تم مجھ سے پوچھتے ہو کہ غربت کیا ہے

محترم سید تفسیراحمد صاحب کے قلم سے تشکیل پانے والی مختلف تحریریں۔
Locked
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

تم مجھ سے پوچھتے ہو کہ غربت کیا ہے

Post by سیدتفسیراحمد »

  • تم مجھ سے پوچھتے ہوغُربت کیا ہے! ۔۔۔ [hr]
    سنو، مجھےدیکھو۔ میں یہاں ہو۔۔۔ گندی، بدبو میں نہائی اورغلیظ کپڑے پہنے۔۔۔ قریب آؤ اور میرے دانتوں کی بساند کوسونگھو۔۔۔ میں کہتی ہوں۔ سنو، اور مجھ پر رحم کئے بغیرسنو۔۔۔ مجھےتمہارا افسوس کرنا نہیں چاہیے۔ سنو، سمجھے بغیرسنو۔۔۔ میرےگندے، گِھسےاور کوڑے میں پائے ہوے جوتوں میں اپنے پاوں رکھو۔ پھرمجھےسنو۔

    اب تمہیں کیسا لگتا ہے۔۔۔

    غُربت، ہرصبح ایک بدبودار، جراثیم سے بھرے بستر سےاُٹھنے کا نام ہے۔ غُربت، اُس بدبو میں دن رات رہنا ہے جوکبھی نہیں جاتی۔ یہ بدبو پیشاب، بگڑے ہوے دودھ ، پھپھوندی لگےچاول اور جلی پیاز کی ہے ۔اگرتم کو کبھی یہ باس آئی بھی ہے تو تمہیں یہ نہیں پتہ ہوگا کہ یہ کہاں سے آئی۔ یہ بو، اس بستر سے آتی ہے جہاں دسویں بار بیماری میں میرا پیشاب خطا ہوچکا ہے ۔یہ اس فضلہ کی بو ہے جو ہمشہ رہےگا اور جو میرے پاس کدال نہ ہونے کی وجہ سے کبھی زمین میں نہیں گڑھےگا۔

    غُربت تھکاوٹ ہے۔ میں اپنےآپ کو ہروقت تھکا محسوس کرتی ہوں۔ جب میرا آخری بچہ ہوا تو انہوں نے۔۔۔سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے مجھ سے کہا کےغیرمتوازن غذا کی وجہ سےتمہیں خون کی بیماری ہے۔۔۔ تمہیں خون کی کمی کا عارضہ ہے اور تمہارے پیٹ میں کینچوے ہیں۔ تمہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔ میں اُنہیں ادب سےسنتی ہوں۔ ہم غریب ہمیشہ اخلاق سے پیش آتے ہیں۔ ہم ہمیشہ سنتے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ میرے پاس آئرن کی گولیوں کے لیے یا اچھے کھانے یا کینچوؤں کی دواؤں کے لیے پیسہ نہیں ہے۔
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

[list]
آپریش کاخیال ہی مجھےخوف ذدہ کردیتا ہے اور آپریشن کی قیمت ۔۔۔ اگر مجھ میں ہنسنے کی قوت ہوتی تو ضرور ہنستی۔۔۔ آپریشن سےصحت یابی ایک مدت لیتی ہے۔ میرے بچوں کی کون دیکھ بھال کرےگا۔ میرے تین بچے ہیں۔ میں ایک دفعہ نوکری پرجانے کے لیے ان کو دادی کے پاس چھوڑگئی تھی۔ جب میں واپس آئی تو بے بی پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں۔ اور اس کا پوتڑا سُکھ کراس کےکولوں سے چپک گیا تھا جب میں نے پوتڑا علحیدہ کرنے کی کوشش کی تو اس کےساتھ بےبی کی کھال کی جھلی بھی اتر آئی۔ میری دوسری بچی ایک شیشہ کے ٹکڑے سے کھیل رہی تھی۔ میرا بڑا ۔۔۔ میرا بڑا، گہرے اور بہتے نالے کے کنارے پراکیلا کھیل رہا تھا۔

میں کئی گھرانوں میں باتھ ٹب دھوتی تھی اور فرش صاف کرتی تھی اس کےمجھے ایک سو پچاس روپےملتے تھے۔ بچوں کو رکھنے والی ایک سو پچاس روپےمانگتی تھی۔ اس لیےمیں نےنوکری چھوڑ دی۔

