Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

جملہ یا جوملہ joomla ایک اوپن سورس کنٹنٹ مینیجمینٹ سسٹم CMS جو کہ ایسے ویب پورٹل ڈیویلوپ کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جہاں کثیر معلومات اور کثیر تعداد میں صارفیں کو مینیج کرنا ہو۔ یہ ایک موڈیولر سی ایم ایس ہے جس میں اپنی ضرورتوں کی مناسبت سے ماڈیولس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ پی ایچ پی اسکرپٹنگ لینگویج میں بنا ہے۔ یوں سمجھئے کہ سی ایم ایس کا استعمال ڈیویلوپرس کو بہت ساری کوڈنگ سے نجات دلا دیتا ہے۔ صرف اپنی ضرورتوں کے مطابق کسٹمائز کرنا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس جیسے دوسرے سی ایم ایس میں دروپل drupal اور میمبو سرور mambo server وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مزید معلومات کے لئے joomla, drupal, mambo server یا CMS جیسے کی ورڈس کو گوگل کریں۔


جملہ میں ایک تو پبلک فرنٹ اینڈ پر یوزر لیول ہیں اور دوسرا ایڈمن بیک اینڈ پر جیسا کہ ذیل کی لسٹ میں دکھایا گیا ہے۔

Public Front-end
| ---- Registered
| -------- Author
| ------------- Editor
| ------------------- Publisher

Administrator Back-end
| ------- Manager
| ------------- Administrator
| ------------------- Super Administrator[/align:14d2917508]

پبلک فرنٹ‌ اینڈ

پبلک فرنٹ‌ اینڈ پر رجسٹرڈ ممبر صرف لاگ ان ہو کر اس انفارمیشن تک رسائی حاصل کر سکتا ہے جو کہ رجسٹرڈ ممبران کے لیے مخصوص ہو تی ہے۔ مصنف (Author) لاگ ان ہو کر مضمون لکھ اور سبمٹ کر سکتا ہے جبکہ ایڈیٹر ارسال کردہ مضامین کی ایڈیٹنگ بھی کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہاں تک مضمون صرف ارسال کیا گیا ہے، اسے پبلش کرنا ابھی باقی رہتا ہے اور اسکے اختیارات پبلشر کے پاس ہوتے ہیں۔

ایڈمنسٹریشن بیک اینڈ

اینڈمنسٹریشن بیک اینڈ پر منیجر کونٹینٹ منیجمنٹ سے متعلقہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ اس میں مختلف کٹگریز اور سیکشنز بنانا شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر منیجر کے اختیارات سمیت دوسرے انتظامی اختیارات جیسے کہ یوزر منیجمنٹ‌ وغیرہ۔

سپر ایڈمنسٹریٹرکے پاس نہ صرف یہ تمام انتظامی اختیارات کے ہوتے ہیں بلکہ وہ جملہ کی انسٹالیشن میں تبدیلیوں کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ اس کی مثال مختلف ٹمپلیٹس یا کمپوننٹس وغیرہ انسٹال کرنا ہیں۔


[center]========================================================[/center]

