانچوں کو ملا کر مکمل صحفہ کا سانچہ مکمل کرتا ہے، یہ چھوٹے سانچے آپس میں پزل کے ٹکڑوں کی طرح ایک دوسرے سے جڑتے جاتے ہیں،ہم کو صرف بدلی گئی انڈیکس فائل میں یہ ٹکڑے تیار کرنا ہیں، اُن میں ورڈپریس ٹیگز کا اضافہ کرنا ہے اور پھر بعد میں اُن کو دوبارہ سے ورڈپریس کے طریقہ سے جوڑنا ہے ۔
ورڈپریس تھیم بنانے سے پہلے ہم ورڈپریس کے سانچہ کی فائلوں کو جانچتے ہیں، ورڈپریس سانچہ کی فائلوں کے کچھ نام ایسے ہیں،جن کو ورڈپریس بچپن سے جانتا ہے، اِن کو ہم ڈیفالٹ فائل کہتے ہیں ۔لیکن ضروری نہیں کہ آپ صرف انہی فائلوں کا استعمال کریں،آپ تمام سانچوں کی فائلوں کا اپنی پسند کا نام رکھ سکتے ہیں، لیکن ان کو بلانے کا طریقہ علیحدہ ہے ۔ ہم یہاں ورڈپریس کی جانی پہچانی فائلوں کے نام ہی استعمال کریں گے، اور ایک آدھ فائل ایسی رکھیں گے جس کو ورڈپریس نہ پہنچانتا ہو، تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ ایسی فائل کو ورڈپریس میں کس طرح بلایا جائے گا ۔
مندرجہ ذیل فائلیں ورڈپریس کی ڈیفالٹ فائل نام ہیں، اگر آپ چاہیں تو سانچہ کی ڈرائکٹری میں اس نام کی فائلیں بنا لیں ۔
style.css
index.php
header.php
sidebar.php
footer.php
single.php
page.php
comments.php
archive.php
search.php
اس کے علاوہ ہم مندرجہ ذیل نام کی فائلیں بھی بنا لیں گے، جن کو ورڈپریس نہیں پہنچانتا، لیکن ہم دیکھیں گے کہ ایسی فائلوں کو کس طرح استعمال کیا جائے گا ۔
404.php
searchform.php
سٹائل والی فائل ہمارے پاس پہلے سے ہی سانچہ میں موجود ہو گی، یہ صحفہ کے سٹائل ظاہر کرتی ہے ۔ اس فائل میں ہمیں ورڈپریس کے لئے تھوڑی سی تبدیلی کرنا ہو گی ۔
انڈیکس والی فائل مرکزی صحفہ کو دکھانے کے کام آتی ہے۔
ہیڈر والی فائل صحفہ کا اوپر والا حصہ دکھاتی ہے، یہ ضروری نہیں ہے،آپ صحفہ کے نچلے حصہ کو بھی ہیڈر کا نام دے سکتے ہیں ۔
سائیڈبار کی فائل میں صحفہ کا دایاں یا بایاں حصہ دکھایا جاتا ہے ۔
فُٹر والی فائل میں صحفہ کے نچلے حصہ کا سانچہ ہوتا ہے ۔
جب آپ صحفہ پر کوئی ایک تحریر پڑھتے ہیں تب سنگل والی فائل کا استعمال ہوتا ہے ۔
اگر آپ نے مختلف صحفہ جات ترتیب دیے ہیں تو پیج والی فائل ایسے صحفات جیسے تعارف اور رابطہ کا صحفہ دکھانے کے کام آتی ہے ۔
تبصرہ دکھانے کے لئے کمنٹس والی فائل کا استعمال کیا جاتا ہے،
پرانی تحریریں دیکھتے وقت آرکائیو فائل کا استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح جب کوئی لفظ تلاش کیا جائے تو سرچ والی فائل کا سانچہ استعمال ہو گا۔
اسی طرح جب کوئی ایسے صحفہ یا تحریر پر جانے کی کوشش کرے جو موجود نہیں ہو تب چارسوچار والی فائل کو ہم استعمال کریں گے، اور تلاش والے خانہ کا سانچہ سرچ فارم والی فائل میں مقید کر دیں گے ۔
اب ہم ایک ایک کر کے ایک سادہ ایچ ٹی ایم ایل سانچہ کو استعمال کرتے اوپر بیان کی گئی تمام فائلیں ترتیب دیں گے۔ مثال کے لئے میں ایک بالکل سادہ ایچ ٹی ایم ایل فائل کا استعمال کروں گا،لیکن یہی طریقہ ہر سانچہ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے ۔ آپ اپنے مطلوبہ سانچہ کی انڈیکس فائل کا بغور مطالعہ کریں، اور سمجھیں کہ ہیڈر کہاں سے شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے ،مرکزی متن اور سائیڈ بار یا فٹر کو اپنے سانچہ میں تلاش کریں اور ذہن میں اس کی تصویری خاکہ تیار کرلیں.

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

انڈیکس فائل نمونہ

اگر آپ کے پاس ایک عدد پسندیدہ سانچہ موجود ہے، تو اُس میں ایک انڈیکس نام کی فائل موجود ہو گی ۔ اب ہر ایک کی پسند علیحدہ ہوتی ہے تو مجھے اندازہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس کونسا سانچہ ہے ۔ سمجھانے کے مقصد کے لئے یہاں میں ایک بہت ہی سادہ سی قسم کی ایک انڈیکس فائل تیار کریں گے، اور اُس کے مطابق ورڈپریس تھیم تیار کریں گے ۔آپ کے پاس یہ فائل کچھ اور ترتیب میں ہو سکتی ہے لیکن تھیم بنانے کا طریقہ پھر بھی وہی ہے ۔صرف آپ کو سلیکٹرز کا دھیان رکھنا ہے کہ کونسا سلیکٹر صحفہ میں کس چیز کو ظاہر کر رہا ہے ۔ ذیل میں میری تیار کردہ انڈیکس فائل ہے جسے ہم تھیم میں بدلیں گے ۔

