Page 1 of 1

جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Sun Oct 11, 2009 11:17 pm
by چاند بابو
جملہ! joomla.org ایک مفت سی ایم ایس (ویب اجزا سنبھالنے کا نظام) ہے جس کی مدد سے کسی ویب سائٹ کو منظم رکھنا آسان رہتا ہے، یہ سائٹ میں موجود مواد کو ترتیب دینے کیلیے ڈیٹابیس کا استعمال کرتا ہے، دوسرے سی ایم ایس پر جملہ! کی فوقیت اس کے استعمال میں وسعت، محفوظ ہونے اور extensions.joomla.org ہزاروں ایکسٹنشنزکی دستیابی کی وجہ سے ہے۔

اردو جملہ!
جملہ! کی ریلیز 1.5.10 joomla.org/announcements/release-news/5231-joomla-1510-security-release-now-available.html میں اردو زبان کو بھی انسٹالیشن میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ سائٹ اور منتظم حصوں کیلیے اردو joomlacode.org/gf/project/urdu_pakistan/frs پیک الگ سے فراہم کیا گیا ہے جسے نصب کرکے جملہ! کو مکمل طور پر اردو زبان میں ڈھالا جاسکتا ہے۔

اردو پیک نصب کرنے کا طریقہ

جملہ! حاصل کرنا

Image

1. جملہ! سائٹ پر جاکر ڈاؤن لوڈ جملہ! کے ربط کو کلک کیجیے۔

Image

2. نیا صفحہ کھلنے پر جملہ! 1.5 کے تازہ ترین ورژن کا مکمل پیکج ڈاؤن لوڈ کجیے۔

اپ لوڈ کے قابل بنانا

Image

1. پیکج اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے کے بعد پیکج کو رائٹ کلک Extract All کرکے ان زپ کرلیجیے۔

اپ لوڈ کرنا
اس کیلیے کوئی ایف ٹی پی کلائنٹ مثلاً filezilla-project.org FileZilla اور درج ذیل معلومات ہونا ضروری ہیں:
ا۔ آپ کے ایف ٹی پی ہوسٹ کا پتہ جیسے : ftp://yourjoomlasite.com/
ب۔ آپ کا ایف ٹی پی یوزر نیم جیسے : joomlauser
ج۔ آپ کا ایف ٹی پی پاسورڈ جیسے : j1o2o3

Image

1. فائل زیلا کھولیے اور کنکٹ بار میں مانگی گئی معلومات لکھ کر سرور سے جُڑ جائیے۔
دائیں طرف آپ کو سرور اور بائیں طرف اپنے کمپیوٹر کے فولڈرز اور فائلیں نظر آرہی ہونگی
2. اپنے کمپیوٹر میں ان زپ کیا گیا جملہ! پیکج بائیں طرف کھولیے
3. اس میں موجود تمام فولڈر اور فائلیں منتخب کیجیے
4. رائٹ کلک کرکے اپ لوڈ کو دبادیجیے
پیکج اپ لوڈ ہونا شروع ہوجائے گا اور سب سے نیچے اپ لوڈ ہونے کی تفصیلات دی جارہی ہونگی اور کچھ دیر میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔
اگر آپ لوکل سرور مثلاً wamp پر جملہ! نصب کررہے ہیں تو پیکج کو C:\wamp\www میں پیسٹ کردیں۔

ڈیٹابیس بنانا

Image

جملہ! کیلیے ڈیٹابیس بنانا ضروری ہے اس کے بغیر یہ کام نہیں کرتا ڈیٹابیس بنانے کیلیے اپنے ویب کنٹرول پینل یا لوکل سرور سے phpMyAdmin میں جائیے۔
1. ڈیٹابیس کا نام مثلاً joomla لکھیے۔
2. ڈیٹابیس کی کولیشن utf8_unicode_ci منتخب کیجیے۔
3. Create بٹن دبائیے۔