آج سے کچھ سال پہلے ویب سائٹ بنانے کے لئے خاص مہارت کے حامل ماہرین کی ضرورت ہوتی تھی جو منہ مانگے معاوضوں کے عوض ویب سائٹس تیار کرتے تھے۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ سادہ سے سادہ تر ہوتی چلی گئی اور آج یہ کام اتناآسان ہوچکا ہے کہ اسکول کے بچوں کو کمپیوٹر سائنس کی کلاسز میں ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ پڑھائی جاتی ہے۔
لیکن جہاں ایک طرف عام صارف کے لئے ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیویلپمنٹ آسان ہوتی چلی گئی وہیں دوسری طرف انٹرنیٹ پر نئی ٹیکنالوجیز کی آمد نے ویب سائٹس اور ڈیسک ٹاپ اپیلی کیشنز کے درمیان فرق کو تقریباً مٹا دیا ۔ یعنی پہلے جو کام آپ اپنے کمپیوٹر پر کسی سافٹ ویئر کی مدد سے کرسکتے تھے، وہی کام اب آن لائن ویب ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا میں کسی بھی جگہ رہتے ہوئے کرسکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال گوگل ڈوک اینڈ اسپریڈ شیٹ کی دی جاسکتی ہے کہ آپ آن لائن رہتے ہوئے ایکسل اور ورڈ کی طرح کی ڈاکیومنٹ تیار کرسکتے ہیں اور انہیں بذریعہ انٹرنیٹ کسی بھی جگہ سے ایکسس کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ کی پیچیدگی میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اب بھی ایک انٹریکٹیو ویب سائٹ بنانے کے لئے لامحالہ آپ کو پروگرامنگ جیسے پیچیدہ کام انجام دینے پڑتے ہیں۔ ایک اور مسئلہ جو ویب سائٹ بنانے اور بنوانے والوں کو درپیش رہتا ہے وہ ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اگر ویب سائٹ ایک کارپوریٹ یا انٹر پرائز نوعیت کی ویب سائٹ ہے تو یقینا یہ کام صرف ایک ماہر ویب ڈیویلپر ہی انجام دے سکتا ہے۔
ایسے ہی کئی دیگر مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ سمیت کئی دیگر کمپنیوں نے نئی قسم کے سافٹ ویئر تیار کئے ہیں جو CMS یا Content Managment Systems کہلاتے ہیں۔ کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ کو ایک آسان یوزر انٹرفیس کے ذریعے ہر طرح سے مدون کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لئے کسی بھی قسم کی مہارت درکار نہیں ہوتی۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے جو کانٹینٹ منیجمنٹ ٹول متعارف کروایا گیا وہ مائیکروسافٹ شیئر پوائنٹ سرور کہلاتا ہے۔ اسی طرح کئی دیگر کمپنیوں نے بھی کانٹینٹ منیجمنٹ ٹولز متعارف کروائے ہیں جو بلاشبہ ایک سے بڑھ کر ایک اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں مگر ان میں سے اکثر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ قیمتاً دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔ دوسرا بڑا مسئلہ ہوسٹنگ کا ہے۔ مثلاً اگر آپ شیئر پوائنٹ سرور استعمال کرتے ہیں تو ہوسٹنگ سرور پر بھی آپ کو اس کی سپورٹ درکار ہوگی۔ تمام کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کو چلنے کے لئے کوئی نہ کوئی ڈیٹا بیس سسٹم ضرور درکار ہوتا ہے۔ اگر کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کسی کمرشل ڈیٹا بیس سسٹم جیسے اوریکل یا مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور وغیرہ پر بنیاد رکھتا ہو تو ہوسٹنگ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ مزید براں ہوسکتا ہے کہ یہ ڈیٹا بیس سسٹم ہوسٹنگ سرور پر دستیاب ہی نہ ہوں۔
اگر آپ ایک چھوٹی ویب سائٹ بنانے اور اسے بغیر کسی پریشانی کے اپ ڈیٹ بھی کرنا چاہتے ہیں تو یقینا قیمتاً سی ایم ایس خریدنا اور پھر اس کے لئے مخصوص ہوسٹنگ خریدنا ایک مہنگا سودا ہوگا۔ایسے ہی تمام تر مسائل کا حل اوپن سورس اور فری سی ایم ایس کی صورت میں موجود ہے۔ اور جب بات اوپن سورس سی ایم ایس کی ہو تو سب سے آگے جو سی ایم ایس نظر آتا ہے وہ ”جملہ“ (Joomla )ہے۔

”جملہ“
جملہ جنرل پبلک لائسنس کا حامل ایک مفت اور اوپن سورس سی ایم ایس ہے جو کہ پی ایچ پی میں لکھا گیا ہے۔ پی ایچ پی کے بارے میں آپ کو یقینا علم ہوگا کہ یہ ایک اسکرپٹنگ لینگویج ہے جس کے ذریعے ڈائنامک ویب سائٹس تیار کی جاتی ہیں۔ جملہ اپنے بیک اینڈ پر بطور ڈیٹا بیس مائی ایس کیو ایل کو استعمال کرتا ہے جو بذات خود ایک اوپن سورس اور مفت ڈیٹا بیس سسٹم ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ جملہ ایک مکمل طور پر مفت سی ایم ایس سسٹم ہے جسے انسٹال کرنے کے لئے آپریٹنگ سسٹم کی بھی کوئی قید نہیں۔ جی ہاں، آپ جملہ کو ونڈوز ، لینکس ، یونکس اور ہر اس آپریٹنگ سسٹم پر چلا سکتے ہیں جس پر پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل انسٹال کیا جاسکتا ہو۔ جملہ میں دیگر بہت سے ان گنت فیچرز موجود ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔
٭ ....تیز رفتار پیچ پروسیسنگ کے لئے پیچ کیشنگ
٭.... آر ایس ایس فیڈز
٭.... خود کار پرنٹ ایبل ورژن برائے تمام ویب پیجز
٭.... نیوز فلیشس اور پولز
٭.... بلاگز ، سرچنگ اور مقامیانے کی سہولت

