آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں

Post by عبیداللہ عبید »

یہ نوے کی دہائی کی بات تھی جب میں نے کراچی سے شائع شدہ دو کتابو ں اور دو آڈیوکیسٹوں پر مشتمل ایک ذو لسانی ای ایس ایل کورس خریدی تھی .اس کے لیے رقم جوڑ جوڑ کر تین مہینے میں فراہم ہوئی .

پچھلے دنوں اپنی چھوٹی بچی اور دیگر شاگردوں کے لیے ، اس امر کی ضرورت پڑی کہ وہ کیسٹیں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر منتقل کی جائیں لیکن کوئی واضح طریقہ مجھے نہیں معلوم تھا .

پھر ایک کیسٹ سنٹر سے مہنگے داموں یہ کام کروایا لیکن اس نے آواز کی کوالٹی کا بیڑا غرق کیا .

نیٹ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے یہ لنک ملا ہے ، امید ہے کہ میرے علاوہ دوسرے ضرورتمند بھائیوں کا بھی بھلا ہوگا.

نیک دعاؤں اور تمناؤں میں یاد رکھیں.

آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ. میں وہ سارا ٹوٹیورل یہاں شئر کر رہا ہوں. اگر وہاں سے ڈیلیٹ ہو جائے تو کہیں اور مل سکے.

اگرچہ آڈیو کیسٹ پلیئرز اب استعمال میں نہیں رہے، ان کا مقصد اب موبائل فونز اور کمپیوٹرز پورا کر رہے ہیں۔ لیکن دنیا میں بہت سا صوتی مواد (Audio content) اس وقت بھی آڈیو کیسٹس کی شکل میں موجود ہے جو ابھی تک کمپیوٹر پریعنی Digital format میں منتقل نہیں ہو سکا۔ گزشتہ دنوں مجھے پندرہ بیس سال پرانی کیسٹوں سے واسطہ پڑا جو تقریروں پر مشتمل تھیں۔ مقصد ان تقریروں کو کمپیوٹر پر منتقل کر کے MP3 فارمیٹ میں محفوظ کرنا تھا۔ خوش قسمتی سے میرے لیے یہ کام آسان تھا اس لیے کہ میں اس سے ملتا جلتا ایک چھوٹا سا پراجیکٹ 2005ء میں امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں کر چکا تھا۔ آڈیو کیسٹس کی ریکارڈنگ کمپیوٹر پر کیسے کی جاتی ہے، آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں۔

کیسٹ سے کمپیوٹر پر ریکارڈنگ کے لیے درج ذیل چیزیں درکار ہیں:

ایک کیسٹ پلیئر جس میں مطلوبہ کیسٹ چلائی جا سکے۔
ایک کمپیوٹر جس میں Audacity سافٹ ویئر نصب ہو۔
ایک آڈیو کیبل جس کی ایک سائیڈ کیسٹ پلیئر کے Headphone جیک میں، جبکہ دوسری سائیڈ کمپیوٹر کے Microphone جیک میں لگے گی۔
درج ذیل تصویر کے مطابق آڈیو کیبل کی مدد سے کیسٹ پلیئر اور کمپیوٹر کو آپس میں منسلک کریں۔
Image

اگر آپ Windows XP استعمال کر رہے ہیں تو کنٹرول پینل میں ..Sounds پر کلک کریں، پھر Change the speaker settings پر کلک کریں۔ ڈائیلاگ باکس کھلنے پر Voice ٹیب میں موجود Voice Recording والے خانے میں Volume بٹن پر کلک کر کے مائیک کی آواز سیٹ کریں۔

ریکارڈنگ شروع کرنے سے پہلے آپ چاہیں گے کہ مائیک سے متعلقہ سیٹنگز کی تصدیق کرلیں کہ وہ آپ کی مرضی کے مطابق ہیں یا نہیں۔ اس کے لیے درج ذیل تصویر کے مطابق کنٹرول پینل میں Manage audio devices آپشن منتخب کریں۔
Image

Recording ٹیب میں مائیکروفون پر کلک کر کے پراپرٹیز بٹن پر کلک کریں۔
Image

1. Level ٹیب میں آپ مائیکروفون کا والیوم سیٹ کر سکتے ہیں۔
2. Enhancements ٹیب میں سب سے اہم آپشن Noise Suppression کا ہے جس سے کیسٹ کی آواز کا پس منظر کا شور کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Image


درج ذیل تصویر کے مطابق Audacity کھولیں اور ریکارڈنگ کے بٹن پر کلک کر دیں، اس سے کمپیوٹر پر ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی۔ اب کیسٹ پلیئر پر Play کا بٹن دبا دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جیسے جیسے کیسٹ چلے گی Audacity میں ٹائم لائن پر آڈیو ٹریک بننا شروع ہو جائے گا۔
ریکارڈنگ کا بہتر سے بہتر نتیجہ حاصل کرنے کے لیے Speaker اور Microphone کی آواز مختلف لیولز پر سیٹ کر کے پہلے ٹیسٹنگ کے طور پر تھوڑی سی ریکارڈنگ کر کے سنیں، جب آواز آپ کی مرضی کے مطابق ہو جائے تو پھر اصل ریکارڈنگ شروع کریں۔
Image
جب ریکارڈنگ مکمل ہو جائے تو File مینیو سے Export آپشن منتخب کر کے یہ آڈیو ریکارڈنگ مطلوبہ فارمیٹ کی فائل میں محفوظ کرلیں۔
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں

Post by عبیداللہ عبید »

شکریہ بھیا
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”