Image

ڈیٹابیس بن جانے کا پیغام ظاہر ہوگا اور بائیں طرف ڈیٹابیس بنا نظر آئے گا۔

جملہ! نصب (انسٹال) کرنا
ویب براؤزر سے اپنی سائٹ میں جہاں آپ نے جملہ اپ لوڈ کیا ہے مثلاً : http://www.yourjoomlasite.com یا سب ڈومین مثلاً : http://www.joomla.yoursite.com یا سب ڈاریکٹری مثلاً http://www.yoursite.com/joomla: پر جائیے۔
لوکل سرور مثلاً wamp wampserver.com سرور میں http://localhost/ پر جاکر Your Projects کے تحت جملہ پیکج کے لنک کو کلک کیجیے۔
جملہ! تنصیب کا صفحہ کھل جائے گا جس میں دائیں طرف تنصیب کے سات مراحل نمبروار لکھے ہونگے اور بائیں طرف ہر مرحلے میں مانگی گئی تفصیلات اور ان کے متعلق معلومات لکھی ہونگی جبکہ بائیں طرف اوپر اگلے پچھلے مرحلے پر جانے یا معلومات کے جانچنے کے بٹن دیے ہونگے۔

1. زبان کا انتخاب

Image

پہلا مرحلہ زبان کے انتخاب کا ہے
1.1 یہاں سے اردو زبان کے انتخاب کجیے
1.2 اور "آگے" کو دباکر اگلے مرحلے پر جائیے۔

2. قبل از تنصیب جانچ

Image

دوسرا مرحلہ یہ جانچنے کیلیے ہے کہ آپ کا سرور جملہ! سے کس حد تک موافقت رکھتا ہے تاکہ آپ جملہ! کو اطمینان سے استعمال کرسکیں اگر کوئی کمی ہو تو اسے دور کرسکیں اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو دوسرے ہوسٹ کا انتخاب کرلیں عموماً اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔
2.1 سرخ رنگ سے منتخب پہلی فہرست میں سب پر ہاں لکھا ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو تو اسے درست کرنے کی کوشش کیجیے ورنہ آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے۔
2.2 سبز نشان لگی دوسری فہرست میں مناسب حالت سے موافقت بہتر ہے لیکن اس کے بغیر بھی جملہ! کے عمل میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
2.3 اگلے مرحلے پر جائیے۔

3. اجازت نامہ

Image

تیسرا مرحلہ جملہ! استعمال کرنے کے اجازت نامے پر مشتمل ہے جو آپ کو منظور ہی ہوگا لہذا
3.1 اگلے مرحلے پر جائیے۔

4. ڈیٹابیس کی ترتیب

Image

چوتھا مرحلہ تمام مراحل میں سب سے اہم ہے لہذا اسے دھیان سے طے کیجیے۔
جملہ! ڈیٹابیس کی بنیاد پر مضامین وغیرہ سنبھالتا ہے اس لیے اسے ڈیٹابیس کی معلومات درکار ہیں جو آپ یہاں فراہم کریں گے یہ معلومات آپ کا ہوسٹ آپ کو فراہم کرتا ہے یا پھر ڈیٹابیس بناتے وقت آپ خود درج کرتے ہیں، یہ دو حصوں پر مشتمل ہیں۔
بنیادی ترتیبیں
4.1 سب سے پہلے ڈیٹابیس کی قسم چنیے، یہ عموماً mysql ہوتی ہے۔
4.2 ہوسٹ کا نام لکھیے، یہ عموماً localhost ہوتا ہے۔
4.3 ڈیٹابیس کا صارف نام لکھیے، لوکل سرور میں عموماً "root" ہوتا ہے۔
4.4 اپنے ڈیٹابیس کا خفیہ لفظ لکھیے، اگر آپ نے ڈیٹابیس بناتے وقت نہیں لکھا تو اسے خالی چھوڑدیں۔
4.5 اپنے ڈیٹابیس کا نام لکھیے، اگر آپ کا ہوسٹ صرف ایک ڈیٹابیس نام فراہم کرتا ہے تو اعلٰی ترتیبوں میں ٹیبل سابقہ ڈال کر جملہ! کے ڈیٹابیس کو جدا کرسکتے ہیں۔
اعلٰی ترتیبیں
یہاں آپ کو دو اختیار دیے گئے ہیں
4.6 پرانے ٹیبل ہٹانے کیلیے پہلے اختیار "موجود ٹیبل ہٹائیے" کو منتخب کیجیے، دھیان رہے اس سے تمام ٹیبلز حذف ہوجائیں گے اور آپ انہیں واپس نہیں لاسکیں گے۔
4.7 یا ان کا بیک اپ بنانے کیلیے دوسرا اختیار چنیے اور ٹیبل سابقے میں کوئی سابقہ لکھ دیجیے جو آپ کے پرانے جملہ! ٹیبلز کے شروع میں لگ جائے گا اور آپ بوقت ضرورت انہیں واپس لا سکیں گے۔
4.8 اگلے مرحلے پر جائیے۔