اس کے علاوہ اس میں ٹمپلیٹس اور ایکسٹیشنز کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے جملہ کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
جملہ دراصل سواحلی زبان کا ایک لفظ ہے جس کا مطلب ”مشترکہ“ یا ”مل جل کر“ ہے۔ یہ نام رکھنے کا مقصد جملہ کی ڈیویلپمنٹ ٹیم کا اس پروجیکٹ کے ساتھ لگاﺅ کی عکاسی کرنا ہے۔ جملہ کا پہلا ورژن 1.0.0 تھا جسے 16ستمبر 2005ءکو ریلیز کیا گیا۔ یہ پہلا ورژن دراصل ”مامبو“ نامی اوپن سورس سی ایم ایس کی تبدیل شدہ شکل تھا۔ مگر بعد میں جملہ کے مرکزی ڈیویلپرز نے فیصلہ کیا کہ جملہ کا نیا ورژن ، بالکل نئے سرے سے پی ایچ پی کے ورژن 5 کے مطابق لکھا جائے گا۔ اس کا تازہ ترین ورژن 1.5 بی ٹا ہے۔

جملہ کیوں استعمال کیا جائے؟
جملہ استعمال کرنے کا مشورے دینے کی بہت سی وجوہ ہیں۔ سب سے اہم وجہ تو اس کا آسان اور سادہ ہونا ہے۔ جملہ ایک ایوارڈ یافتہ اور طاقتور سی ایم ایس ہے جسے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل جیسی بنیادوں پر کھڑا ہونے کی وجہ سے جملہ کی کارکردگی بیشتر کمرشل سی ایم ایس سافٹ ویئر سے بھی بہتر ہے۔ مفت ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ یہ اوپن سورس بھی ہے اس لئے آپ اس میں ہر طرح کی تبدیلی کرنے کے لئے بالکل آزاد ہیں۔ جملہ کے لئے کوئی خاص ہوسٹنگ بھی درکار نہیں ہوتی۔ پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل دونوں ہوسٹنگ کے ساتھ بالکل مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جملہ کی ایک اور خاصیت اس کا ٹمپلیٹس کو سپورٹ کرنا بھی ہے۔ آپ اپنی پوری ویب سائٹ کی شکل و صورت صرف چند سیکنڈز میں ٹمپلیٹ تبدیل کر کے کر سکتے ہیں۔ ایک اور اہم خاصیت جملہ کے سولہ سو سے زائد دستیاب ایکسٹیشنز بھی ہیں جو کہ آپ کی ویب سائٹ کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے۔
اس کے علاوہ جملہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد کے لئے کمیونٹی موجود ہے جس پر اب تک (2007ء) ڈیڑھ لاکھ سے زائد تھریڈز، ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد پوسٹس اور ایک لاکھ کے لگ بھگ یوزرز موجود ہیں جو جملہ کے حوالے سے آپ کی مدد کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ جملہ کی کمیونٹی پر 40 سے زائد زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔ اور سب آخری مگر سب سے اہم بات .... جملہ پر اردو کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

جملہ سیکھئے
یہ مضمون لکھنے کا مقصد ہی آپ کو جملہ کی انسٹالیشن اور استعمال سکھانا ہے۔ جملہ کا حصول اور انسٹالیشن بہت ہی سادہ اور آسان ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس درست طورپر کنفیگر ہوں۔ آپ اگر چاہیں تو جملہ کو براہ راست اپنے ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کرکے اس وہیں انسٹال کرلیں۔ اس طرح آپ کو پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن اور کنفیگریشن نہیں کرنی ہوگی۔
لیکن میرے خیال میں جملہ سیکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیا جائے اور اس کے تمام فیچرز اور فنکشنز سے واقفیت حاصل کی جائے۔ اس کے بعد ہی اسے ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کرکے اس کے ذریعے ویب سائٹ تیار کی جائے۔ فیچرز اور فنکشنز سے ناواقفیت کی وجہ سے آپ ویب سائٹ درست طریقے سے منظم نہیں کرپائیں گے۔ لہٰذا ہمارے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے پہلے اپنے کمپیوٹر میں جملہ کی انسٹالیشن کرلیں۔