Code: Select all

<!DOCTYPE
html PUBLIC “-//W3C//DTD XHTML 1.0 Strict//EN”
“http://www.w3.org/TR/xhtml1/DTD/xhtml1-strict.dtd”>
<html>
<head>
<meta http-equiv=”content-type” content=”text/html; charset=UTF-8″ />
<title>creating wordpress theme</title>
<link rel=”stylesheet” href=”style.css” type=”text/css” />
</head>
<body>
<div id=”header”>
<div class=”logo”>This is logo of the site</div>
<div class=”navbar”>
<ul>
<li>First Page</li>
<li>2nd Page</li>
<li>3rd Page</li>
</ul>
<div class=”search”>
<form method=”get” action=”index.html”>
<input type=”text” class=”s” name=”s”/>
<input type=”submit” class=”button” value=”Go”/>
<form>
</div>
</div>
<div id=”page”>
<div id=”right”>
<h2 class=”post-title”>Title of the post</h2>
<p class=”entry”>Post Body</p>
<div class=”post-footer”><div class=”date”>Posted
on[date]</div><div class=”author”>Author</div><div
class=”comment-count”>Comments</div></div>
<div id=”sidebar”>
<h2>Latest posts</h2>
Post
1
Post
2
Post
3
<h2>Links</h2>
<ul>
<li><a href=#>A link</a></li>
<li><a href=#>2 link</a></li>
<li><a href=#>3 link</a></li>
<li><a href=#>4 link</a></li>
</ul>
</div>
<div id=”footer”>
This is footer of the page
</div>
</div>
</body>
</html>
یہ دنیا میں ایچ ٹی ایم ایل کی سب سے چھوٹی فائل ہے،لیکن ورڈ پریس کی انڈیکس فائل کا تو جواب ہی نہیں ۔ ایک دفعہ پھر یاد دہانی کے طور پر آپ اپنی انڈیکس فائل کا بغور جائزہ لیں کہ پوسٹ کا ٹائٹل کس کو بنانا ہے، وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب معلومات انڈیکس فائل کو براؤزر میں اور پھر اس کا کوڈ دیکھنے کے بعد با آسانی دیکھ سکتے ہیں ۔

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

ہیڈر فائل کی تیاری

یہاں سے ہم اپنا اصل کام یعنی سانچہ کو توڑنا اور ورڈپریس کے قابل بنانا شروع کریں گے ۔سانچہ کو تورٹے وقت سب سے اہم بات جس کا خیال آپ کو رکھنا ہو گا، وہ یہ ہے کہ جو سلیکٹر ٹیگ جیسے ڈِوو ٹیگ شروع ہوگا، اُس کو بند بھی لازمی کرنا ہے علاوہ ازیں کہیں کوئی ٹیگ دوبار نہیں آنا چاہیے۔ اس لئے انڈیکس سے کاپی کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ نے کہاں تک کا کوڈ کاپی کر کے نئی فائل میں پیسٹ کیا ہے ۔ایک چھوٹی سی غلطی پورا سانچہ تباہ کر کے رکھ سکتی ہے، اس لئے کوشش کریں کہ غلطی ہو ہی نہیں ۔
اب ہم اپنی انڈیکس فائل کو دیکھتے ہیں،صحفہ کے ہیڈ ٹیگ کے ختم ہونے تک سب کچھ ہم کاپی کریں گے، باڈی ٹیگ کے فوراً نیچے ہمیں ہیڈر نام کا سلیکٹر نظر آ رہا ہے جس کے اندر دو مختلف کلاسز ہیں ایک لوگو کی دوسری مینوبار نام کی اضافی طور پر سرچ نام کی ایک کلاس بھی موجود ہے، اس کے بعد یہ تمام سلیکٹرز ایک ایک کر کے بند ہو رہے ہیں ۔ فوراً بعد ہی پیج نام کا ایک سلیکٹر ہے،اس سلیکٹر کے درمیان میں پورا صحفہ یعنی پوسٹ اور سائیڈبار موجود ہیں ۔ ہم اس سلیکٹر تک سب کچھ کاپی کر کے اس ہیڈر فائل میں پیسٹ کر دیں گے ۔ ذیل میں دیکھیں.

Code: Select all

<!DOCTYPE html PUBLIC “-//W3C//DTD XHTML 1.0 Strict//EN” “http://www.w3.org/TR/xhtml1/DTD/xhtml1-strict.dtd”>
<html>
<head>
<meta http-equiv=”content-type” content=”text/html; charset=UTF-8″ />
<title>creating wordpress theme</title>
<link rel=”stylesheet” href=”style.css” type=”text/css” />
</head>
<body>
<div id=”header”>
<div class=”logo”>This is logo of the site</div>
<div class=”navbar”>
<ul>
<li>First Page</li>
<li>2nd Page</li>
<li>3rd Page</li>
</ul>
<div class=”search”>
<form method=”get” action=”index.html”>
<input type=”text” class=”s” name=”s”/>
<input type=”submit” class=”button” value=”Go”/>
<form>
</div>
</div>
<div id=”page”>
یہاں ایک بات آپ نے نوٹ کی ہو گی، میں نے اوپر کہا تھا کہ جو سلیکٹر شروع ہو گا اُسے لازمی بند کرنا ہے، لیکن اوپر پیسٹ کردہ مثال میں پیج نام کا سلیکٹر شروع تو ہوا ہے لیکن ہم نے اسے بند نہیں کیا ۔ اگر ایچ ٹی ایم ایل کی انڈیکس فائل کو دیکھیں تو یہ سلیکٹر سب سے آخر میں بند ہو رہا ہے ۔ ہم بھی اس سلیکٹر کو آخر میں ہی بند کریں گے ۔
اب اگر ہم اس ہیڈر فائل کو یوں ہی رہنے دیں، تب بھی یہ ایک مکمل فائل ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ ہم اس میں ورڈپریس ٹیگز کا استعمال کریں ۔ورڈپریس میں استعمال ہونے والے ٹیگز کا مکمل مطالعہ آپ یہاں کر سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے ہم مندرجہ ذیل سطر کو اس طرح ٹیگز سے بدل دیں گے.

Code: Select all

<meta http-equiv=”content-type” content=”text/html; charset=UTF-8″ />
<meta http-equiv=”Content-Type” content=”<?php bloginfo(‘html_type’); ?>; charset=<?php bloginfo(‘charset’);?>” />
اوپر کی دونوں سطروں میں کوئی فرق نہیں ہے، نیچے والی سطر میں ہمارے پاس یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ ورڈپریس کنٹرول پینل سے
ہم جو بھی اینکوڈنگ صحفہ میں شامل کریں گے وہ خود یہاں سیٹ ہو جائے گی ۔
اس سطر کے بعد ہمیں ٹائٹل نام کا سلیکٹر نظر آ رہا ہے ،ہم یا تو خود یہاں صحفہ کا عنوان لکھ سکتے ہیں، یا پھر یہاں بھی ورڈپریس ٹیگز کا اضافہ کر کے ورڈپریس سے یہ کام لیں گے ۔ تو آپ ٹائٹل کو مندرجہ ذیل طریقہ سے بدل دیں ۔

Code: Select all

<title>creating wordpress theme</title>
<title><?php bloginfo(‘name’); ?>|<?php wp_title(); ?></title>
ایسا کرنے کے بعد ہم بلاگ کے ڈیش بورڈ میں جو بھی نام رکھیں گے، وہ خود یہاں ظاہر ہو جائے گا ۔
اس سطر کے بعد ہمیں سٹائل شیٹ کی سطر نظر آ رہی ہے جسے ہم ذیل کی طرح بدل دیں گے ۔

Code: Select all

<link rel=”stylesheet” href=”style.css” type=”text/css” />
<link rel=”stylesheet” href=”<?php bloginfo(‘stylesheet_url’); ?>” type=”text/css” />
یہ اوپر والی سطر اسی صورت میں کام کرے گی جب آپ کی سٹائل شیٹ کا نام سٹائل ڈاٹ سی ایس ایس ہو گا، لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ جس سانچہ کو آپ ڈھال رہے ہیں اُس میں سٹائل شیٹ کا نام کچھ اور ہو، یا سانچہ میں ایک سے زیادہ سٹائل شیٹ کا استعمال ہو رہا ہو، ایسی صورت میں سٹائل شیٹ کو ورڈپریس میں بلانے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ استعمال کیا جائے گا ۔

