یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

لسانیات کے موضوع پر تعلیم و تدریس کے موضوعات
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

Post by عبیداللہ عبید »

ماموں ! اس زمرے میں لسانیات سے مراد مختلف زبانیں ہیں یا علمِ لسانیات (فیلالوجی) ۔
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

Post by شاہنواز »

لسانیات سے مراد زبان ہی ہے اور زبا ن کی تعلیم دی جاتی ہے - میں اس میں فرینچ لینگویج شروع کررہا ہوں امید ہے سب اس سے استفادہ کریں گے -
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

Post by محمد شعیب »

اوہ واقعی
اس لفظ میں ابہام ہے. ماجد بھائی تشریح فرمائیں. یہاں کیا مراد ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

Post by چاند بابو »

اس لفظ میں کوئی ابہام نہیں. اس کا بالکل وہی مطلب ہے جو یہاں‌ ویکیپڈیا نے دیا ہے.

لسانیات (Linguistics) ایک ایسا مضمون ہے جس میں انسانی زبانوں کا ، زبانوں کی موجودہ صورت کا اور زبانوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس علم میں مختلف زبانوں کی آپس میں مشابہت کے بارے میں مطالعہ کے ساتھ ساتھ اس چیز کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے کہ زبانوں کا اس دنیا کی دیگر چیزوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ گویا لسانیات در اصل وہ علم ہے جس میں صرف انسانی زبان پر بحث کی جاتی ہے اور اس کے علاوه کسی دوسری نظام کا مطالعہ نہیں کیا جاتا. ۔اردومیں اسم" لسان" کے ساتھ "یات" بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے لسانیات کی اصطلاح بنتی ہی ۔ یہ اصطلاح اردو میں بطور اسم استعمال ہوتی ہے اور علم اللسان یا علم زبان کی معنوں میں مستعمل ہے۔ گویا یہ علم زبان کی تاریخ اور تشکیل کو موضوع گفتگو بناتا ہے۔ بالفاظ دیگر لسانیات میں زبان کا عمومی اور نظریاتی مطالعہ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے یہ معلوم ہوتا ہے کہ زبان کیا ہے، زبان کا نظام اور اس کے اجزائے ترکیبی (Components) کس طرح کام کرتے ہیں اوران کا باہمی ربط و عمل کیا ہے۔ اس نظریاتی مطالعے کا مقصد زبان کی مختلف سطحوں صوتیاتی، صرفی، نحوی اور معنیات کے بارے میں کلی (Universal) قواعد و اصول وضع کرنا ہے جن کا اطلاق دنیا کی زیادہ سی زیادہ زبانوں پر ہو سکے۔ جدید ماہرین لسانیات عہد حاضر کی لسانیاتی تحقیقات کی روشنی میں اب از سر نو زبان کی حقائق و معارف کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سی لسانیات کی وسعت اور مقبولیت میں بڑی تیزی سی ترقی ہو رہی ہے۔ ان تفصیلات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ساینسی طریقی سے زبان کا مطالعہ لسانیات کہلاتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فرحت اللہ
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Fri Feb 20, 2015 2:41 am
جنس:: مرد

Re: یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

Post by فرحت اللہ »

جناب !
زبان وبیان کی درستی،صحت ِالفاظ اور درست املا کی جانب بھی اس فورم میں کچھ کام کیجیے.
ابتداً صحت ِ الفاظ سے شروع کیجیے اور رفتہ رفتہ کام کو آگے بڑھائیے.روزانہ دس الفاظ کا درست تلفظ درج کیجیے.اور اگر ان الفاظ پر بحث ممکن ہو تو فورم کےارکان کو ضرور دعوت دیجیے .حوالہ جات کے بغیر کسی بات کو نہ قبول کیجیے اور نہ اس بات کی حوصلہ افزائی کیجیے.بلکہ شکریے کے ساتھ وہ بات واپس کردیجیے.
اگر اس سلسلے میں ، میں کسی کام آسکوں تو ضرور مطلع کیجیے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یہاں پرلسانیات سے کیا مراد ہے؟

Post by محمد شعیب »

فرحت اللہ صاحب
اگر آپ یہ سلسلہ شروع کر سکیں تو عنایت ہو گی.
Post Reply

Return to “لسانیات”