غُربت دھول مٹی ہے۔ تم جوصاف ستھرے کپڑے پہنتے ہو۔ تم بغیر پلک جھپکائے کہہ سکتے ہو“ ہرشخص صاف رہ سکتا ہے“۔ میں تم کو بتاتی ہوں کےگھر کی صفائی اور پیسوں میں کیا رشتہ ہے!۔میں نے ناشتہ میں بچوں کو بھوسی کھلائی۔ اس میں کوئی ذیادہ برتن نہیں استعمال ہوتے۔ جو برتن استعمال ہوتے ہیں، میں ان کو ٹھنڈے پانی سے بغیرصابن کےدھولیتی ہوں۔ میرے پاس جوصابن کا ٹکڑا ہے اس کو بےبی کے پوتڑے کو دھونے کے لیےاستعمال کرتی ہوں۔

دیکھو۔۔۔ میرے ہاتھ دیکھو۔۔۔ وہ خشکی سےچھٹک رہے ہیں اور کتنے لال ہیں۔
[/list]
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

[list]
بےبی کےگرمی دانوں اور میرے ہاتھوں کے لئے ویسلین کی بوتل خریدنے کے لیے میں نےایک دفعہ بہ مشکل پیسہ اکھٹا کیے لیکن جب میں لینےگی اس وقت تک ویسلین کی بوتل کی قیمت بڑھ چکی تھی۔ بےبی اور میں تکلیف برداشت کرتے ہیں۔ ہردن مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کیا میرے زخمی ہاتھ اس پانی اور صابن کو برداشت کرسکیں گے!۔

لیکن تم پوچھتے ہو۔گرم پانی کیوں نہیں!۔
ایندھن کے لیے پیسہ چاہیے۔ اگرتمہارے پاس لکڑی جلانے کا چولھا ہے تو پیسہ، اگر تمہارے پاس بجلی کا چولھا ہے تو پیسہ چاہیے۔ گرم پانی عیش و عشرت کا سامان ہے۔ اور عیش و عشرت میرے گھر نہیں آتیں۔

تم کوحیرت ہوگی جب تم سنوگے کہ میری عمر کیا ہے؟ میں تم کوعمر رسیدہ لگتی ہوں نا۔ میری کمر اس لیےجھکی ہے کہ میں سارا دن باتھ ٹب دھوتی تھی۔ مجھ کو یاد نہیں پڑتا کہ میں نےاس کےعلاوہ کوئی اور نوکری کی ہو۔ ہر رات میں اپنے بچوں کے اکلوتےجوڑے کو دھوتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ یہ صبح تک خشک ہوجائے گا۔

غُربت، سردیوں میں تمام رات جاگنا ہے۔ اس ڈر سےجاگنا۔۔۔ کے میں اگر سوگئی تو وہ اخبار جومیں جلا کر بچوں کوگرمی پہنچا رہی ہو کہیں آگ نہ لگا دیں اور میرے بچےاس آگ میں جل جائیں۔

گرمیوں میں میرے بچے کا رونا اور مکھیوں کا ان آنسو کو پینے کا نام غُربت ہے ۔
[/list]
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »


  • چھونپڑی کا دروازہ نہ ہونے کا نام غُربت ہے۔ جب میں اپنے آپ کو صاف کرتی ہوں توگلی کے لڑکےدروزے پر کھڑے ہو کر مجھے ننگا دیکھتے ہیں۔

    غُربت، کھانے میں کیڑے موجود ہونے کا نام ہے۔ سوتے میں چیونٹیوں اور مکھیاں کا آنکھوں میں گھسنے کی کوشش کرنے کا نام بھی غُربت ہے۔

    غُربت، اللہ سے یہ دُعا کرنا یا اللہ بارش کھبی نہ ہو تاکہ میں ہمیشہ بچوں کے کپڑے سُکھاسکوں ۔

    غُربت، میرے بچوں کی ناک بہتے رہنا ہے ۔ میرے پاس ناک کو بہنےسے روکنے والی دوا نہیں اور نا ہی ناک پوچھنے کا کاغذ ہے اور کپڑے کے کَترَن جو میرے پاس ہیں وہ بےبی کے پوتڑوں کے لیے ہیں۔

    غُربت کوڑے میں سے نکالی ہوئی ضائع تر کاری سے کھانا بنانے کا نام ہے۔غُربت، قصائیوں کے پھینک دیے ہوئے چھیچھڑوں کے لیے کتُوں سےلڑنے کا نام ہے۔ غُربت بغیرصابن کےصفائی کرنے کا نام ہے۔

    غُربت بھیک مانگنا ہے۔ کیا تم نے کبھی اس لمحہ کو محسوس کیا ہے۔ وہ لمحہ ۔۔۔جب ، جب ایک ماں اپنا ہاتھ ایک اجنبی کے سامنےہاتھ پھیلاتی ہے۔۔۔ تمہیں دھتکار کے آنے سے پہلے اس لمحہ کا پتہ ہے جہاں خوف سےاس ماں کا احساس منجمد ہوجاتا ہے اور۔۔۔ اور جب ماں کا خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے تو کیا تم اس ماں کے دکھ کا اندازہ کرسکتے ہو، جو آج بھوکی سوئے گی اور اپنے بچوں کو بھوکا سلائےگی۔
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