Code: Select all

<link rel=”stylesheet” href=”<?php bloginfo(‘template_directory’); ?>/style_name.css” type=”text/css” />
اب ہم اس کے نیچے آتے ہیں تو باڈی سلیکٹر کے بعد ہیڈر سلیکٹر اور وہاں لوگو سلیکٹر کی کلاس ہے، اس ہم یوں بھی رہنے دیں تو مضائقہ نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ جب ہم ڈیش بورڈ میں بلاگ کا نام بدلیں تو یہاں بھی بدلا جائے، ایسا کرنے کے
لئے ہم یہاں بھی ورڈ پریس ٹیگز کا استعمال کریں گے ۔

Code: Select all

<div class=”logo”>This is logo of the site</div>
<div class=”logo”><a href=”<?php get_option(‘home’); ?>/”><?php bloginfo(‘name’); ?></a></div>
اس سلیکٹر کے نیچے منیوبار نام کا سلیکٹر ہے، یہاں آپ اپنے بلاگ کا مرکزی صحفہ سے دوسرے صحفات تک جانے کے روابط ڈال سکتے ہیں ۔اگر آپ منیو کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اسے مٹا سکتے ہیں ۔ یہاں کسی ٹیگ کے اضافہ کی ضرورت نہیں ہے ۔
اس کے نیچے ہمیں سرچ نام کا سلیکٹر نظر آ رہا ہے ہم یہاں ذیل کا پورا کوڈ کاپی کر کے سرچ فارم والی فائل میں کاپی کر یں گے.

Code: Select all

<div class=”search”>
<form method=”get” action=”index.html”>
<input type=”text” class=”s” name=”s”/>
<input type=”submit” class=”button” value=”Go”/>
<form>
</div>
اس فائل کو ہم بعد میں دیکھیں گے، اور جہاں یہ کوڈ موجود تھا وہاں ورڈپریس کے مندرجہ ذیل ٹیگ کا استعمال کریں گے ۔

Code: Select all

<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/searchform.php’); ?>
یہ ٹیگ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ یہاں پر سرچ فارم والا سانچہ آنا ہے، اور میں نے اوپر کہا تھا کہ جب کسی فائل کا نام ورڈپریس کے مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ ہو تو اسے بلانے کا طریقہ علیحدہ ہے ۔ اوپر والا ٹیگ ایسی تمام فائلوں کو بلانے کے کام آتا ہے ۔ جیسے آپ نے اگر ایک فائل لاہور نام کی بنائی ہو تو اُس کو یوں بلایا جائے گا ۔

Code: Select all

<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/lahore.php’); ?>
اس کے بعد ہم باڈی سلیکٹر سے اوپر جہاں ہیڈ سلیکٹر ختم ہو رہا ہے، اُس کے ختم ہونے سے پہلے مندرجہ ذیل ٹیگز کا اضافہ کرنا ہے ۔

Code: Select all

<link rel=”alternate” type=”application/rss+xml” title=”<?php bloginfo(‘name’); ?> RSS Feed” href=”<?php bloginfo(‘rss2_url’); ?>” />
<link rel=”pingback” href=”<?php bloginfo(‘pingback_url’); ?>” />
<?php wp_get_archives(‘type=monthly&format=link’); ?>
<?php wp_head(); ?>
<script language=”javascript” type=”text/javascript” src=”<?php bloginfo(‘template_directory’); ?>/js/UrduEditor.js”></script>
<script language=”JavaScript” type=”text/javascript”>
initUrduEditor();
</script>
پہلی سطر بتاتی ہے کہ بلاگ کا فیڈ کہاں ہے، دوسری سطر تحریروں کے مستقل روابط بتاتی ہے، تیسری سطر بلاگ کی مخفوظات کی تحریریں دکھاتی ہے، ان کو ہم نے ہیڈر میں اس لئے رکھا ہے کہ جب سرچ انجن کا کرالر آئے تو اسے پتہ ہو کہ کہاں کہاں منہ مارنا ہے، اور آپ کی تحریروں کو اپنے انڈیکس میں شامل کر لے ۔اُس کے بعد ہمارا اپنا اردو ایڈیٹر کا سکرپٹ ہے ۔ اس ہم بعد میں دیکھیں گے ۔ یہ لیجیے ہمارا ہیڈر مکمل ہے ۔
یہ سب تبدیلیوں کے بعد ہیڈر فائل کی مندرجہ ذیل شکل ہمارے پاس موجود ہونا چاہیے ۔

Code: Select all

<!DOCTYPE html PUBLIC “-//W3C//DTD XHTML 1.0 Strict//EN” “http://www.w3.org/TR/xhtml1/DTD/xhtml1-strict.dtd”>
<html>
<head>
<meta http-equiv=”Content-Type” content=”<?php bloginfo(‘html_type’); ?>; charset=<?php bloginfo(‘charset’); ?>” />
<title><?php bloginfo(‘name’); ?>|<?php wp_title(); ?></title>
<link rel=”stylesheet” href=”<?php bloginfo(‘stylesheet_url’); ?>” type=”text/css” />
<link rel=”alternate” type=”application/rss+xml” title=”<?php bloginfo(‘name’); ?> RSS Feed” href=”<?php bloginfo(‘rss2_url’); ?>” />
<link rel=”pingback” href=”<?php bloginfo(‘pingback_url’); ?>” />
<?php wp_get_archives(‘type=monthly&format=link’); ?>
<?php wp_head(); ?>
<script language=”javascript” type=”text/javascript”
src=”<?php bloginfo(‘template_directory’); ?>/js/UrduEditor.js”></script>
<script language=”JavaScript” type=”text/javascript”>
initUrduEditor();
</script>
</head>
<body>
<div id=”header”>
<div class=”logo”><a href=”<?php get_option(‘home’); ?>/”><?php bloginfo(‘name’); ?></a></div>
<div class=”navbar”>
<ul>
<li>FirstPage</li>
<li>2nd Page</li>
<li>3rd Page</li>
</ul>
<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/searchform.php’); ?>
</div>
<div id=”page”>
بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

سائیڈ بار سانچہ ۔

اب ہم دوبارہ سے ایچ ٹی ایم ایل کی انڈیکس فائل کا جائزہ لیتے ہیں،انڈیکس فائل میں سب سے پہلے ہیڈر ہے، جہاں ہیڈر ختم ہوتا ہے وہاں فوراً نیچے پوسٹ شروع ہو جاتی ہے، جہاں پوسٹ ختم ہوتی ہے اُس کے نیچے سائیڈبار شروع ہو جاتی ہے اور سب سے نیچے ہیڈر ۔یعنی ہیڈر، پوسٹ،سائیڈبار، فُٹر ۔ مگر ضروری نہیں کہ ہر سانچہ میں یہ ترتیب ایسے ہی ہو، کچھ سانچوں میں ہیڈر کے فورا بعد سائیڈبار پہلے آتی ہے اور پوسٹ اُس کے بعد ہوتی ہے ۔ لیکن جو بھی ترتیب سانچہ میں ہے اُس کو یاد رکھنا بہت اہم ہے ۔
ترتیب کے حساب سے ہم پہلے پوسٹ والے سانچہ کو بنانا چاہیے تھا، لیکن اُس کو ہم آخر کے لئے رہنے دیتے ہیں اور کیوں؟ یہ آپ کو بعد میں پتہ چلے گا۔ اب ہم انڈیکس فائل سے سائیڈ بار کا کوڈ کاپی کر کے سائیڈ بار والی فائل میں چسپاں کریں گے ۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہے ۔

