خیر الناس من ینفع الناس

محترم سید تفسیراحمد صاحب کے قلم سے تشکیل پانے والی مختلف تحریریں۔
Post Reply
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

خیر الناس من ینفع الناس

Post by خرم ابن شبیر »

خیر الناس من ینفع الناس
غم بانٹنے کی چیز نہیں پھر بھی دوستو!
اک دوسرے کے حال سے واقف رہا کرو
اگر “انسان” کی زندگی دیکھی جائے تو ” خیر الناس من ینفع الناس” سے خالی نہیں ہونی چاہے “انسان” سے مراد ایسا مسلمان جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ مذہب کوئی بھی ہو انسانیت کا درست تو ہر مذہب ہی دیتا ہے۔ تمام مذاہب کا یہ یکساں کارفرما اصول ہے کہ “جیسا کروگے ویسا بھروگے”۔ حقوق اللہ تو اللہ تعالیٰ معاف کر دے گا لیکن انسانوں کے حقوق اس وقت تک معاف نہیں ہونگے جب تک انسان خود معاف نہیں کرے گا۔ اور ہم میں سے کون ایسا ہے جو انسانوں کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ حقوق کا خیال تو تب رکھا جائے جب ہمیں پتہ ہو کے انسانوں کے حقوق ہیں کیا۔ ہمیں تو اپنے سوا کوئی انسان نظر نہیں آتا ہم انسان ہیں چاہے ہم میں انسانیت نہیں، ہم مسلمان ہے چاہے ہم میں مسلمانوں والی کوئی بات نہیں، لیکن ہمارے علاوہ کون کون مسلمان اور انسان ہے اس بارے میں نا تو ہم جاننا چاہتے ہیں اور نا ہی ہمیں معلوم ہے اور اس کے بعد ہم یہ سوچ رکھتے ہیں کہ ہم پر رحم کیا جائے۔ “خیر الناس من ینفع الناس” کی گردان تو ہم کرتے رہتے ہیں عملی طور پر ہم اس پر کتنا عمل کرتے ہیں یہ ہم اور آپ سب جانتے ہیں اور اگر کوئی نہیں جانتا تو اپنے گریبان میں دیکھ لیے خود ہی پتہ چل جائے گا۔ آج انسان کیوں نقصان میں ہے۔ ہر طرف سے اس پر کیوں مشکلات نازل ہو رہی ہیں۔ میری کمزور عقل میں صرف یہ بات آتی ہے کہ ہم نے اپنے سوا دوسروں کو انسان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہم خود تو سکون سے رہنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو نہیں دیکھ سکتے، یا یوں کہیں کے ہم اپنی طرف سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ آج کل دہشت گردی کا عذاب ہے روز لاشیں دیکھتے ہیں ہزاروں زخمی دیکھتے ہیں ایک منٹ کے لیے افسوس کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ زندگی کا کام تو گزرنا ہے وہ تو گزر ہی جائے گی لیکن کیسے گزرے کی یہ بارے میں ہمیں سوچنا چاہے۔ زندگی ایک برف کی ماند ہے اگر برف کو پینے کے پانی میں رکھا جائے تو گرمیوں میں یہ برف ٹھنڈا پانی پینے کے کام آتی ہے اور اگر اسی برف کو زمین پر بلاوجہ رکھ دیا جائے یا پھیر کسی اور دوسرے بےمقصد کام کے لیے استعمال کیا جائے تو دونوں صورتوں میں برف نے پگلنا ہی ہے لیکن فائدہ اسی برف کا ہو گا جو پینے کے لیے ٹھنڈا پانی تیار کرے گی۔ ہم اپنے ہمسائے سے غافل ہیں، ہمسائے تو پھر ہمسائے ہم اپنے احباب جو غریب ہیں جو غریبی کی زندگی گزار رہے ہیں ہم ان سے لاعلم رہتے ہیں۔ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگر ہمارے احباب کو کوئی ضرورت ہے وہ ہم سے مانگے حالانکہ ہمیں خود احساس کرنا چاہے۔
زندگی اللہ کی عطا کی ہوئی ہے اور ایک دن ہم نے اللہ کے پاس ہی جانا ہے اور جواب دے ہونا ہے ہمیں انسانوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہے۔ دوسروں کی مدد کرنی چاہے اپنے سے کمزور کی مدد کرنی چاہے جس طرح ممکن ہو دوسروں کا خیال رکھنا چاہے۔ جب تک ہم زندہ ہیں اللہ تعالیٰ ہماری ہر بات ماننے کو تیار ہے۔ ہم جب اللہ سے توبہ کریں گے ہم جب سچے دل سے معافی مانگے گے اللہ ہمیں معاف کر دے گا ابھی وقت ہے کہ ہم بھی مان جائیں اور اپنے لیے فائدہ کمائے لیکن اگر وقت گزر گیا تو پھر ہم ماننے کو تیار ہونگے اور اللہ نہیں مانے گا۔ ابھی بھی ہمارے پاس وقت ہے کہ ہم سمجھ جائیں کہ زندگی خیر الناس من ینفع الناس کی تفسیر ہے
خرم ابنِ شبیر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: خیر الناس من ینفع الناس

Post by رضی الدین قاضی »

محترم خرم ابن شبیر صاحب بالکل درست فرمایا آپ نے۔

خوشی کے ساتھ دنیا میں ہزاروں غم بھی ہوتے ہیں
جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں غم بھی ہوتے ہیں۔

ہمیں ہر حال میں دوسروں کا خیال رکھنا چاہیئے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: خیر الناس من ینفع الناس

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب خرم ابن شبیر صاحب
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: خیر الناس من ینفع الناس

Post by خرم ابن شبیر »

اعجازالحسینی wrote:بہت خوب شبیر ابن خرم صاحب
سر گستاخی معاف نام درست کر لیں خرم ابن شبیر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: خیر الناس من ینفع الناس

Post by شازل »

بہت شکریہ خرم بھائی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: خیر الناس من ینفع الناس

Post by چاند بابو »

خرم بھیا بہت خوبصورت باتیں شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: خیر الناس من ینفع الناس

Post by خرم ابن شبیر »

آپ سب کے پسند کرنے کا بھی بہت شکریہ
Post Reply

Return to “تحریریں”