ریت کی پُتلیاں

محترم سید تفسیراحمد صاحب کے قلم سے تشکیل پانے والی مختلف تحریریں۔
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

ریت کی پُتلیاں

Post by سیدتفسیراحمد »

[center]
ریت کی پُتلیاں [/center]

[hr]
[list]کہاں ہے وہ؟
وہ آج بھی نہیں آئ۔
کیا میری چھوٹی بہن بیمار ہے؟۔
ایک ہفتہ گزرگیا۔ کیسی کو اس کی فکر نہیں۔ اس کی بہنیں کہتی ہیں کہ آجائے گی پریشان کیوں ہوتےہو۔ کبھی کبھی ہم سب اپنی اصلی زندگی میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
اصلی زندگی، وہ کیا ہوتی ہے؟۔ کیا ہماری زندگی حصوں میں بٹی ھوئ ہے۔ ایک اصلی اور دوسری خیالی۔
ہاں۔ ایک بہن کہتی ہے۔
یہ ایک کھیل ہے۔ ہم سب اس کو کھیلتے ہیں ۔

٭٭٭
ایک چھوٹے کمرے میں ایک دوسری بہن چلاتی ہے ۔
ماں۔ میں پڑ ھ رہی ہوں اور کمرے کی روشنی کم کردیتی ہے۔ کمپیوٹر کا اسکرین جھلملاتا ہے۔
ریت کی پتلی میں جان آجاتی ہے۔ اس کی انگلیاں اپنی اصلی زندگی کےصفحات کوانٹرنیٹ فورم میں بکھردیتی ہیں۔ ایک نام دار لڑکی ایک گمنام بن لڑکی جاتی ہے۔ ایک خیالی زندگی، اصلی بن جاتی ہے ۔
وہ کہتی تم جان لو کہ میں کون ہوں۔ کیا ہوں ؟ کیوں سانس لیتی ہوں۔ میرا احساس کیا ہے؟ میرا دل کیوں ڈھڑکتا ہے؟۔ کس کی آواز مجھے سہما دیتی ہے کس کی یاد مجھے تڑپا دیتی ہے؟ مجھے کیا پسند ہے؟ کیا نہیں؟ اس لمحہ تم میرے ہو۔ تم سب میرے راز داں ہو، تم میرے گمنام بھائ اور بہن ہو۔ تم میرا سب کچھ ہو۔
مگر دیکھو اگر میری ماں کو پتہ چل گیا تو میرا کمپیٹور چھن جائےگا اورمجھ کواصلی دنیا میں رہنا پڑےگا۔ اور میرا دم گھٹ جائےگا۔
اگر میرے اصلی بھائ کو پتہ چل گیا۔ تو مجھےجان سےمار دے گا۔
اگرمیرے باپ کو پتہ چل گیا تو ۔۔۔۔۔۔

٭٭٭
وہ آج بھی نہیں آئ۔
کیوں نہیں آئ؟
کیا اسکا ننھا دل دکھ رہا ہے؟
کیا دروازہ کُھل گیا اور ماں نے کمپیوٹر چھن لیا؟
کیا بھائ نےاسکا گلا گُھوٹ دیا؟
کیا باپ کو پتہ چل گیا۔۔۔۔۔
٭٭٭
بہن جی کیا آپ اس کو خط لکھیں گی؟
میں نے کہا نا وہ آجائےگی۔ ہم سب واپس آتے ہیں۔ یہ دنیا بہت پیاری ہے ۔ یہاں سب کچھ ہے، یہاں ہنسی ہے، مذاق ہے ، شوق ہے، جذبہ و ولولہ ہے اور محبت و پیار ہے۔ وہاں ایک اندھیرے کمرے کے باہر کیا ہے۔ کیا ہے؟ اندھیرا ہی ہے نا؟
مگر شاید۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے میں بھیج دوں۔۔۔۔۔
مگر یاد رکھو!
ہم سب ریت کی پتلیاں ہیں اگر تم نے ہم کو چُھوا تو ہم بکھرجائیں گے۔

اور میرا دل ڈوب جاتا ہے۔ [/list]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Post by شازل »

بہت خوب
Post Reply

Return to “تحریریں”