Code: Select all

<div id=”sidebar”>
<h2>Latest posts</h2>
Post 1
Post 2
Post 3
<h2>Links</h2>
<ul>
<li><a href=#>A link</a></li>
<li><a href=#>2 link</a></li>
<li><a href=#>3 link</a></li>
<li><a href=#>4 link</a></li>
</ul>
</div>
زیادہ تر بلاگ میں سائیڈ بار میں تیزرفتار قسم کے روابط ہوتے ہیں، جیسے آپکی تازہ تحریریں،دوسری سائٹ کے یا بلاگ کے روابط، تبصرہ جات ۔مطلب کہنے کا یہ کہ ایسا جو کچھ بھی آپ دِکھانا چاہتے ہیں،سب یہاں گھسیڑ سکتے ہیں ۔لیکن ہم ورڈپریس کی ڈیفالٹ طریفہ کو ۔استعمال کرتے ہوئے تازہ تحریریں، آپ کی کیٹگری ، بلاگ کے روابط ہی یہاں رکھیں گےعلاوہ ازیں کئی سانچوں میں تلاش کا خانہ یہاں ہوتا ہے، اگر آپ کے سانچہ میں تلاش کا خانہ یہاں ہے تو ہیڈر میں ہم نے جو کوڈ سرچ فارم کا
چسپاں کیا تھا اُسے یہاں منتقل کر دیں ۔

Code: Select all

<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/searchform.php’); ?>
ہماری سائیڈ بار میں ایچ ۲ سائیڈ بار کا عنوان دکھا رہا ہے، تمام عنوان اس سلیکٹر کے بیچ میں آئیں گے ۔
چلیں ہم تعارف سے شروع کرتے ہیں ۔

Code: Select all

<h2>بارے من</h2>
<p><?php the_author_description(); ?></p>
یہ ٹیگ بلاگ کے مصنف کی معلومات دکھاتا ہے، مطلب آپ کی معلومات ۔ اس کے نیچے ہم تازہ تحریریں کے عنوان سے ٹیگ کا اضافہ کریں گے ۔ ہم آپ کی تازہ دس تحریریں دکھائیں گے،

Code: Select all

<h2>تازہ تحریریں</h2>
<ul>
<li><?php get_archives(‘postbypost’, ’10′); ?></li>
</ul>
اب ہم کیٹگری اور دوسرے بلاگ کے روابط ڈالیں گے ۔ تو سب سے اوپر ہم کٹگری رکھتے ہیں اور ذیل کا ٹیگ کیٹگری دکھانے کے کام آتا ہے، آپ اس طرح اسے بدل دیں گے ۔

Code: Select all

<h2>موضوعات</h2>
<ul>
<li><?php wp_list_cats(); ?></li>
</ul>
اور سب سے آخر میں ہم دوسرے بلاگ کے روابط ڈالیں گے، اس کے لئے مندرجہ ذیل تبدیلیاں کرنا ہوں گی ۔

Code: Select all

<h2>ساتھی بلاگر</h2>
<?php wp_list_bookmarks(); ?>
سب سے نیچے آپ اس ٹیگ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں،

Code: Select all

<?php wp_loginout(); ?>
یہ سب کرنے کے بعد ہماری سائیڈ بار مکمل ہو چکی ہے، لیکن ہم اس کے ساتھ بنے بنائے ویجیٹ استعمال نہیں کر سکتے ہیں،میں یہاں اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا کہ تھیم کو ویجیٹ ریڈی کس طرح بنایا جاتا ہے، تفصیلات کے لئے آپ یہاں سے مدد حاصل کر سکتے ہیںکیونکہ ویجیٹ ریڈی تھیم تیار کرنے کے لئے سی ایس ایس کے حساب سے وہاں کوڈ میں تبدیلی کرنا ہو گی، جو کہ ہر تھیم کے لئے علیحدہ ہے ۔
یہ سب تبدیلیاں کرنے کے بعد ہماری سائیڈبار کچھ اس طرح نظر آنا چاہیے ہے ۔

Code: Select all

<div id=”sidebar”>
<h2>بارے من</h2>
<p><?php the_author_description(); ?></p>
<h2>تازہ تحریریں</h2>
<ul>
<li><?php get_archives(‘postbypost’, ’10′); ?></li>
</ul>
<h2>موضوعات</h2>
<ul>
<li><?php wp_list_cats(); ?></li>
</ul>
<h2>ساتھی بلاگر</h2>
<?php wp_list_bookmarks(); ?>
<?php wp_loginout(); ?>
</div>
اب ہم ساتھ ہی فٹر والی فائل دیکھ لیتے ہیں، کیونکہ فٹر میں یہاں ہمیں کچھ زیادہ نہیں کرنا بلکہ ایک ٹیگ کا اضافہ کرنا ہے، ہمارے پاس اس وقت جو فٹر موجود ہے وہ کچھ ایسا ہے ۔

Code: Select all

<div id=”footer”>
This is footer of the page
</div>
</div>
</body>
</html>
باڈی سلیکٹر جہاں بند ہو رہا ہے اُس سے پہلے ایک اضافی ڈِوو کا سلیکٹر بھی بند ہو رہا ہے یہ اصل میں سب سے اوپر ہیڈر فائل میں جو پیج نام کا سلیکٹر شروع ہوا تھا، یہاں بند ہو گیا ہے، مطلب یہ کوزہ ہے جس میں پورا دریا بند ہے ۔ اب بالا فٹر کو ذیل سے بدل کر مخفوظ کر لیں ۔

Code: Select all

<div id=”footer”>
<p>تمام جملہ حقوق بحق <strong><a href=”<?php echo get_option(‘home’); ?>/”><?php bloginfo(‘name’); ?></a></strong> محفوظ ہیں ۔ یہ سانچہ <a href=”http://www.urdujahan.com/blog/”>جہانزیب </a> نے ورڈپریس تھیم اور اردو میں ڈھالا ہے</p>
</div>
</div>
<?php wp_footer(); ?>
</body>
</html>
یہاں اصل اہمیت <?php wp_footer(); ?> کی ہے، باقی آپ جو مرضی لکھنا چاہیں لکھ سکتے ہیں ۔

