فیس بک پیج بنانا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

فیس بک پیج بنانا

Post by محمد شعیب »

میں نے فیس بک پیج کی ٹریننگ شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے. یہ اس سلسلے کا پہلا دھاگہ ہے. امید ہے پسند آئے.

سوال: فیس بک پیج کیا ہے ؟
جواب: فیس بک پیج دراصل فیس بک کی ایک سروس ہے. اور فیس بک پیج ایک طرح کی ذاتی ویب سائٹ ہوتی ہے. آپ اپنے فیس بک پیج اپنی کمپنی، ادارے، کاروبار یا دیگر مقاصد کے لئے ویب صفحہ بنا سکتے ہیں. جس پر آپ اپنی مصنوعات، اشتہارات یا دیگر طرح کی پوسٹنگز کر سکتے ہیں.

سوال: فیس بک پیج کیسے بناتے ہیں ؟
جواب: فیس بک پیج کے لئے آپ کی ایک عدد فیس بک آئی ڈی ہونی چاہئیے. یعنی آپ کو سب سے پہلے فیس بک پر رجسٹر ہونا پڑیگا. فیس بک میں لاگ ان ہونے کے بعد دائیں جانب صفحے کے بالکل اوپر تیر کے نشان پر کلک کریں. ایک لسٹ کھلے گی جس میں پہلا آپشن ہو گا Creat Page اس پر کلک کر دیں.
Image

اب آپ سے کیٹگری پوچھی جائے گی کہ آپ کس نوعیت کا پیج بنانا چاہتے ہیں. مطلوبہ کیٹگری پر کلک کریں.
Image

پھر ذیلی کیٹگری (سب کیٹگری) پوچھی جائے گی. وہ بھی منتخب کر کے Get started پر کلک کریں.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by چاند بابو »

بہت خوب اچھا آغاز ہے جاری رکھئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by میاں محمد اشفاق »

v;g v;g
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
اب اسے آگے آپ لوگ چلائیں. کیونکہ آپ لوگ اس میں ماسٹر ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by چاند بابو »

ارے واہ یہ بھی خوب رہی.
محترم ابھی تو آپ نے ایک پوسٹ کی ہے اور ہوا ہونے کے چکر میں ہیں.
بالکل نہیں یہ آپ کا موضوع ہے اور آپ ہی اسے چلائیں گے.
چلئے جاری رکھئے اور فرار کی کوئی کوشش مت کیجئے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by محمد شعیب »

اس کے بعد فیس بک پیج کی سیٹنگ پر مشتمل تین مراحل میں سے پہلا مرحلہ (First Step) پروفائل تصویر (Profile Picture) سامنے ہوگا۔
Image

تصویر اپنے کمپیوٹر سے بھی اپ لوڈ کی جاسکتی ہے اور کسی دوسری ویب سائٹ پہ موجود تصویر کو امپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ تصویر اپلوڈ کرتے ہی "سیو فوٹو" (Save Photo) اور اسکپ (Skip) کی جگہ نیکسٹ (Next) کا بٹن آجائے گا۔ جس پہ کلک کریں تو آپ اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔ پروفائل تصویر بعد میں بھی اپلوڈ کی جاسکتی ہیں لہذا آپ بغیر کوئی تصویر اپلوڈ کیے "اسکپ" (Skip) پہ کلک کرکے بھی اگلے مرحلے میں پہنچ سکتے ہیں۔
اگلا مرحلہ ابائوٹ (About) کا ہے جہاں آپ اپنے فیس بک پیج کا تعارف اور ویب سائٹ لنک (URL) دے سکتے ہیں۔
Image

تیسرا اور آخری مرحلہ فیس بک پیج کے یوآرایل (URL) کا بنانے کا ہے۔ فیس بک پیج کا یوآرایل فیس بک ڈاٹ کام ڈومین کے ساتھ اپنی مرضی کا بنایا جاسکتا ہے۔ لہذا فیس بک ڈاٹ کام کے سامنے موجود خانے میں اپنا مطلوبہ یوآرایل لکھیں اور سیٹ ایڈریس (Set Address) پہ کلک کردیں۔ اگر یہ یوآرایل دستیاب ہوا تو آپ کو ضرور مل جائیگا۔
Image

لیجیے اب آپ ایک فیس بک صفحے (Facebook Page) کے مالک ہیں۔ ساتھ ہی آپ اپنے فیس بک پیج پہ ایک کور فوٹو (Cover Photo) لگا سکتے ہیں جس کی چوڑائی 850 پکسل اور لمبائی 315 پکسل ہو۔ کور فوٹو لگانے کے لیے اپنے پیج پہ جائیں اور فروفائل تصویر کے سامنے دائیں طرف ایڈ آ کور (Add a Cover) پہ کلک کرکے تصویر اپ لوڈ کردیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by چاند بابو »

بہت خوب شعیب بھیا بہت ہی پیارا ٹوٹیوریل لکھنے کا بہت شکریہ.
امید ہے کہ آپ مزید ایسے معلوماتی ٹوٹیوریلز بھی اردونامہ پر شئیر کرتے رہیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by محمد شعیب »

پسند کرنے کا شکریہ
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: فیس بک پیج بنانا

Post by عمرفاروق »

شعیب بھائی کی ٹوٹیوریل بہت اچھی رہی بھائی شائد مصروفیت کی وجہ سے تشریف نہیں‌لارہے ہیں.

ہم اپنے فیس بک پیج کو ایزاپیک اکاونٹ کیسے کریں گے .. یعنی کے میں اپنا فیس بک اکاونٹ کھولوں تو براہ راست فیس بک لائیک پیج کھل جائے نہ کہ پہلے فیس بک اکاونٹ کھلے پھر دئے گئے پیج پر..
ایزا پیج بھی بن سکتا ہے لیکن کنورٹ کرنا نہیں آرہا ہے .
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”