میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

محترم سید تفسیراحمد صاحب کے قلم سے تشکیل پانے والی مختلف تحریریں۔
Post Reply
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by خرم ابن شبیر »

"تحریریں" سے کچھ سمجھ نہیں‌آیا کسی کی تحریریں منتخب تحریریں یا اپنی تحریریں خیر کچھ بھی ہو میں نے یہاں اپنی بونگی مار ہی دی ہے آج پہلی حاضری ہے اس لیے معاف کر دیجئے گا آئندہ خیال رکھا جائے گا جزاک اللہ



[center]میری کتاب کی تیاریاں[/center]

میں جب گھر میں داخل ہوا تو گھر میں رونق لگی ہوئی تھی شاہد میری ہی کوئی بات چل رہی تھی۔ کیونکہ میرے اندر آتے ہی یاسر نے کہا

“لو جی شاعر صاحب آ گے ہیں”

یاسر میرا کزن ہے بہت ہی ہنس مکھ ہے اور اس کا ساتھ ہمیشہ عمر دیا کرتا ہے عمر میرا چھوٹا بھائی ہے ان دونوں کی جوڑی مشہور ہے کسی کو آگے نہیں نکلنے دیتے۔ آج بھی دونوں ایک ساتھ ہی بیٹھے ہوئے تھے مجھے لگا کوئی نیا ڈرامہ شروع ہے میرے خلاف لیکن جب ابو جی اور چچا جی کو بھی ساتھ بیٹھے دیکھا تو کچھ سکون ہوا مجھے کیا پتہ تھا آج سب ہی تماشائی بنے ہوئے ہیں۔یاسر پھر بولا

” جی جی خرم شہزاد خرم صاحب یہاں آئیں آپ چچا کے ساتھ بیٹھے بہت ضروری بات کرنی ہے آپ سے”

سب بہت سنجیدہ تھے لیکن مجھے دال میں کچھ کالا لگ رہا تھا جب یہ دونوں بہت سنجیدہ ہوتے تھے تو مجھے ضروری نشانہ بناتے تھے اور آج بھی مجھے اسی طرح کے نشانے کا انتظار تھا۔ اتنے میں عمر بولا

“یار کہاں تھے تم تمہاری ہی باتیں ہو رہی تھی آج ہم نے تمہاری خاطر ایک پروگرام بنایا ہے”

میں حیران ہو کربولا

“کیا”

کہنے لگا

“پہلے تم بتاؤ تمہاری شاعری کتنی ہے میرا مطلب ہے غزلیں اور نظمیں کتنی ہیں”

مجھے پھر ایسا لگا جیسے میرے ساتھ کوئی بہت بڑا مذاق ہونے والا ہے اس لیے میں نے بات ہنسی میں ٹال دی۔ لیکن وہ دونوں بھی بہت تیز تھے انھوں نے اب کے بہت بڑا شکار کیا تھا اور اس شکار میں ابو جی اور چچا جی بھی شامل تھے۔ لیکن میں ان پر شک نہیں کر سکتا تھا ویسے تو سب ہی میرے ساتھ مذاق کرتے تھے لیکن سنجیدہ ہو کر کبھی مذاق نہیں کیا یہ پہلا واقعہ تھا

“یار خرم کبھی تو سنجیدہ ہو جایا کرو بتاؤ نا تمہاری شاعری کتنی ہے”

جو کبھی خود سنجیدہ نہیں ہوئے وہ مجھے سنجیدہ ہونے کا کہہ رہے تھے میں سمجھنے سے قاصر تھا خیر پھر بھی سنجیدہ ہوا اور بولا

“کچھ تیس چالیس کے قریب ہونگی غزلیں اور نظمیں ”

پھر یاسر بولا

“کتاب شائع کرنے کے لیے کتنی شاعری کی ضرورت ہے”

میں ہنس کر بولا خیر ہے آج بڑے سنجیدہ ہو

تو یاسر نے عمر کی طرف دیکھا اور پھر عمر بولا

” یار میں آج چچا سے بات کر رہا تھا کہ تمہاری غزلیں اور نظمیں اخبار میں آتی ہیں کیوں نا تمہاری کتاب شائع کریں ہمارے خاندان میں بھی کوئی شاعر نازل ہو ہم بھی کہہ سکیں کے ہمارا بھائی شاعری ہے”

اتنے میں چچا نے پوچھا

کتنے پیسے لگ جاتے ہیں کتاب شائع کروانے میں

جب چچا بولے تو میں سنجیدہ ہو گیا اور کہا چچا جی کتاب شائع کروانا مشکل کام نہیں ہے لیکن مجھے ابھی اساتذہ کی طرف سے اجازت نہیں ہے