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

ورڈپریس انڈیکس

انڈیکس فائل بلاگ کے مرکزی صحفہ کو دکھاتی ہے، جب بھی کوئی صارف آپ کے بلاگ کا پتہ لکھتا ہے تو جو صحفہ بنتا ہے وہ اسی فائل کی مدد سے ترتیب پاتا ہے ۔ ہمارے سانچہ میں سب سے اوپر ہیڈر پھر پوسٹ، اس کے بعد سائیڈبار اور سب سے آخر میں فٹر تھا۔ ہم اسی ترتیب سے انڈیکس فائل کو ترتیب دیں گے، لیکن یہاں بجائے ہم ٹیگز دوبارہ سے لکھیں، ورڈپریس تھیم کے ٹیگز کی مدد سے پہلے بنائی گئی فائلوں کو صرف ایک ٹیگ کی مدد سے یہاں ظاہر کر دیں گے ۔ سب سے پہلے ہیڈر کو
بلانے کے لئے ذیل کا ٹیگ استعمال ہوتا ہے ۔

Code: Select all

<?php get_header(); ?>
اوپر والا ٹیگ لکھنے سے ہمارا بنایا ہوا ہیڈر کا پورا سانچہ یہاں ظاہر ہو جائے گا۔ اس کے بعد پوسٹ والا حصہ آتا ہے جِسے ہم نے پہلے مکمل نہیں کیا تھا ۔ یہ کام اب ہم یہاں کریں گے ۔ ایچ ٹی ایم ایل کی انڈیکس فائل کھول کر اُس میں پوسٹ کو ظاہر کرنے والا حصہ ہم یہاں چسپاں کر لیتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہے ۔

Code: Select all

<div id=”right”>
<h2 class=”post-title”>Title of the post</h2>
<p class=”entry”>Post Body</p>
<div class=”post-footer”><div class=”date”>Posted on[date]</div><div class=”author”>Author</div><div class=”comment-count”>Comments</div></div>
</div>
یہاں ہم کو ورڈپریس کے پوسٹ کے لئے مخصوص ٹیگز کا استعمال کرنا ہو گا ۔پوسٹ اور کمنٹس چونکہ بڑھتے رہتے ہیں، اس لئے ورڈپریس نے ایک خاص کوڈ بنایا ہے جِسے لُووپ کا نام دیا گیا ہے، پوسٹ اور کمنٹس کے ٹیگز ہمیشہ لُووب کے اندر موجود ہونا چاہیے، نہیں تو ورڈپریس صرف نئی تحریر کے علاوہ کچھ نہیں دکھائے گا۔ ورڈپریس لُووپ مندرجہ ذیل ہے ۔

Code: Select all

<?php if ( have_posts() ) : while ( have_posts() ) : the_post(); ?>
some text
<?php endwhile; else: ?>
more text
<?php endif; ?>
پہلی دو سطروں کے درمیان ہماری پوسٹ آئے گی، اور آخری دو کے درمیان جب کوئی پوسٹ موجود نہیں ہو تو پھر کیا دکھایا جائے،کوئی فلم ڈال سکتے ہیں یہاں تاکہ لوگوں کو غصہ نہیں آئے ۔ یہ یاد رہے کہ پوسٹ کے مخصوص تمام ٹیگز اس لووپ کے اندر ہونا ضروری ہے، نہیں تو پوسٹ ٹیگز صحیح طریقہ سے کام نہیں کریں گے ۔ ہم اپنے اوپر والے کوڈ میں سلیکٹر رائٹ کے فورا بعد ہی لووپ کی پہلی سطر لکھ لیتے ہیں ۔

Code: Select all

<div id=”right”>
<?php if ( have_posts() ) : while ( have_posts() ) : the_post(); ?>
اس کے بعد ہمارے پاس پوسٹ کے عنوان والا حصہ ہے ۔
اس حصہ میں ٹیگز استعمال کر کے ہم اسے کچھ اس طرح بنا لیں گے ۔

Code: Select all

<h2 id=”post-<?php the_ID(); ?>” class=”post-title”><a href=”<?php the_permalink(); ?>” rel=”bookmark” title=”<?php the_title(); ?>”><?php the_title(); ?></a></h2>
اوپر والی سطر میں آئی ڈی سے ہم پوسٹ کی شناخت دکھاتے ہیں، اس کے بعد پوسٹ کا مستقل پتہ کو ایک ربط کی صورت میں ظاہر کر رہے ہیں، کہ جب کوئی عنوان پر کلک کرے تب براؤزر اُسے اکیلی اُسی تحریر پر لے جائے ۔
عنوان کے بعد ہمارے پاس تحریر کا متن والا حصہ ہے، اسے ہم مندرجہ ذیل طریقے سے دکھاتے ہیں ۔

Code: Select all

<p class=”entry”><?php the_content(”); ?></p>
متن کے بعد ہمارے پاس تحریر کا فٹر ہے، جہاں ہم دکھا سکتے ہیں کہ مصنف کون ہے،تحریر کب لکھی گئی اور اس پر تبصرے وغیرہ کا ربط ۔ ہم اپنی انڈیکس فائل میں ان سب ٹیگز کا اضافہ کر لیں گے ۔

Code: Select all

<div class=”post-footer”><div class=”date”><?php the_time(‘l,j F Y’) ?></div><div class=”author”><?php the_author_link(); ?></div><div class=”comment-count”><?php comments_popup_link(‘پہلا تبصرہ کریں’, ‘ایک تبصرہ’, ‘% تبصرے’); ?><?php edit_post_link(‘| ترمیم’, ”, ‘ | ‘); ?></div></div>
اس کے بعد ہماری پوسٹ والا حصہ ختم ہو گیا ہے اور یہاں ہم لووپ کو بند کرنا شروع کریں گے ۔

Code: Select all

<?php endwhile; ?>
ساتھ ہی ہم اس ٹیگ کے بعد پچھلی تحریروں کا ربط بھی دیں گے تا کہ اگر کوئی پہلے صحفہ پر موجود تحریروں سے پچھلی تحریریں پڑھنا چاہے تو وہاں تک جانے میں اُسے آسانی ہو ۔ ایسا کرنے کے لئے ہم مندرجہ ذیل سطروں کا اضافہ کریں گے ۔

Code: Select all

<div style=”float: right;”><?php previous_posts_link(‘پچھلا صحفہ’) ?></div>
<div style=”float: left;”><?php next_posts_link(‘اگلا صحفہ’) ?></div>
ان سطور کے بعد ہم مندرجہ ذیل ٹیگز کا استعمال کریں گے ۔

Code: Select all

<?php else : ?>
<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/404.php’); ?>
<?php endif; ?>
یہاں پر ہماری تحریر ختم ہو گئی ہے، اور لووپ بھی ختم ہو گیا ہے ۔ اس کے بعد ہم سلیکٹر رائٹ کو بند کر دیں گے ۔

Code: Select all

</div>
تحریر کے بعد ترتیب میں سائیڈ بار اور پھر فٹر آتا ہے، اِن کو ہم مندرجہ ذیل طریقہ سے بلاتے ہیں ۔

Code: Select all

<?php get_sidebar(); ?>
<?php get_footer(); ?>
مکمل ہونے کے بعد ہماری انڈیکس فائل کی شکل کچھ یوں نظر آئے گی ۔