5. ایف ٹی پی ترتیب

Image

اس مرحلے میں ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی تفصیلات لکھی جائیں گے تاکہ جملہ! فائل سسٹم کو بہتر طریقے سے سنبھال سکے۔
بنیادی ترتیبیں
اگر آپ کا سرور ونڈوز پر ہے تو
5.1 "ایف ٹی پی فائل سسٹم کی لیئر فعال کجیے" میں نہیں کو اختیار کرکے اگلے مرحلے پر جاسکتے ہیں۔
اگر آپ کا سرور لینکس پر ہے تو
5.2 "ایف ٹی پی فائل سسٹم کی لیئر فعال کجیے" میں ہاں کو اختیار کیجیے۔
5.3 ایف ٹی پی صارف لکھیے۔
5.4 ایف ٹی پی خفیہ لفظ لکھیے۔
5.5 ایف ٹی پی روٹ پاتھ خود لکھیے یا پہلا بٹن دبا کر خود کار طریقے سے تلاش کروائیے۔
5.6 یہ جاننے کیلیے کہ درج کی گئی معلومات درست ہیں یا نہیں "ایف ٹی پی ترتیبوں کی توثیق کیجیے" کا بٹن دبائیے درست نہ ہوں تو انہیں درست کرلیجیے۔
اعلٰی ترتیبیں
ضرورت ہو تو یہ معلومات لکھیے
5.7 ایف ٹی پی ہوسٹ لکھیے یہ آئی پی کی صورت میں ہوسکتا ہے۔
5.8 ایف ٹی پی پورٹ لکھیے۔
5.9 ایف ٹی پی خفیہ لفظ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں اسے ہاں یا نہیں کے ذریعے اختیار کیجیے۔ نہیں کی صورت میں آپ کو ہر بار دوبارہ لکھنا پڑے گا اور محفوظ طریقہ یہی ہے۔
5.10 اگلے مرحلے پر جائیے۔

6. اہم ترتیب

Image

یہ آخری اور اہم مرحلہ ہے جس میں آپ کچھ انتظامی اور ڈیٹابیس کی تفصیل بتاکر تنصیب مکمل کرلیں گے۔
6.1 یہاں سب سے اوپر سائٹ کا نام لکھیے۔
6.2 پھر اپنا ای میل کا پتہ لکھیے۔
6.3 اب اپنا انتظامی خفیہ لفظ لکھیے اور نیچے اس کی توثیق کیجیے۔
جملہ! ڈیٹابیس
6.4 اگرآپ جملہ! کا استعمال جانتے ہیں اور بالکل خالی تنصیب چاہتے ہیں تو اگلے مرحلے پر جائیے۔
6.5 اگر آپ جملہ! پہلی بار استعمال کررہے ہیں تومناسب ہوگا کہ آپ نمونہ ڈیٹا نصب کرلیں تاکہ آپ کو جملہ! کے استعمال کا اندازہ ہوسکے، اس کیلیے "نمونہ ڈیٹا نصب کیجیے" کا اختیار چنیے۔
6.6 اگر آپ کے پاس جملہ! کا محفوظ شدہ ڈیٹابیس موجود ہے اور اسے لانا چاہتے ہیں تو دوسرے اختیار "مائگریشن اسکرپٹ لوڈ کیجیے" کو اختیار کیجیے۔
6.7 انتہائی اپ لوڈ حجم میں وہ مقدار نظر آرہی ہوگی جس کے برابر ڈیٹابیس فائل آپ اپنے سرور پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں اس سے بڑی ہونے کی صورت میں آپ کو فائل تقسیم کرنی پڑے گی۔
6.8 نیچے اپنی پرانی سائٹ کا ڈیٹابیس ٹیبل سابقہ لکھیے۔
6.9 پرانی سائٹ کی ڈیٹابیس انکوڈنگ ڈالیے۔
6.10 لوکل سرور یا کمپیوٹر سے مائگریشن اسکرپٹ ڈھونڈیے اگر پہلے سے اپ لوڈ ہے تو نچلے چیک باکس کو منتخب کیجیے۔
6.11 اگر سائٹ جملہ! کے ورژن 1.0 کے ذریعے بنائی گئی تھی اور اس کا مائگریشن اسکرپٹ استعمال کررہے ہیں تو اس کی نشاندہی کیجیے۔
6.12 "اپ لوڈ اور پھر عملدرآمد کیجیے" کو دبائیے۔
6.13 عمل مکمل ہونے پر اگلے مرحلے پر جائیے۔

