بائنری کوڈ کیا ہے ؟

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

بائنری کوڈ کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

بائنری کوڈ Binary code یابائنری لینگویج Binary language کا نام تو آپ نے سنا ہوگا. اسے کمپیوٹر کی زبان کہتے ہیں.
اس دھاگے میں 2 اہم باتیں بتلاؤں گا.
ایک بائنری کوڈ کا تعارف اور دوسرا ڈیسیمل عدد کو کس طرح بائنری کوڈ میں تبدیل کیا جاتا ہے ؟
سب سے پہلے بائنری کوڈ کا ٹعارف
بائنری کوڈ Binary code
آپ نے سنا ہو گا کہ کمپیوٹر صرف 2 عدد سمجھتا ہے. اور وہ یہ ہیں
1 اور 0
جی ہاں. کمپیوٹر A,B,C,D یا ا،ب،پ،ت وغیرہ کو نہیں سمجھتا. اور نہ ہی 2،3،4،5 کو سمجھتا ہے. کمپیوٹر صرف اور صرف دو عدد یعنی "0" اور "1" کو سمجھتا ہے. دراصل انسان جو زبانیں بولتے ہیں مثلا انگلش، اردوعربی وغیرہ یہ Very high level Languages کہلاتی ہیں. یعنی بہت اعلیٰ زبانیں. اور کمپیوٹر جو زبان سمجھتا ہے اسے بائنری لینگویج یعنی "0" اور "1" کی زبان کہتے ہیں.اب کمپیوٹر کو ہر بات "0" اور ایک کی زبان میں سمجھانا تو بہت مشکل ہے. اس لئے ایک درمیان کی زبان High level Language بنائی جاتی ہے جو انسانوں اور کمپیوٹر کی زبان کے درمیان واسطہ کا کام دیتی ہے جیسے C Languageیا C++ وغیرہ
انسانوں کی زبانوں کولکھنے کے لئے کچھ حروف تہجی Alphabets ہوتے ہیں. مثلا انگریزی کے A,C,D .. Z )26 )حروف تہجی ہیں. اور اردو کے 38 حروف تہجی ہیں. اسی طرح دیگر زبانوں کے الگ الگ تعداد میں حروف تہجی ہیں. اب ہر زبان والوں نے جو لفظ بھی بنانا ہو وہ اپنی ہی حروف تہجی کی مدد سے بنائیں گے. اس کے علاوہ کوئی حرف استعمال نہیں کریں گے. مثلا اردو میں پ +ا+ن+ی کو ملا کر لفظ"پانی" بناتے ہیں. ا+ن+س+ا+ن کو ملا کر لفظ "انسان" بناتے ہیں. الغرض انہیں حروف تہجی کو الٹ پھلٹ کر الفاظ بنائے جاتے ہیں.
اسی طرح گنتی (ڈیسیمل) کے 10 حروف تہجی ہیں0 ، 1 ، 2 ،3 ،4 ،5 ،6 ،7 ،8 ،9
جو بھی عدد بنانا ہوگا انہیں دس کی مدد سے بنائیں گے. مثلا ایک ہزار دو سو لکھنا ہے تو "1200" یوں لکھیں گے. یعنی جتنا بھی بڑا یا چھوٹا عدد بنا نا ہوگا انہیں دس کی مدد سے بنائیں گے. گویا یہ گنتی کے حروف تہجی ہیں.
اسی طرح کمپیوٹر کے پاس صرف 2 حروف تہجی ہوتے ہیں. "0" اور "1". کمپیوٹر انہیں کی مدد سے ہر لفظ بناتا ہے. لہٰذا کمپیوٹر ہر لفظ کو اپنی حروف تہجی میں لکھتا ہے.مثلا کمپیوٹر نے A لکھنا ہو تو اس طرح لکھے گا "100001" اور B لکھنا ہو تو "100010" یوں لکھے گا. اسے طرح دیگر چند حروف کا چارٹ درج ذیل ہے.
Image

ڈیسیمل لینگویج Decimal language
انسانی گنتی کی زبان کو ڈیسیمل لینگویج کہتے ہیں. جو کہ دس اعداد پر مشتمل ہے.
0،1،2،3،4،5،6،7،8،9
اگر ہم کسی ڈیسیمل عدد کو بائنری کوڈ میں تبدیل کریں تو اس کا کیا طریقہ ہوگا ؟

ڈیسیمل سے بائنری کوڈ بنانا

کسی بھی ڈیسیمل کو بائنری بنانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے.
Image

اس مثال میں ہم نے ایک ڈیسیمل عدد "56" کو بائنری کوڈ میں تبدیل کیا ہے. جس کا طریقہ یہ ہے کہ 56 کو 2 پر تقسیم کریں. ہر عدد یا تو جفت ہوتا ہے یا طاق. جفت کو 2 پر تقسیم کریں تو "0" بچتا ہے اور اگر طاق کو 2 پر تقسیم کریں تو "1" بچتا ہے. لہذا آپ اسے بار بار 2 پر تقسیم کرتے جائیں. جو باقی بچے اسے "بقیہ" میں لکھتے جائیں. جب "1" یا "0" بچ جائے تو الٹی طرف سے لکھیں جیسا کہ تصویر میں سرخ لائن سے نظر آرہا ہے. یہی بائنری کوڈ ہوگا.
اگر آپ سمجھ گئے ہیں تو 64 کو بائنری بنا کر دکھلائیں ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بائنری کوڈ کیا ہے ؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب اب آیا نا مزہ دونوں کمپیوٹر کے ماہرین ایک دوسرے کے مقابلے میں پوسٹس لگا رہے ہیں اور ہماری معلومات میں اضافہ کا باعث‌بن رہے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بائنری کوڈ کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

بھائی میں تو ماہرین میں سے نہیں. اپنے بھتیجے کو پڑھاتے ہوئے یہ سیکھا تو سوچا شئر کردوں..
محمد ضیاء الدین
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Tue Jun 09, 2015 10:15 pm
جنس:: مرد

Re: بائنری کوڈ کیا ہے ؟

Post by محمد ضیاء الدین »

بہت عمدہ معلومات ہیں . شئر کرنے کا شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بائنری کوڈ کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”