Code: Select all

<?php get_header(); ?>
<div id=”right”>
<?php if ( have_posts() ) : while ( have_posts() ) : the_post(); ?>
<h2 id=”post-<?php the_ID(); ?>” class=”post-title”><a href=”<?php the_permalink(); ?>” rel=”bookmark” title=”<?php the_title(); ?>”><?php the_title(); ?></a></h2>
<p class=”entry”><?php the_content(”); ?></p>
<div class=”post-footer”><div class=”date”><?php the_time(‘l,j F Y’) ?></div><div class=”author”><?php the_author_link(); ?></div><div class=”comment-count”><?php comments_popup_link(‘پہلا تبصرہ کریں’, ‘ایک تبصرہ’, ‘% تبصرے’); ?><?php edit_post_link(‘| ترمیم’, ”, ‘ | ‘); ?></div></div>
<div style=”float: right;”><?php previous_posts_link(‘پچھلا صحفہ’) ?></div>
<div style=”float: left;”><?php next_posts_link(‘اگلا صحفہ’) ?></div>
<?php endwhile; ?>
<!–
<?php trackback_rdf(); ?>
–>
<?php else : ?>
<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/404.php’); ?>
<?php endif; ?>
</div>
<?php get_sidebar(); ?>
<?php get_footer(); ?>
آپ کو جو مکمل سانچہ ایچ ٹی ایم ایل میں تھا، مکمل بور پر ورڈپریس کے مطابق ڈھل چکا ہے ۔ اوپر والے کوڈ کو آسان اردو میں ہم یوں بیان کر سکتے ہیں، کہ ہیڈر کا سانچہ دکھاؤ اس کے بعد اگر پوسٹ موجود ہیں تو سب سے پہلے پوسٹ کا عنوان دکھاؤ پھر پوسٹ کا متن پھر مصنف کا نام اور تاریخ اور تبصرے ۔ اس کے بعد پچھلے صحفہ کا ربط دکھایا جائے، لیکن اگر پوسٹ موجود نہیں ہے تو تب چارسوچار والی فائل دکھاؤ
اب اس انڈیکس فائل کو کاپی کر کے آپ سرچ، آرکائیو،سنگل اور پیج کے نام سے بنی فائلوں میں پیسٹ کر کے انہیں مخفوظ کر لیں ۔
ہمارا تھیم اٹھانویں فی صد تیار ہے، اس میں ایک تبصرے شامل کرنے ہیں، دوسرا چھوٹی چھوٹی کچھ اور تبدیلیاں کرنا ہیں ۔لیکن اب اصل کام صرف تبصروں کا ہی رہ گیا ہے ۔

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

سرچ/آرکائیو

جب کوئی صارف آپ کے بلاگ پر کچھ تلاش کرتا ہے تو تلاش کے نتائج دکھانے کے لئے سرچ والا سانچہ استعمال ہوتا ہے ۔ اسی طرح جب کوئی مخفوظات دیکھنا چاہے یا کسی زمرہ میں تحریریں دیکھنا چاہے تو اس مقصد کے لئے آرکائیو والا سانچہ استعمال ہو گا ۔ ہم نے ابھی انڈیکس فائل کو سرچ اور آرکائیو کی فائل میں کاپی پیسٹ کیا تھا، ہمیں اُس میں صرف ایک تبدیلی کرنا ہے ، جو مندرجہ ذیل ہے ۔

Code: Select all

<p class=”entry”><?php the_content(”); ?></p>
کی بجائے ہم ذیل کا استعمال کریں گے ۔

Code: Select all

<p class=”entry”><?php the_excerpt(”); ?></p>
انڈیکس والے صحفہ میں مکمل تحریر نظر آ رہی تھی، لیکن ٹیگز کو بالا طریقہ سے بدلنے کے بعد سرچ اور آرکائیو میں تحریر اختصار کے ساتھ نظر آئے گی ۔

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

سنگل / پیج

جب آپ کسی بلاگ پر کسی تحریر کے عنوان پر کلک کرتے ہیں، تو سب سے اہم تبدیلی جو نظر آتی ہے کہ صرف ایک وہی تحریر اور اس پر ہونے والے تبصرہ جات نظر آنے لگتے ہیں، یہی کچھ حال پیج والے سانچہ کا ہے ۔ ہم انڈیکس فائل میں تبصرہ جات دکھانے والے ٹیگ کا استعمال کر کے تبصرہ دکھانے کا انتظام کریں گے، اور فائل کو ذیل کی طرح بنا لیں گے ۔

Code: Select all

<?php get_header(); ?>
<div id=”right”>
<?php if ( have_posts() ) : while ( have_posts() ) : the_post(); ?>
<h2 id=”post-<?php the_ID(); ?>” class=”post-title”><a href=”<?php the_permalink(); ?>” rel=”bookmark” title=”<?php the_title(); ?>”><?php the_title(); ?></a></h2>
<p class=”entry”><?php the_content(”); ?></p>
<div class=”post-footer”><div class=”date”><?php the_time(‘l,j F Y’) ?></div><div class=”author”><?php the_author_link(); ?></div><div class=”comment-count”><?php comments_popup_link(‘پہلا تبصرہ کریں’, ‘ایک تبصرہ’, ‘% تبصرے’); ?><?php edit_post_link(‘| ترمیم’, ”, ‘ | ‘); ?></div></div>
<div style=”float: right;”><?php next_post_link(); ?></div>
<div style=”float: left;”><?php previous_post_link(); ?></div>
<?php endwhile; ?>
<!–
<?php trackback_rdf(); ?>
–>
<?php else : ?>
<?php include (TEMPLATEPATH . ‘/404.php’); ?>
<?php endif; ?>
<!– comments start here –>
<div id=’comment-box’>
<?php comments_template(); ?>
</div>
404.php
اس سانچہ کا استعمال تب کیا جاتا ہے، جب صارف کسی ایسے صحفہ یا تحریر پر جانے کی کوشش کرے جو موجود نہیں ہو ۔ اسکو ذیل کی طرح لکھا جا سکتا ہے ۔

Code: Select all

<?php get_header(); ?>
<div id=”right”>
<h2 class=”post-title”>صحفہ نا موجود</h2>
<p class=”entry”>آپ کا تلاش کردہ مضمون یا صحفہ موجود نہیں ہے </p>
</div>
<?php get_sidebar(); ?>
<?php get_footer(); ?>

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

تبصرے

اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ ورڈپریس تھیم ٹمپلیٹ میں کونسا ٹمپلیٹ سب سے مشکل ہے، تو میرا جواب ہو گا تبصروں کا سانچہ ۔ اسی لئے میں نے اس سانچہ کو سب سے آخر میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تبصروں کے سانچہ کے لئے ہم ورڈپریس کے ڈیفالٹ تھیم کا سانچہ استعمال کریں گے ۔یہاں دو باتیں کہنا چاہوں گا، جب آپ کسی بنے بنائے سانچہ کو ورڈپریس تھیم میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے تو زیادہ تر سانچوں میں تبصروں کا سٹائل نہیں بنایا گیا ہو گا، لیکن پھر بھی بہت سے تھیم ایسے ہوتے ہیں جن میں پہلے پیراگراف کا سٹائل دوسرے پیراگراف سے مختلف ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ پہلے سٹائل کو پوسٹ کا سٹائل اور دوسرے کو تبصروں کا سٹائل بنا سکتے ہیں ۔
ایک اور صورت یہ بھی ہے کہ پوسٹ اور تبصروں کا سٹائل ایک ہی رکھا جائے، لیکن سب سے بہتر یہی ہے کہ نئے سرے سے تبصروں کا سٹائل بنا لیا جائے ۔ ورڈ پریس کے ڈیفالٹ تھیم میں تبصروں کا سانچہ مندرجہ ذیل ہے ۔