[list]
غُربت، ہمیشہ یہ یاد رکھنا کہ مجھےاس لئےاسکول چھوڑنا پڑا تھا کے میرے کپڑےگندے اور بدبودار تھے۔ غُربت، ذہن میں یہ بیٹھالینا کے اسکول صرف ان بچوں کے لیے ہے جن کےماں باپ ان کوصاف اور بغیر بدبو والےکپڑے پہناسکتے ہیں۔

غُربت، ایک پیٹ کو کم کرنے کا نام ہے۔جب ایک ماں اپنی بیٹی کی شادی بارہ سال کی عمرمیں کردے۔ غُربت ایسے مرد سےشادی ہونے کا نام ہے جو جاہل، ناکارہ اور عمرمیں تین گنا بڑا ہو۔ جو دن میں تم کو بہت مارے اور ساری رات تم پرجھولے۔ تم کہوگے کےاتنے بچے۔ تم نےمیرے شوہر کی مار نہیں کھائی ہے۔ جب وہ کہتا تھا دن تو میں کہتی تھی دن اور وہ اگر وہ دن کو رات کہتا تھا تو میں رات کہتی تھی۔۔۔ غربت، ایک شوہر کا انتظار کرنا ہے جو ایک دن گیا اور پھر لوٹ کر نہیں آیا۔۔۔

غُربت تاریک مستقبل کا نام ہے۔ تم جانتے ہو کےتمہارے لڑکے، میرے بچوں کےساتھ نہیں کھلیں گے۔ میرا لڑکا ان لڑکوں کےساتھ کھیلنے پر مجبور ہوگا جواس کوچوریاں کرنا سیکھائیں گے۔ میں اس کا مستقبل دیکھ سکتی ہوں۔ ہاں سلاخوں کے پیچھے۔۔۔ ہاں غُربت کی سلاخوں کے پیچھے۔ وہ ایک دن اپنی آذادی کے لیے شراب پیئےگا اور نشہ کرےگا مگر وہ پھران دونوں کا غلام بن جائے گا۔

غُربت میری لڑکی کی عصمت کا نام ہے جو اس کی پہلی ماہواری آنے سے پہلے ہی لوٹ لی جائےگی۔۔۔
[/list]
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »


  • دیکھو میں یہ سب تم کوانتہاہی مایوسی کےعالم بتا رہی ہوں۔ تم نے کہا ہے نا کہ اگر میں تم کو بتاؤں کہ غُربت کیا ہے توتم مجھےاور میرے بچوں کو کھانے کے پیسےدو گے۔۔۔

    یاد رکھو میں تمہاری ہی دنیا میں رہتی ہوں۔ میں کہیں اور سے نہیں آئی۔ اپنےاردگرد دیکھو تم کو میرے جیسے ہزاروں نظر آئیں گے۔ کیا تم ان سے بھی یہی سوال کروگے! ۔ کیا تم ان کو بھی ایک وقت کے کھانے کے پیسےدوگے۔

    بولو کیا تم دوگے!۔۔۔ کیا تم اکیلے سب کو ایک وقت کے کھانے کے پیسےدوگے۔

    تم مجھ سے پوچھتے ہو کےغُربت کیا ہے۔
    سنو، مجھے دیکھو۔
    میں یہاں ہو۔۔۔ گندی ، بدبو میں نہائی اور غلیظ کپڑے پہنے ۔۔۔
    قریب آؤ اور میرے دانتوں کی بساند کو سونگھو۔
    میں کہتی ہوں، سنو ، اور مجھ پر رحم کئے بغیر سنو۔
    مجھے تمہارا افسوس کرنا نہیں چاہیے۔ سنو بغیرسمجھےسنو۔
    اور کوڑے میں پائے ہوے جوتوں میں اپنے پیر رکھو۔
    پھر مجھے سنو۔۔۔

    اب تمہیں کیسا لگتا ہے۔۔۔

    ایک لمحمہ کے لیے ۔۔۔
    صرف ایک لحمہ کے لیے ۔۔۔
    یہ سوچو کہ میں تمہاری بہن ہوں۔۔۔
    کیا تم ایسا سوچ سکتے ہو۔۔۔ بولو کیا تم ایسا سوچ سکتے ہو۔۔۔ بولو نا۔۔۔ کیا تم ایسا سوچ سکتے ہو!
    ۔۔۔۔۔۔ کیا تم ایسا سوچ سکتے ہو۔۔۔
    نہیں نا۔۔۔تم کبھی ایسا نہیں سوچ سکتے۔
    پھر تم مجھ سےکیوں پوچھتے ہو غُربت کیا ہے!
    میں تمہاری کون ہوتی ہوں
Locked

Return to “تحریریں”