7. تکمیل

Image

یہاں آپ کو صرف یہ اطلاع دینا مقصود کہ آپ کا جملہ! کامیابی سے نصب ہوگیا ہے۔
7.1 اپنی سائٹ کی انتظام گاہ ( جہاں آپ مضمون لکھنا، اردو زبان نصب کرنا، روابط بدلنا وغیرہ کرسکیں ) میں داخل ہونے کیلیے منتظم کو کلک کیجیے اور نیا صفحہ کھلنے پر مانگی معلومات لکھ کر داخل ہوجائیے۔
7.2 اپنی جملہ! سائٹ کے صفحہ اول پر جانے کیلیے بائیں طرف اوپر سائٹ کے بٹن کو کلک کیجیے۔

Image

توجہ: اب آپ کو اپنے سرور سے انسٹالیشن فولڈر حذف کرنا ہے اس کے بغیر جملہ! کا صفحہ اول دکھائی نہیں دے گا ایف ٹی پی کلائنٹ کی مدد سے سرور سے جڑ جائیے اور installation فولڈر حذف کردیجیے۔

Image

اگر آپ انسٹالیشن فولڈر حذف کیے بغیر صفحہ اول پر جائیں گے تو اوپر والا پیغام ظاہر ہوگا۔
(اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو براہ کرم اطلاع کردیجیے)


بشکریہ: جوملہ سپورٹ فورم
Image

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Mon Oct 12, 2009 7:20 am
by شازل
بہت خوب چاند بھائی
ہمیں اپنی سائیٹ کو بنانے میں یقینا ان معلومات سے مدد ملے گی.
اگر آپ مناسب سمجھیں تو جوملہ میں سیکشن ،کیٹیگریز اور آرٹیکل بنانے اور مینوز اور ماڈیول بنانے کا طریقہ بھی لکھ دیں مجھے انہیں چیزوں سے بہت پریشانی ہے :mrgreen:


ہاہاہاہاہاہاہا

آپ نے شاید نیچے لکھا ہوا چھوٹا سا شکریہ کا ٹیگ نہیں دیکھا ہے میں خود اس بارے میں کچھ نہیں جانتا ہوں میں نے تو خود کہیں سے مدد لی ہے۔ بہرحال میں دیکھتا ہوں کہ اس بارے میں کیا کر سکتا ہوں۔

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Mon Oct 12, 2009 7:33 am
by رضی الدین قاضی
بہت بہت شکریہ چاند بھائی۔

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Sun Jun 13, 2010 10:35 am
by علی عامر
کمال کر دیا ہے چاند بھیا، بہت ہی مفید معلومات فراہم کی ہیں،
اللہ آپ کو سلامت رکھے، آمین،

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Mon Jun 14, 2010 3:29 am
by انصاری آفاق احمد
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
جزاک اللہ فی الدارین
سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ العظيم
گو اس موضوع کےمتعلق میری معلومات صفر ہے. لیکن مضمون کی ترتیب و انداز سے اس کا سہل اور واضح ہونا عیاں ہے.

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Mon Jun 14, 2010 12:57 pm
by چاند بابو
اجی آفاق بھیا یہ تحریر سے ہی آسان نظر آتا ہے ویسے یہ ایک کافی مشکل لیکن بہت مفید چیز ہے۔

