خود کی پہچان

محترم سید تفسیراحمد صاحب کے قلم سے تشکیل پانے والی مختلف تحریریں۔
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

خود کی پہچان

Post by سیدتفسیراحمد »

[center]خود کی پہچان [/center]
[hr]
[list]بعض دفعہ ایسا لگتا ہے کے زندگی میں گناہگاروں کی طرح ہمارے ہاتھ ایک اجنبی سےبندھے ہیں۔ وہ اجنبی کون ہے؟
ہم!
یہ کون ہے جو ہروقت ہمارے ساتھ ہوتا ہے؟ اس کا رویہ کیوں اس طرح ہے؟
وہ کیوں غلط قدم اُٹھاتا ہے؟
وہ کیوں اتنی غلطیاں کرتا ہے؟
اس کی پسند یا ناپسند کیوں ناسمجھدارنا ہیں؟
اس کا مزاج کیوں لمحہ بہ لمحمہ تبدیل ہوتا ہے ؟
ان کا جواب آسان نہیں۔ خود کو سمجھنا کتنا مشکل ہے!
کبھی کبھی ہم اپنے آپ کو آئینہ میں نظر آتے ہیں۔آئینہ میں ہمارا نقاب اُتر جاتا ہے۔ اُس لحمہ ہم ننگے ہوتے ہیں!
اُس لحمہ نہ صرف ہم اپنےآپ کو پہچانتے ہیں بلکہ ہم دوسروں کے متعلق بھی تھوڑا سا جان لیتے ہیں۔
میں سوچتا ہوں کہ کیا خود کی پہچان کے لئے ایک خصوص گردو نواح یا سماں ضروری ہے!
یقیناً۔۔۔ میرے لئے یہ لمحات ہمیشہ ساحل سمندر پر ہوئے۔ ہوسکتا ہے کہ دوسروں کےلیے یہ وجدان پہاڑوں کےنزدیک یا ریگیستان میں ہو۔
ضروری یہ ہے کہ آپ ان جگہ پر موجود ہوں جہاں آپ کو سکون ملے!
میں نےمحسوس کیا ہے کہ جب آپ راضی اور خوش ہوں تو یہ لمحہ نہیں آتا۔
مگر جب آپ اداس یا غمگین ہوں تو وہ آپ اپنے آپ کو آئینہ میں ننگا دیکھتے ہیں!
غم کا اجر !
شاید! [/list]
Post Reply

Return to “تحریریں”