خیر کچھ دیر ہماری آپس میں گفتگو ہوئی اور پھر آخر میں یاسر اور عمر نے فیصلہ کیا۔

” ہم مل کر خرم کی کتاب شائع کریں گے ہم نے آج سارا دن اسی پر سرچ کیا ہے اور سروے بھی کیا ہے میری دو تین ڈیلروں سے بات بھی ہوئی ہے وہ خرم کی کتاب ہاتھوں ہاتھ لیں گے ہمیں بہت فائدہ ہوگا”

میں حیران ہو کر ان دونوں کی طرف دیکھنے لگا

چچا کے چہرے پر کچھ مسکراہٹ آ گی اور میرا شک یقین میں بدل گیا مجھے یقین ہو گیا یہ کوئی بڑا ڈرامہ ہے

اور پر آخر میں عمر اور یاسر نے کہا ہماری بات ہوئی ہے صوفی سموسے والے کے ساتھ اور چچا مشتاق کے ساتھ

وہ آپ کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے

صوفی سموسے والے انکل تمہاری کتاب کے صفحوں کے اوپر سموسے پکوڑے رکھ کر سیل کریں گے اور چچا مشتاق اپنی دوکان کے لیے لفافے بنائیں گے

خرم ابن شبیر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
بہت خوب اگر آپ کی ابتدائی تحریر ہے تو اس سلسلے کو جاری رکھیں انشااللہ بہت آگے جائیں گے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by خرم ابن شبیر »

پسند کرنے کا بہت شکریہ
ویسے ابھی تک ہم ابتدائی ہی ہیں اور انشاءاللہ ابتدائی ہی رہے گے :lol: پسند کرنے کا بہت شکریہ
جو تحریریں بلاگ پر لگاتا ہوں وہ آج سوچا یہاں منتقل کرتا جاؤں تاکہ حاضری بھی لگتی رہے
لکھنا تو نہیں آتا بس لکیریں ہی مارنے کی کوشش کرتے ہیں
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب خرم بھائی۔
جاری رکھیئے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب خرم بھائی۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by چاند بابو »

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
بہت خوب خرم بھیا آپ تو ایک اچھے لکھاری بھی ہیں۔
اچھا مزاح ہے امید ہے کہ آپ کی ایسی قہقہاتی تحریریں اردونامہ پر مسلسل نازل ہوتی رہیں گی
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by چاند بابو »

ویسے ہمارا بھائی شاعری ہے کی بجائے اگر ہمارا بھائی شاعر کر دیں تو کیسا رہے گا؟ :D :D :D :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by خرم ابن شبیر »

آپ سب کے پسند کرنے کا بہت شکریہ
چاند بابو جیسے آپ کہتے ہیں ویسے کر لیتے ہیں :lol: پسند کرنے کا شکریہ
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by انصاری آفاق احمد »

خرم ابن شبیر wrote:پسند کرنے کا بہت شکریہ
ویسے ابھی تک ہم ابتدائی ہی ہیں اور انشاءاللہ ابتدائی ہی رہے گے :lol: پسند کرنے کا بہت شکریہ
جو تحریریں بلاگ پر لگاتا ہوں وہ آج سوچا یہاں منتقل کرتا جاؤں تاکہ حاضری بھی لگتی رہے
لکھنا تو نہیں آتا بس لکیریں ہی مارنے کی کوشش کرتے ہیں
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اپنے بلاگ کا تعرف بھی تو کروایں. :idea: :idea: :idea:
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: میری کتاب کی تیاریاں. از خرم ابن شبیر

Post by خرم ابن شبیر »

انصاری آفاق احمد wrote:
خرم ابن شبیر wrote:پسند کرنے کا بہت شکریہ
ویسے ابھی تک ہم ابتدائی ہی ہیں اور انشاءاللہ ابتدائی ہی رہے گے :lol: پسند کرنے کا بہت شکریہ
جو تحریریں بلاگ پر لگاتا ہوں وہ آج سوچا یہاں منتقل کرتا جاؤں تاکہ حاضری بھی لگتی رہے
لکھنا تو نہیں آتا بس لکیریں ہی مارنے کی کوشش کرتے ہیں
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اپنے بلاگ کا تعرف بھی تو کروایں. :idea: :idea: :idea:

تعرف کیا کروانا جی بس بونگیاں ہی مارتا رہتا ہوں اگر یہاں کوئی ذمرہ ہے تو میں وہاں‌ کچھ لکھ دوں گا بلاگ کے بارے میں
Post Reply

Return to “تحریریں”