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Tue Jun 15, 2010 4:50 am
by انصاری آفاق احمد
چاند بابو wrote:اجی آفاق بھیا یہ تحریر سے ہی آسان نظر آتا ہے ویسے یہ ایک کافی مشکل لیکن بہت مفید چیز ہے۔
کام کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو. اور شاگرد کند دماغ، لیکن استاد با کمال ہو تو پھر سب آسان.
دیکھیے آپ شکایت کرتے تھے کہ میں لنک صحیح نہیں لگا رہا. اب ذرا اوپر جاکر دیکھیں جملہ فورم کے جس ٹاپِک کی لنک ، امیج کے اوپر لگائی ہے. اسکا کیا حال ہے، لنک غائیب ہے اور امیج ہی کا لنک کلک پر ہےِِِِِِ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Tue Jun 15, 2010 5:01 pm
by چاند بابو
ہاہاہاہاہاہا
یہ بھی خوب رہی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
محترم یہ لنک میں نے لگایا ہی تصویر کا تھا مضمون کا نہیں کیونکہ اسے میں نے اردو میں خود ترجمہ کیا تھا اور اگر اردوترجمہ میں کہیں سے مدد لی ہے تو وہ یہ فورم ہرگز نہیں اسی لئے یہاں ان کا لنک لگانے کی کوئی تک نہیں ہے۔
بہرحال بہت چالاک ہوتے جا رہے ہیں آپ اس پر کوئی سزا بھی مل سکتی ہے۔
بہت عرصہ سے آپ کا کوئی نیا ٹوٹیوریل نہیں مل رہا کیا سستی ہے۔ چلئے جلدی سے کچھ نیا کر کے دکھائیں۔ :mrgreen:

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Wed Jun 16, 2010 1:53 am
by انصاری آفاق احمد
چاند بابو wrote:جملہ! joomla.org ایک مفت سی ایم ایس (ویب اجزا سنبھالنے کا نظام) ہے ...........
......اگر آپ انسٹالیشن فولڈر حذف کیے بغیر صفحہ اول پر جائیں گے تو اوپر والا پیغام ظاہر ہوگا۔
(اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو براہ کرم اطلاع کردیجیے)


بشکریہ: جوملہ سپورٹ فورم
Image

Code: Select all

[url=http://forum.joomla.org/viewtopic.php?f=340&t=405824][img]http://cdn.joomla.org/images/logo.png[/img][/url][/quote]
اچھا لنک نہیں لگایا صرف امیج ہے تو پھر کوڈ میں جو درج ہے وہ کیا ہے وویو ٹاپک پی ایچ پی وغیرہ؟؟؟

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Wed Jun 16, 2010 4:45 pm
by چاند بابو
اچھا جی آپ جیتے میں ہارا، غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے اگر مجھ سےہو گئی تو ثابت ہو گیا کہ آدم کی اولاد ہوں۔اب جانے بھی دیجئے اور اپنے ٹوٹیوریل کی تیاری کیجئے۔

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Thu Jun 17, 2010 3:01 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
جناب چاند بابو آپ کو میں شکست دینے کی کوشش کروں یہ میری مجال نہیں، جہاں میں نے لنک پر امیج لگانے کی ناکام کوشش کی تھی وہاں بھی اور یہاں بھی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک کمزوری پیدا ہوئی ہے موجودہ لنک لگانے والے کوڈ میں. جو شائید اس سے قبل نہیں تھی یا دوسری جگہوں پر نہیں ہے. اگر یہ آسانی سے درست ہوجائے تو اچھّا ہے. اس لئیے کہ خوبصورتی اور اچھّا انداز ایک ایک گوشہ کو نکھارنے سے بنتا ہے. اور بدنمائی قطرہ قطرہ جمع ہوکر مکمل بدنما و بھونڈا کردیتی ہے.
کوئی کام کرنے کا موقع ابھی مل ہی نہیں رہا. یہاں تک کہ ونڈوز 7 لوڈ کرنے کے بعد ابھی تک فوٹو شاپ ہی نہیں انسٹال کیا. اس لئیے میں پرچوں کو بھی جانچ کے لئیے یہاں نہیں رکھ پا رہا. بہت بہت معذرت طلب کرتا ہوں. یہاں کارخانے کی آفس سے ہٹ کر تقریباً 6 گھنٹے کی ڈیوٹی دوسری جانب ہوگئی ہے. اپنی پارچہ بانی ہی کی صنعت سے متعلق کام کی.

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Sun Dec 28, 2014 5:08 pm
by محمد شعیب
ماجد بھائی کی یہ پوسٹ آج دیکھی ہے. بہت تفصیلا بتلایا ہے. لیکن ہمارے سامنے انجان بنتے رہتے ہیں.

Re: جملہ! 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ ۔اردو میں

Posted: Sun Dec 28, 2014 7:15 pm
by چاند بابو
ہاہاہاہاہا
شعیب بھیا یقین کیجئے آج بھی مجھے خود جملہ صرف انسٹال کرنے کی حد تک ہی آتا ہے اس سے آگے میں آج بھی صفر ہوں.
یہ سب تو گوگل کا کمال تھا جو میں نے اردو ترجمہ کر کے یہاں ڈال دیا. :P