جملہ کا حصول
جملہ سیکھنے کا عمل ہم اس کے حصول سے شروع کرتے ہیں۔ جملہ کا تازہ ترین ورژن آپ مندرجہ ذیل لنک سے ڈاﺅن لوڈکرسکتے ہیں:
http://joomlacode.org/gf/project/joomla/frs/
ہم اس وقت Joomla!1.5Beta-2 ڈاﺅن لوڈ کررہے ہیں جو کہ تین مختلف فارمیٹس (.tar.bz2، tar.gz اور zip)میں دستیاب ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق ان تینوں فارمیٹس میں سے کوئی بھی ایک ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔ چونکہ یہ تینوں فارمیٹ کمپریس فارمیٹ ہیں اس لئے ان فائلوں کو پہلے اَن کمپریس کرنا ہوگا۔ ZIP فارمیٹ کی فائل کو اَن کمپریس کرنے کے لئے آپ کو وِن زپ یا وِن رار درکار ہوگا۔ اس کے علاوہ ونڈوز کا اپنا اَن کمپریسر بھی اس کو اَن زپ کرسکتا ہے۔ لیکن tar.bz2 اور tar.gz کو اَن کمپریس کرنے کے لئے آپ کو سیون زپ یا وِن رار ہی درکار ہوگا۔ آپ یہ دونوں سافٹ ویئر بالترتیب مندرجہ ذیل ویب سائٹس سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔
http://sourceforge.net/projects/sevenzip
http://www.rarlab.com
tar.bz2 فارمیٹ کی فائل سب سے کم سائز یعنی 2.8 میگا بائٹس کی ہے۔ جبکہ ZIP فائل کا سائز سب سے زیادہ یعنی 4.81 میگا بائٹس ہے۔
جملہ ڈاﺅن لوڈ کرنے کے بعد اب آپ اسے کسی فولڈر میں ان کمپریس کرلیں۔ جملہ حاصل کرلینے کے بعد اب باری آتی ہے اپنے کمپیوٹر کو جملہ انسٹال کرنے کے لئے تیار کرنے کی۔ اس کے لئے ہمیں اپنے کمپیوٹر پر سب سے پہلے انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز انسٹال کرنا ہوگا۔ اس کے بعد مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی انسٹال کیا جائے گا۔
اگر آپ ہمارے تجویز کردہ طریقہ کار کے بجائے برائے راست جملہ کو اپنے ویب سرور پر انسٹال کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ آئی ایس ایس ، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن کو نظر انداز کرتے ہوئے جملہ کی اپ لوڈنگ سے پڑھنا شروع کردیں۔



بشکریہ اردو محفل، کمپیوٹنگ فورم، جملہ فورم
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by علی خان »

ہہت ہی اعلٰی. شکریہ
میری معلومات میں اپکی اس پوسٹ سے یقینن ہہت اضافہ ہوا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

پسند کا بہت بہت شکریہ۔

میں نے دیکھا کہ اردونامہ پر جیسے ہی میں نے اظہار کیا کہ جملہ سے ہمارا واسطہ کافی دور کا ہے فورا ہی تقریبا تمام دوستوں نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ کچھ مواد جملہ کے بارے میں بھی اکٹھا کیا جائے۔پس میں‌نے کر دیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by شازل »

جملہ میں‌بھی مبتدی ہوں
اگر ہم جملہ میں کچھ مواد یہاں پر رکھ دیں تو بہت سوں کا بھلا ہو گا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

جی انشااللہ ضرور رکھیں گے ابتدا میں نے کر دی ہے انتہا مجھے معلوم ہے آپ کر ہی دیں گے۔
:mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by محمد شعیب »

جملہ انگلش کی انسٹالیشن تو ہو جاتی ہے.لیکن میں نے ایک فورم سے اردو جملہ ڈاؤن لوڈ کیا اور اسے انسٹال کیا تو کچھ مسائل آ رہے ہیں.
باقی جملہ کی انسٹالیشن اور آپریٹنگ کے لئے سب سے بیسٹ یہ ٹیوٹوریلز ہیں.


