انٹرنیٹ مارکیٹنگ

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

انٹرنیٹ مارکیٹنگ

Post by محمد شعیب »

Image
آج کل اپنی ویب سائٹ کی تشہیر کے لئے مارکیٹنگ سیکھنی پڑ رہی ہے۔ سوچا اپنے تجربات آپ سب کے ساتھ بھی شئر کروں۔
اگر آپ اپنی ویب سائٹ کی تشہیر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل مارکیٹنگ کے طریقے سیکھنے ہونگے۔
1۔ ایس ای او S.E.O
2۔ ایس ای ایم SEM
3۔ ایس ایم او SMO
4۔ ایس ایم ایم SMM
ان سب کا الگ الگ تعارف کرواتا ہوں۔ لیکن سستی کی وجہ سے وقتا فوقتا پوسٹس کرتا رہونگا۔

1۔ ایس ای او S.E.O
سرچ انجن آپٹمائزیشن Search engine optimization
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے جب کچھ تلاش کرتے ہیں تو سرچ انجز کی طرف آتے ہیں۔ اور سب سے مقبول سرچ انجن گوگل ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ کے وزٹرز زیادہ ہوں تو آپ کو گوگل سرچ انجن میں مخصوص کی ورڈز پر اپنی ویب سائٹ کو پہلے صفحہ پر لانا ہوگا۔ اس کام کو ایس ای او کہتے ہیں۔
ایس ای او کے لئے آپ کو اپنی ویب سائٹ کے مضامین کو جامع، پر مغض اور بہترین بنانا ہوگا۔ دوسری ویب سائٹس کا مواد کاپی کرنے اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں آپ کی ایس ای او رینکنگ خراب ہو سکتی ہے۔ اس لئے سب کچھ اوریجنل ہونا چاہئیے۔
اس کے بعد آپ کو اپنی ویب سائٹ کے بیک لنکس بنانے ہونگے۔ یہ کام کافی محنت طلب ہے۔ آج کل بہت کمپنیز ویب سائٹ کی ایس ای او کر کے دیتی ہیں۔ لہذا اس پر مغز ماری کرنے کے بجائے کسی اچھی کمپنی سے ایس ای او کروا لیں۔

2۔ ایس ای ایم SEM
سرچ انجن مارکیٹنگ Search engine marketing
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ فورا گوگل کے پہلے صفحے پر آجائیں تو اس کے لئے آپ گوگل کو رقم ادا کر کے پہلے صفحے پر آ سکتے ہیں۔ یہ ایس ای ایم کہلاتا ہے۔ یہ خاصہ مہنگا طریقہ ہے۔

3۔ ایس ایم او SMO
سوشل میڈیا آپٹمائزیشن Social Media Optimization
فیس بک، ٹوئٹر، گوگل پلس، انسٹا گرام اور دیگر سوشل نیٹ ورکس پر اکاؤنٹس بنا کر اپنی ویب سائٹس کی پوسٹس شئر کرنے کو ایس ایم او کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں فیس بک بہت مقبول ہے اس لئے فیس بک پیج ضرور بنائیں۔ اور فیس بک گروپ بنا کر اس میں ممبرز کو ایڈ کریں اور فیس بک پیج کی پوسٹس اس فیس بک گروپ میں بھی شئر کریں۔

4۔ ایس ایم ایم SMM
سوشل میڈیا مارکیٹنگ Social Media Marketing
اس طریقہ کار میں آپ فیس بک کو پیسے دیکر اپنی پوسٹس بوسٹ کرینگے۔ اس طرح آپ کے فیس بک پیج کے لائکس بھی بڑھیں گے اور آپ کی ویب سائٹ کو وزٹرز بھی ملیں گے۔
آج کل یہ دو آخری طریقے سب سے زیادہ موثر ہیں۔ اگر آپ کی فیس بک پوسٹس جاندار ہیں اور آپ انہیں بوسٹ بھی کر رہے ہیں تو آپ کو بہت وزٹرز ملیں گے۔ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد ایکٹیو فیس بک اکائونٹس ہیں۔ اور اکثر ویب سائٹ کو وزٹرز فیس بک سے ہی مل رہے ہیں۔ اس لئے ان آخری 2 طریقوں پر خوب توجہ دیں۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ مارکیٹنگ

Post by محمد شعیب »

مجھے اس سلسلے میں مزید راہنمائی کی بھی ضرورت ہے۔ اگر کسی دوست کو اس بارے میں معلومات ہوں تو ضرور شئر کریں۔
میرا پاکستان
کارکن
کارکن
Posts: 51
Joined: Tue Jul 26, 2011 1:41 pm
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ مارکیٹنگ

Post by میرا پاکستان »

zub;ar
[center]یو تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو[/center]
[center]تم سبھی کچھ ہو، بتائو تو مسلمان بھی ہو؟[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”