Code: Select all

<?php if ( !empty($post->post_password) && $_COOKIE['wp-postpass_' . COOKIEHASH] != $post->post_password) : ?>
<p><?php _e(‘Enter your password to view comments.’); ?></p>
<?php return; endif; ?>
<h2 id=”comments”><?php comments_number(__(‘No Comments’), __(’1 Comment’), __(‘% Comments’)); ?>
<?php if ( comments_open() ) : ?>
<a href=”#postcomment” title=”<?php _e(“Leave a comment”); ?>”>&raquo;</a>
<?php endif; ?>
</h2>
<?php if ( $comments ) : ?>
<ol id=”commentlist”>
<?php foreach ($comments as $comment) : ?>
<li id=”comment-<?php comment_ID() ?>”>
<?php comment_text() ?>
<p><cite><?php comment_type(__(‘Comment’), __(‘Trackback’), __(‘Pingback’)); ?> <?php _e(‘by’); ?> <?php comment_author_link() ?> &#8212; <?php comment_date() ?> @ <a href=”#comment-<?php comment_ID() ?>”><?php comment_time() ?></a></cite> <?php edit_comment_link(__(“Edit This”), ‘ |’); ?></p>
</li>
<?php endforeach; ?>
</ol>
<?php else : // If there are no comments yet ?>
<p><?php _e(‘No comments yet.’); ?></p>
<?php endif; ?>
<p><?php comments_rss_link(__(‘<abbr title=”Really Simple Syndication”>RSS</abbr> feed for comments on this post.’)); ?>
<?php if ( pings_open() ) : ?>
<a href=”<?php trackback_url() ?>” rel=”trackback”><?php _e(‘TrackBack <abbr title=”Universal Resource Locator”>URL</abbr>’); ?></a>
<?php endif; ?>
</p>
<?php if ( comments_open() ) : ?>
<h2 id=”postcomment”><?php _e(‘Leave a comment’); ?></h2>
<?php if ( get_option(‘comment_registration’) && !$user_ID ) : ?>
<p><?php printf(__(‘You must be <a href=”%s”>logged in</a> to post a comment.’), get_option(‘siteurl’).”/wp-login.php?redirect_to=”.urlencode(get_permalink()));?></p>
<?php else : ?>
<form action=”<?php echo get_option(‘siteurl’); ?>/wp-comments-post.php” method=”post” id=”commentform”>
<?php if ( $user_ID ) : ?>
<p><?php printf(__(‘Logged in as %s.’), ‘<a href=”‘.get_option(‘siteurl’).’/wp-admin/profile.php”>’.$user_identity.’</a>’); ?> <a href=”<?php echo get_option(‘siteurl’); ?>/wp-login.php?action=logout” title=”<?php _e(‘Log out of this account’) ?>”><?php _e(‘Logout &raquo;’); ?></a></p>
<?php else : ?>
<p><input type=”text” name=”author” id=”author” value=”<?php echo $comment_author; ?>” size=”22″ tabindex=”1″ />
<label for=”author”><small><?php _e(‘Name’); ?> <?php if ($req) _e(‘(required)’); ?></small></label></p>
<p><input type=”text” name=”email” id=”email” value=”<?php echo $comment_author_email; ?>” size=”22″ tabindex=”2″ />
<label for=”email”><small><?php _e(‘Mail (will not be published)’);?> <?php if ($req) _e(‘(required)’); ?></small></label></p>
<p><input type=”text” name=”url” id=”url” value=”<?php echo $comment_author_url; ?>” size=”22″ tabindex=”3″ />
<label for=”url”><small><?php _e(‘Website’); ?></small></label></p>
<?php endif; ?>
<!–<p><small><strong>XHTML:</strong> <?php printf(__(‘You can use these tags: %s’), allowed_tags()); ?></small></p>–>
<p><textarea name=”comment” id=”comment” cols=”100%” rows=”10″ tabindex=”4″></textarea></p>
<p><input name=”submit” type=”submit” id=”submit” tabindex=”5″ value=”<?php echo attribute_escape(__(‘Submit Comment’)); ?>” />
<input type=”hidden” name=”comment_post_ID” value=”<?php echo $id; ?>” />
</p>
<?php do_action(‘comment_form’, $post->ID); ?>
</form>
<?php endif; // If registration required and not logged in ?>
<?php else : // Comments are closed ?>
<p><?php _e(‘Sorry, the comment form is closed at this time.’); ?></p>
<?php endif; ?>
اس فائل کو آپ کمنٹس پی ایچ پی میں کاپی پیسٹ کر لیں، اگر آپ اردو کے لئے تھیم بنا رہے ہیں تو یہاں کچھ حصوں کو ہمیں اردو میں ڈھالنا ہوگا ۔ مثلاً ذیل کی سطر

Code: Select all

<h2 id=”comments”><?php comments_number(__(‘No Comments’), __(’1 Comment’), __(‘% Comments’)); ?>
کو بدل کر

Code: Select all

<h2 id=”comments”><?php comments_number(__(‘پہلا تبصرہ کریں’), __(‘ایک تبصرہ’), __(‘% تبصرے’)); ?>
اسی طرح جہاں جہاں ٹیگز کے علاوہ انگریزی کا استعمال ہوا اُن سب کو اردو سے بدل دیں ۔

Code: Select all

<a href=”#postcomment” title=”<?php _e(“Leave a comment”); ?>”>&raquo;</a>
کو بدل کر

Code: Select all

<a href=”#postcomment” title=”<?php _e(“تبصرہ کریں”); ?>”>&raquo;</a>
اسی طرح

Code: Select all

<p><cite><?php comment_type(__(‘Comment’), __(‘Trackback’), __(‘Pingback’)); ?> <?php _e(‘by’); ?> <?php comment_author_link() ?> &#8212; <?php comment_date() ?> @ <a href=”#comment-<?php comment_ID() ?>”><?php comment_time() ?></a></cite> <?php edit_comment_link(__(“Edit This”), ‘ |’); ?></p>
کو بدل کر