[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=VZ2AIuerZdo[/utvid]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

آپ کی انسٹالیشن میں کیا مسائل درپیش ہیں؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by محمد شعیب »

میں نے یہاں سے اردو جملہ ڈاؤنلوڈ کیا.انسٹالیشن کے بعد انٹر فیس مکمل اردو میں ہے.لیکن رائٹ سائیڈ کے مینیو پر یہ ایرر آ رہا ہے.

Warning: Parameter 1 to modMainMenuHelper::buildXML() expected to be a reference, value given in C:\wamp\www\joomla\libraries\joomla\cache\handler\callback.php on line 99

Image

یہ اسکرین شاٹ بھی دیکھ لیں.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by علی عامر »

چاند بابو ۔آپ کا شکریہ کہ آپ نے سیرحاصل معلومات سے آگاہی دی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by محمد شعیب »

چاند بابو تسی کتھے گئے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

شعیب بھیا معذرت کہ یہاں پہنچتے پہنچتے دیر ہو گئی دراصل اعجاز الحسینی صاحب نے جادو کر دیا تھا جسے پڑھتے پڑھتے دیر ہو گئی۔

آپ کی سائیٹ بالکل ٹھیک ہے مسئلہ آپ کی مینو میں‌آ رہا ہے آپ یا تو اپنی Callback.php فائل مجھے بھیجیں یا پھر اپنی مینو کی سیٹنگ دوبارہ سے چیک کرلیجئے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
مینو کو اپنے ڈیش بورڈ یعنی کنٹرول پینل میں سے تلاش کریں اور اسے چیک کریں، یہ معمولی مسئلہ ہے زیادہ تنگ نہیں کرے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by محمد شعیب »

اچھا چلیں.پہلے خود کوشش کرتا ہوں.
اگر مشکل لگا تو آپ کو بھیج دوں گا.
اور ایک مشورہ بھی لینا ہے آپ سے. کیا میں آن لائن پی،ایچ،پی کی کلاس پڑھنا شروع کر دوں یا خود سے سیکھنے کی کوشش کروں ؟
میں نے اے،ایس،پی ڈاٹ نیٹ پر تھوڑا بہت کام کیا ہے.اور کچھ اسٹیٹمنٹس سمجھ لیتا ہوں.
کیا ضرورت کی پی،ایچ،پی خود سیکھ سکونگا ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

سیکھ تو آپ خود بھی لو گے کیونکہ آپ کو بنیادی معلومات تو ہیں ہی.
لیکن اگر آپ آن لائن کلاس پڑھنا شروع کر دو تو اور بھی آسانی سے سیکھ لو گے اور ساتھ میں بہتر طریقے بھی سمجھ آ جائیں گے.
کیونکہ جب بندہ خود پڑھتا ہے تو اتنا ہی پڑھتا ہے جتنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کلاس میں نئے نئے آئیڈیاز اور طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by محمد شعیب »

شکریہ چاند بابو
ویسے اگر آن لائن انسٹیٹیوٹ شروع کیا جائے تو کیا چلے گا ؟
Last edited by محمد شعیب on Tue Oct 26, 2010 12:23 am, edited 1 time in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

واہ جی کیا بات ہے اب مجھے اور شازل کو لڑانے کی کوشش کرو گے آپ.
جواب میں نے دیا مشورہ میں نے دیا اور شکریہ شازل کا.
یہ کیا طریقہ ہے شکریہ ادا کرنے کا.
جاؤ میں مزید مشورہ نہیں دیتا آپ اپنے شازل بھیا سے ہی مشورے لے لینا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by محمد شعیب »

اوہ سوری
غلطی سے شازل لکھ دیا.
اب تصحیح کرتا ہوں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

لیکن تصحیح ابھی بھی نہیں کی۔
اس کا مطلب ہے کہ۔۔۔۔۔
شازل تیار ہو جائے لڑائی کے لئے۔
میرا کریڈیٹ کب تک چراتے رہو گے۔
آج میں اپنا حق چھین کر ہی رہوں گا۔ہاں
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by شازل »

لڑنے کی کیا ضرورت ہے جب مجھے کچھ آتا ہی نہیں ہے :D
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by چاند بابو »

چلو پھر تو بات ہی ختم ہو گئی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے۔

Post by بلال احمد »

شازل wrote:لڑنے کی کیا ضرورت ہے جب مجھے کچھ آتا ہی نہیں ہے :D
وہ کہتے ہیں نہ ایک چپ سو سکھ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”