پرچہِ حکومت

محترم سید تفسیراحمد صاحب کے قلم سے تشکیل پانے والی مختلف تحریریں۔
Post Reply
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

پرچہِ حکومت

Post by خرم ابن شبیر »

پرچہِ حکومت
وقت: وقت کا کوئی پتہ نہیں کب ختم ہو جائے
کل نمبر: جتنے پیسے جمع کر سکتے ہو کرلو
جو سوال دل کو اچھا لگے وہ حل کر لو باقی گول کر لو اور اگر موقع ملے تو سوال کو اپنی مرضی سے تبدیل کر لو (کون سا کسی نے پوچھنا ہے)
سوال نمبر ایک
حکومت کرنے کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے یا نوٹوں کی جواب تفصیل سے لکھیں اور اگر ہو سکے تو ایک دو مثالیں بی دیں۔
سوال نمبر دو
لوٹے کی تعاریف کریں، نیز یہ بھی بتائیں کے لوٹے کی کتنی اقسام ہوتی ہیں
سوال نمبر تین
اچھی سے اچھی وزارت حاصل کرنے کےلیے جیل جانا ضروری ہے یا مکھن لگانا، اگر جیل جانا ضروری ہے تو کتنی دفعہ اور اگر مکھن لگانا ضروری ہے تو کتنا
سوال نمبر چار
کسی صورت میں اگر حکومت ٹوٹ جائے تو سب سے پہلا فیصلہ کیاکرنا چاہے۔ وطن چھوڑ کر بھاگ جانا چاہے یاپھر وطن سے نکلنے کو ترجی دینی چاہے
سوال نمبر پانچ
اپنی حکومت زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لیے کون سا ڈرامہ کرنا ضروری ہے
سوال نمبر چھ
چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نا جائے کی تعاریف کریں اور یہ بتائیں کہ اس سوال کا اس پرچے سے کیا تعلق ہے
سوال نمبر سات
یہاں آپ کو اجازت دی جاتی ہے اپنی مرضی کا سوال لکھیں اور اپنی مرضی کا جواب لکھیں
سوالوں کے نمبر سیاست دان کی ذہانت کے مطابق وزارت کی شکل میں دیے جائیں گے
اور آخری سوال
آپزیشن میں رہ کر جس بات سے انکار کیا جاتا ہے حکومت میں آتے ہی اس بات کی حمایت کی جاتی ہے اس کی وجہ بیان کریں
یا
حکومتی اراکین کے جھوٹ بولنے کی حد بتائیں اس سوال کے جواب کے لیے الگ سے شیٹ دی جائے گی
نوٹ: ٹھیک ٹھیک جواب لکھنے پر آپ کو گولی بھی ماری جا سکتی ہے اس لیے حکومت کے ہاں میں ہاں ملانی بھی ضروری ہے اس لیے ہاتھ ذرا ہولا رکھیں

از خرم ابن شبیر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: پرچہِ حکومت

Post by رضی الدین قاضی »

خرم بھائی اس امتحان سے میں دور رہنا چاہوں گا۔
آپ مجھے گولی مار سکتے ہیں ۔
میں نے میرا خون معاف کر دیا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پرچہِ حکومت

Post by چاند بابو »

اجی جوابات تو ان سب کے آتے ہیں ہمیں لیکن اگر ان کا کھل کر جواب دیا اور مثالوں سے واضح بھی کر دیا تو خرم بھیا کے کہنے کے عین مطابق گولی کبھی بھی کسی بھی طرف سے وارد ہو سکتی ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ اردونامہ کبھی بھی کسی بھی ہاتھوں ہیک ہو سکتا ہے۔

بہرحال اچھے سوالات ہیں۔ لیکن جوابات اچھے نہیں ہیں اس لئے ناقابلِ اشاعت قرار دے کر لکھنے سے انکاری ہوں۔

البتہ اگر آپ کچھ لے دے کر پاس کرنا چاہیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اس پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

خیر اگر پاس نہ بھی کیا تو کیا؟

پاکستان میں جعلی ڈگری پر حکومت کرنا چنداں مشکل نہیں ہے، کم ازکم آج سے دو تین ماہ پہلے تو نہیں تھا۔

بس اب ایک منصف ہے جو آڑے آتا ہے خیر کام اب بھی وہی ہو گا دام بڑھ جائیں گے۔ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: پرچہِ حکومت

Post by خرم ابن شبیر »

رضی بھائی اور چاند بابو ویسے مجھے آپ یہ تو بتائیں آپ کب سے حکمران یا سیاست دان بن گے
یہ پرچہ تو ان کے لیے ہے آپ کے لیے نہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پرچہِ حکومت

Post by چاند بابو »

اجی جتنی عقل یہاں سیاستدان ہونے کے لئے درکار ہے اس سے کافی زیادہ ہم رکھتے ہیں۔
اور قابلیت تو خیر سے نہ انہیں چاہئے نا ہمارے پاس ہے۔
تو کیا فرق ہے ہمارے اور ان کے درمیان۔
خیر سے آپ دل چھوٹا مت کریں الیکشن میں ہم بھی اپنی اصلی ڈگری کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔
بس آپ کی طرف سے کلئیرنس سرٹیفکٹ کا انتظار ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: پرچہِ حکومت

Post by خرم ابن شبیر »

چلیں جی ہم انتظار کریں گے آپ کا
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: پرچہِ حکومت

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
دیکھتے ہیں کون سیاست داں آکر ان کے جوابات لکھتا ہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: پرچہِ حکومت

Post by خرم ابن شبیر »

مجھے تو لگتا ہے کوئی بھی جواب نہیں دے گا بلکے الٹا ہمیں جواب دینا پڑے گا :lol:
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پرچہِ حکومت

Post by شازل »

ذرا کھرا جواب دیجیئے گا
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: پرچہِ حکومت

Post by خرم ابن شبیر »

کھرا جواب دیا تو پاکستان کیسے جاؤں گا :lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پرچہِ حکومت

Post by چاند بابو »

پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے بس دوبارہ واپس جانے پر پابندی لگ سکتی ہے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: پرچہِ حکومت

Post by خرم ابن شبیر »

بات تو ایک ہی ہے نا میرے بھائی :lol:
Post Reply

Return to “تحریریں”