Code: Select all

<p><cite><?php comment_type(__(‘Comment’), __(‘Trackback’), __(‘Pingback’)); ?> <?php _e(‘از’); ?> <?php comment_author_link() ?> &#8212; <?php comment_date() ?> مؤرخہ <a href=”#comment-<?php comment_ID() ?>”><?php comment_time() ?></a></cite> <?php edit_comment_link(__(“ترمیم کریں”), ‘ |’); ?></p>
ایسے ہی فارم میں جہاں جہاں انگریزی کا استعمال ہوا ہے اُسے اردو سے بدل سکتے ہیں، لیکن یہاں ہمارا مقصد یہ نہیں ہے بلکہ تبصروں کو سٹائل کرنا اصل مقصد ہے ۔ اوپر والے کوڈ میں مندرجہ ذیل حصہ تبصرہ دکھاتا ہے ۔

Code: Select all

<?php if ( $comments ) : ?>
<ol id=”commentlist”>
<?php foreach ($comments as $comment) : ?>
<li id=”comment-<?php comment_ID() ?>”>
<?php comment_text() ?>
<p><cite><?php comment_type(__(‘Comment’), __(‘Trackback’), __(‘Pingback’)); ?> <?php _e(‘by’); ?> <?php comment_author_link() ?> &#8212; <?php comment_date() ?> @ <a href=”#comment-<?php comment_ID() ?>”><?php comment_time() ?></a></cite> <?php edit_comment_link(__(“Edit This”), ‘ |’); ?></p>
</li>
<?php endforeach; ?>
</ol>
ورڈ پریس کے تھیم کو اگر آپ اردوا رہے ہیں تب بھی

Code: Select all

<?php if ( $comments ) : ?>
سے شروع کر کے

Code: Select all

<?php endforeach; ?>
کے درمیان تبصرہ ہوتا ہے ۔ اب ہم کمنٹس کے تمام سلیکٹرز کو دیکھیں گے جو مندرجہ ذیل ہیں ۔

Code: Select all

commentlist
<ol>
<p>
<li>
<cite>
ان تمام سلیکٹرز کے بیچ میں تبصروں سے متعلق سارا متن موجود ہے، پورا کمنٹ کمنٹ لسٹ کے اندر سمایا ہے جو کہ ایک آرڈرڈ لسٹ ہے، اور تبصرہ کا متن لسٹ آئٹم کی صورت میں ہے ۔ اب آپ اپنے سانچہ کی سی ایس ایس فائل میں پوسٹ کا سٹائل دیکھ کر اس کے مطابق اوپر والے چاروں سلیکٹرز کا سٹائل بنا لیں، مثلاً

Code: Select all

#commentlist{ width: 100%;}
#commentlist ol{ list-style-type: none; margin: 0; padding: 0;}
#commentlist ol li{margin: 10px; text-align: right;}
#commentlist ol li p{font-size: 0.75em;}
#commentlist ol li cite{font-weight: bold;}
اس طرح سٹائل ترتیب دینے کے بعد اُسے آپ سٹائل سی ایس ایس والی فائل میں مخفوظ کر لیں ۔
ایسا کرنے کے بعد ہمارا سانچہ مکمل ہے ۔ اگر آپ اردو کے لئے سانچہ بنا رہے ہیں تو آپ کو اس میں اردو پیڈ نصب کرنا ہوگا، جو کہ اتنا مشکل کام نہیں ہے ۔
ایسا کرنے کے لئے آپ jsنام کا ایک فولڈر سانچہ کے فولڈر کے اندر بنائیں اور اردو محفل سے اردو پیڈ کو ا س کے اندر ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔ پھر جہاں جہاں آپ کو اردو پیڈ کا استعمال کرنا ہو، اُس ایریا کے نیچے ذیل والی سطر کا اضافہ کر لیں ۔

Code: Select all

<script language=”JavaScript” type=”text/javascript”>
makeUrduEditor(“s”, 12);
</script>
اس کے علاوہ جس ایریا میں آپ اردو ایدیٹر کا استعمال چاہتے ہیں وہاں ایک لائن کا اضافہ کرلیں

Code: Select all

onfocus=”setEditor(this)”
پورا سمجھنے کے لئے ہم اپنے سرچ پی ایچ پی فائل میں ایڈیٹر کا اضافہ کرتے ہیں ۔
ہماری فائل فی الحال کچھ یوں ہے ۔

Code: Select all

<div class=”search”>
<form method=”get” action=”">
<input type=”text” name=”s” id=”s” value=”search”/>
<input type=”submit” class=”button” value=”Go” />
<form>
</div>
اردو ایڈیٹر کے بعد اس کی شکل ایسی بن جائے گی ۔

Code: Select all

<div class=”search”>
<form method=”get” action=”<?php bloginfo(‘home’); ?>/”>
<input type=”text” name=”s” id=”s” value=”search” onfocus=”setEditor(this)” />
<script language=”JavaScript” type=”text/javascript”>
makeUrduEditor(“s”, 12);
</script>
<input type=”submit” class=”button” value=”Go” />
<form>
</div>
مبارک ہو ہمارے پاس ایک مکمل ورڈپریس تھیم اب موجود ہے ۔

بشکریہ: جہاں زیب اشرف
ماخذ: اردو جہاں بلاگ
Last edited by علی عامر on Mon Nov 29, 2010 10:55 pm, edited 1 time in total.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by افتخار »

پیارے میرے تو اوپر سےگزر گیا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by چاند بابو »

جی ہاں ایسا ہونا ہی تھا،
باقی لوگوں کے تو بالوں میں کچھ نا کچھ اٹک گیا ہو گا۔
لیکن آپ کے تو بال ہی اوپر سے کچھ بعد شروع ہوتے ہیں۔
تو اوپر سے ہی گزرنا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by شازل »

کیا بات ہے
بہت محنت سے تیار کیا گیا ٹیوٹوریل ہے اور میرے خیال میں واحد ٹیوٹوریل ہے جس میں اتنی باریکی سے جائزہ لیا گیا ہے. ایک بات نوٹ کی ہوگی سب نے کہ سی ایس ایس کا استعمال . سی ایس ایس بہت دلچسپ چیز ہے جو کہ ایچ ٹی ایم ایل کے ساتھ کام کرتی ہے. میں اگرچہ اس کا ماہر تو نہیں لیکن کسی نہ کسی حد تک اسے جانتا ہوں اور مزے کی بات یہ کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے اس کی پریکٹس بھی کررہا تھا.
علی عامر بھائی آپ کا بہت شکریہ
اور سب سے زیادہ ہم جہاں زیب اشرف صاحب کے شکر گزار ہیں. :*
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

پسندیدگی کا شکریہ .. r:o:s:e

اردو ورڈ پریس کے طلباء کے لئے یہ ٹیوٹوریل بہت کارآمد ثابت ہو گا.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

شازل بھائی اور چاند بابو ....

اپنے تجربات سے آگاہی فرمایئے. تا کہ ہمیں‌استفادہ حاصل ہو ... r:o:s:e
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by چاند بابو »

میں نے تو ابھی اس پر کوئی تجربہ نہیں کیا ہے۔
ہاں اگر کیا تو اس کا حل ضرور لکھوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
جزاک اللہ
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by نورمحمد »

v;g zub;ar v;g
جزاک اللہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by علی عامر »

شکریہ بھائی
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: ورڈ پریس کو اردو سانچے میں ڈھالنا

Post by بوبی »

شکریہ بھائی اچھی انفارمیشن ہے
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”